سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے پہلا نوٹس 24مئی 2021ء (جب پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی لاڈلی تھی اور حکمرانی کے مزے لوٹ رہی تھی) کو جاری کیا گیا۔ لیکن انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی بجائے کورونا کا بہانہ بنا کر پی ٹی آئی نے ایک سال کی مہلت مانگی جو اسے الیکشن کمیشن نے دیدی۔ جب سال گزرنے کے بعد بھی پی ٹی آئی نے الیکشن نہیں کرائے تو اسی سال الیکشن کمیشن نے اسے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017ء کا حوالہ دیکر اسے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے کے مضمرات (انتخابی نشان سے محرومی وغیرہ) سے متنبہ کیا (یہ رعایت کسی اور جماعت نے مانگی اور نہ اسے دی گئی) اور یہ شرط لگا دی کہ انٹراپارٹی الیکشن 13جون 2022ءسے لیٹ نہیں ہونے چاہئیں اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ مزید ایکسٹینشن نہیں دی جائیگی۔ چنانچہ پی ٹی آئی کے مطابق 8جون 2022کو (نام نہاد )الیکشن کرائے گئے لیکن الیکشن کمیشن نے اسے الیکشن تسلیم نہیں کیا۔13ستمبر 2023 ء کو الیکشن کمیشن نے 2022ء میں پی ٹی آئی کے فراڈ الیکشن (جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ 2022ء میں پی ٹی آئی کے واقعی انٹراپارٹی انتخابات ہوئے تھے تو وہ آج بتائیں کہ ان انتخابات میں پختونخوا صوبے کا صدر کون منتخب ہوا تھا؟) کو فراڈ قرار دیتے ہوئے اسے حکم دیا کہ وہ انٹراپارٹی انتخابات کروائے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت الیکشن کمیشن اسی وقت پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کرسکتا تھا کیونکہ جن دیگر 13پارٹیوں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا انہیں ایک بار بھی مہلت نہیں دی گئی لیکن پی ٹی آئی کو ایک اور موقع فراہم کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیاکہ انٹراپارٹی انتخابات پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں اور آئین میں درج تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں بصورت دیگر اسے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائیگا (گویا صحیح معنوں میں انتخابات نہ کروانے کے جو نتائج ہوسکتے تھے اس سے متعلق پی ٹی آئی کو پہلے سے متنبہ کیا گیا تھا، اسلئے پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور وکلا کو چاہئے تھا کہ وہ انتخابی ڈرامہ رچانے کی بجائے صحیح انتخابات کرواتے ) لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرنے کی بجائے پی ٹی آئی اس کےشوکازنوٹس کیخلاف لاہور ہائی کورٹ گئی۔ وہاں سنگل بنچ نے اسکی سماعت کی تو پی ٹی آئی نے مطالبہ کیاکہ اس کیلئے فل بنچ بنایا جائے چنانچہ پانچ رکنی بنچ تشکیل دے دیاگیا۔ اب لاہور ہائیکورٹ سے اپنی رٹ واپس نہیں لی گئی تھی اور وہاں معاملہ زیرسماعت تھا کہ 2دسمبر 2023کو اچانک پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ انکے انٹراپارٹی انتخابات منعقد ہوئے جس میں فلاں فلاں عہدیدار منتخب ہوئے۔ (اگر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق انتخابات کرانے کا ارادہ کرلیا تھا تو پھر پہلے اسے لاہور ہائی کورٹ سے اپنا کیس واپس لینا چاہئے تھا کیونکہ وہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو چیلنج کیا تھا لیکن اس خوف سے کہ پارٹی ورکروں کو انتخابات کا پتہ نہ چلے وہ کیس بھی واپس نہیں لیا گیا اور چوری چھپے 2دسمبر کو مبینہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ اس عمل کو خفیہ رکھا گیا تھا کہ اس روز صرف ایک انگریزی اخبار میں خبر چھپی تھی کہ شاید آج پی ٹی آئی کے انتخابات ہوجائیں) چنانچہ نہ اسلام آباد، نہ لاہور، نہ کراچی، نہ کوئٹہ بلکہ انتخابات کے ڈرامے کیلئے پشاور چنا گیا اور وہ بھی پشاور نہیں بلکہ اس سے باہر چمکنی کا ایک دیہات ۔ دوسری طرف اکبر ایس بابر جو ہائی کورٹ کے فیصلے کی رو سے تادم تحریر پی ٹی آئی کے رکن ہیں،ایک درجن مزید کارکنان کے ساتھ اس روز میڈیا کے کیمروں کے سامنے انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی تلاش کرتے رہے لیکن انہیں کاغذات نامزدگی نہیں دئیے گئے یوں یہ سب لوگ بھی اس استدعا کیساتھ عدالت گئے کہ انہیں نام نہاد انتخابات میں حصہ لینے نہیں دیا گیا۔ ادھر پشاور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ سے پہلے ایک فیصلہ آیا، پھر دوسرا اور پھر دوسرے بنچ نے پی ٹی آئی کے حق میں ایک بلاجواز فیصلہ دیا جس کیخلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ دو دن پوری قوم کے سامنے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا اپنے کسی موقف کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکےچنانچہ دل پر پتھر رکھ کر جسٹس فائز عیسیٰ اور انکے ساتھی ججز (دل پر پتھر رکھنے کے الفاظ میں اسلئے استعمال کر رہا ہوں کیونکہ جسٹس فائز عیسیٰ ہمیشہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے حق میں فیصلے دیتے رہے۔ چند روز قبل پرانا کیس نکال کر انہوں نے جنرل پرویز مشرف کو بعداز مرگ سزا سنائی تھی جبکہ جسٹس مسرت ہلالی جج بننے سے قبل بھی انسانی حقوق کیلئے بھرپور طریقے سے سرگرم عمل رہیں) کو اپنے فیصلے میں لکھنا پڑا کہ :”الیکشن کمیشن آف پاکستان، 24مئی 2021سے ،جبکہ پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکمران تھی، پر زور ڈالتا رہا کہ وہ انٹراپارٹی انتخابات کرائے ۔ اسلئے یہ ہر گز نہیں کہا جاسکتا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی کررہا تھا۔نہ ہمیں ایسے شواہد ملے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے متعلق بدنیتی سے کام لے رہا ہے یا پھر تعصب سے کام لے رہا ہے ۔الیکشن کمیشن نے ان سے سخت احکامات دیگر 13جماعتوں سے متعلق دئیے ۔اسی طرح کا ایک کیس الیکشن کمیشن کے سامنے 12جنوری 2024ء کو آل پاکستان مسلم لیگ کا آیااور کمیشن نے اسے سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ الیکشن کمیشن چاہتا تھا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کرائے لیکن پی ٹی آئی نے صرف سرٹیفکیٹ پیش کرکے گلوخلاصی کرلی جبکہ ہمارے پاس ایسے کوئی شواہد بھی سامنے نہیں لائے گئے جس سے ثابت ہواکہ بادی النظر میں الیکشن سے ملتا جلتا کوئی عمل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے چودہ ممبران شواہد کے ساتھ پیش ہوئے جنہوں نے ثابت کیا کہ انٹراپارٹی انتخابات منعقد نہیں ہوئے۔اسی طرح ان ممبران کے پارٹی سے نکالے جانے کے بارے میں بھی شواہد پیش نہیں کئے گئے۔پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ انتخابات پشاور میں ہونگے لیکن پشاور کے بجائے چمکنی میں نام نہاد انتخابی عمل کروایا گیا۔ اگر پشاور ہائی کورٹ کے اس موقف کو صحیح مان لیا جائے کہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ انٹراپارٹی الیکشن کی جانکاری کرے تو پھر پورے الیکشن ایکٹ کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق دفعات غیرموثر ہو جائینگے۔ اسلئے الیکشن کمیشن کے اپیل کو منظور کرتے ہوئے اسکے 22دسمبر 2023ء کے آرڈر کو برقرار رکھا جاتا ہے۔“ حقیقت یہ ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کے ساتھی ججز دو دن تک وکلا کو کریدتے رہے کہ پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے کوئی مواد مل جائے لیکن افسوس کہ کوشش کے باوجود انہیں پی ٹی آئی کے حق میں کوئی ٹھوس دلیل نہیں ملی جسکی وجہ سے انہیں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ یہ انصاف کرنا پڑا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق تیونس سے تھا۔

پاکستان ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کی جگہ پر محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے

بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے، فلور ملز مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمتوں میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا.

ترجمان وزارت صحت کے مطابق تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اُن کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرار داد پر ووٹنگ آج ہوگی۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ تمام فیصلے بانی چیئرمین کے وژن پر مشاورت اور اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔

میں نے کیریئر میں 800 وکٹیں حاصل کیں جس میں سے 700 وکٹیں ثقلین کی وجہ سے ملیں، سری لنکن لیجنڈری اسپنر

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ شہر کی شکایات کافی حد تک حل کردی ہیں۔

نگراں وزیر قانون کی سربراہی میں 9 مئی واقعات پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کردیا گیا۔

یمن کےحوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے جہاز پر حملہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی گروپ نے اسرائیل جانے والے یونان کے جہاز پر حملہ کیا۔

الیکشن 2024ء میں لاہور سے 20 سے زائد بڑے بڑے نام انتخابی میدان میں اتر گئے۔

آر ایس ایس کے چھوٹے ری چارج نے دہلی میں سندرکنڈ پاتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسد الدین اویسی

تیسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

QOSHE - سلیم صافی - سلیم صافی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سلیم صافی

62 18
17.01.2024

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے پہلا نوٹس 24مئی 2021ء (جب پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی لاڈلی تھی اور حکمرانی کے مزے لوٹ رہی تھی) کو جاری کیا گیا۔ لیکن انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی بجائے کورونا کا بہانہ بنا کر پی ٹی آئی نے ایک سال کی مہلت مانگی جو اسے الیکشن کمیشن نے دیدی۔ جب سال گزرنے کے بعد بھی پی ٹی آئی نے الیکشن نہیں کرائے تو اسی سال الیکشن کمیشن نے اسے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017ء کا حوالہ دیکر اسے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے کے مضمرات (انتخابی نشان سے محرومی وغیرہ) سے متنبہ کیا (یہ رعایت کسی اور جماعت نے مانگی اور نہ اسے دی گئی) اور یہ شرط لگا دی کہ انٹراپارٹی الیکشن 13جون 2022ءسے لیٹ نہیں ہونے چاہئیں اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ مزید ایکسٹینشن نہیں دی جائیگی۔ چنانچہ پی ٹی آئی کے مطابق 8جون 2022کو (نام نہاد )الیکشن کرائے گئے لیکن الیکشن کمیشن نے اسے الیکشن تسلیم نہیں کیا۔13ستمبر 2023 ء کو الیکشن کمیشن نے 2022ء میں پی ٹی آئی کے فراڈ الیکشن (جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ 2022ء میں پی ٹی آئی کے واقعی انٹراپارٹی انتخابات ہوئے تھے تو وہ آج بتائیں کہ ان انتخابات میں پختونخوا صوبے کا صدر کون منتخب ہوا تھا؟) کو فراڈ قرار دیتے ہوئے اسے حکم دیا کہ وہ انٹراپارٹی انتخابات کروائے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت الیکشن کمیشن اسی وقت پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کرسکتا تھا کیونکہ جن دیگر 13پارٹیوں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا انہیں ایک بار بھی مہلت نہیں دی گئی لیکن پی ٹی آئی کو ایک اور موقع فراہم کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیاکہ انٹراپارٹی انتخابات پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں اور آئین میں درج تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں بصورت دیگر اسے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائیگا (گویا صحیح معنوں میں انتخابات نہ کروانے کے جو نتائج ہوسکتے تھے اس سے متعلق پی ٹی آئی کو پہلے سے متنبہ کیا گیا تھا، اسلئے پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور وکلا کو چاہئے تھا کہ وہ انتخابی ڈرامہ رچانے کی بجائے صحیح انتخابات کرواتے ) لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایات........

© Daily Jang


Get it on Google Play