تاریخ میں کئی ممالک سےوابستہ حکایتیں، شکایتیں، حماقتیں، تقریباً ایک جیسی لگتی ہیں۔ حالانکہ تہذیبی، تمدنی اور ثقافتی طور پر ایسے ممالک ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے ہم مفتوح ملک کا حلیہ بگاڑناشروع کردیتے ہیں۔ مفتوح کے معنی تو جانتے ہیں نا آپ؟ یہ بات اس لیے پوچھی ہے میں نے آپ سے کہ اس سے پہلے میں لفظ مفتوح سے نابلد تھا۔ تیر تکے سے کام چلانے کی عادت پڑی ہوئی ہے۔کبھی کبھار کوئی دانشور مل جائے تو اس سے استفادہ کرلیتا ہوں۔ میں نے ایک درویش سے سنا ہے کہ مفتوح کا مطلب ہے فتح کرنا۔ہم جب کوئی ملک فتح کرلیتے ہیں تب سب سے پہلے انجانے میں اس مفتوح ملک کی تاریخ کا ستیا ناس کردیتے ہیں۔ مفتوح ملک میں ہم بڑے بڑے سماجی، ثقافتی اور تہذیبی کام کرکے دنیا کو دکھارہے ہوتے ہیں۔ مگر دانستہ نا دانستہ ہم مفتوح ملک کی تاریخ کا ستیاناس کررہے ہوتے ہیں کہنے والے کہتے ہیں کہ مفتوح ملک کی تاریخ کو مسخ کرنے کے لیے فاتح مفتوح ملک کی تاریخ پھر سے،اپنی نظرداری میں نہیں لکھواتے۔ فاتح بغیر کسی روک ٹوک کے مفتوح ملک کی شناخت ، مفتوح ملک کی پہچان اس سےچھین لیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ان کے باغ باغیچے، روڈ راستے، عمارتیں اور یادگار غائب کردیتے ہیں۔ سب کچھ اپنی جگہ قائم اور دائم ہوتا ہے، البتہ کچھ یادگار عمارتیں ڈھاکر یعنی گراکر ہم ان کی جگہ کچھ نیا بنالیتے ہیں۔ جیسے کراچی میں ہم نے پیلس ہوٹل نام کی نہایت دیدہ زیب عمارت، ماربل سے بنی ہوئی ، گرادی ، مسمارکردی۔ اس جگہ پر بھدی سی ہوٹل کی عمارت بنی۔ اس عمارت کو مختلف ناموں سے آج تک ہوٹل کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔ جس نے بھی پیلس ہوٹل دیکھا تھا، اس کی جگہ بجری لوہے اور کنکریٹ کے بلاکوں سے بنی ہوئی ڈرائونی بلڈنگ دیکھ کر اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ پیلس ہوٹل کی عمارت اتنی ہی خوبصورت تھی جتنی کہ موہٹہ پیلس، ہندوجیم خانہ، ڈی جے سائنس کالج اور میونسپل کارپوریشن کی عمارتیں خوبصورت اور عالیشان ہیں۔ ہمیں عادت ہے مفتوح ملک کی وضع دار ، جاذب اور پرکشش عمارتوں کو مسمار کرنے کی۔ انیس سو سینتالیس میں جتنے بھی آثار قدیم کے مقام ملے تھے، انہیں سنبھالنے اور ان کی حفاظت کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔کئی ایک لاجواب آثار قدیمہ کے مقامات ہم نے اپنی لاپروائی سے صفحہ ہستی سے مٹا دیے۔ آپ موہن جو دڑو دیکھنے جائیں۔ یونیسکو کی حفاظت میں آئے ہوئے موہن جو دڑو کی دیکھ بھال کرنے کے لیے پاکستان سرکار کو کروڑوں ڈالر ملتے ہیں۔، موہن جو دڑو کی حالت غیر ہوتی جارہی ہے۔ دیدہ دلیری سے نوجوان موہن جودڑو میں موٹر سائیکلیں بھگاتے رہتے ہیں۔ نشہ خور گوشہ نشینی میں پڑے ہوئے ہوتے ہیں، جرائم پیشہ پناہ لیتے ہیں۔ کسمپرسی میں پڑے ہوئے موہن جو دڑو میں سیاح شاذونادر ہی دکھائی دیتے ہیں۔ ایک سال میں موہن جو دڑو کو دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کی تعداد اگر دنیا کو پتہ چل جائے تو ہمارا سر خودبخود شرم سے جھک جائے گا۔ یاد ہے نا آپ کو کہ موہن جودڑو کا شمار دنیا کے قدیم ترین آثار قدیمہ میں ہوتا ہے؟ دنیا بھر میں یونیسکو کی حفاظت میں آئے ہوئے دیگر ممالک میں واقع آثار قدیمہ کی حفاظت اور وہاں آنے والے لاکھوں سیاحوں کی ویڈیو ڈاکیو منٹریز دیکھ کر ہمیں چھپنے کی جگہ نہیں ملتی۔ پنجاب میں آثار قدیمہ کی بڑی دیکھ بھال اور حفاظت کی جاتی ہے۔ حفاظت کے نام پر حکومت پنجاب بجٹ کی بھاری رقم آثار قدیمہ کی حفاظت پر خرچ تو کرتی ہے، مگر آثار قدیمہ کے لیے مروجہ اصولوں کی دھجیاں اڑادی جاتی ہیں۔ وہاں آثار قدیمہ کی رینوویشن یعنی تجدید ، مرمت کی جاتی ہے۔ ہوبہو ویسی کی ویسی ٹائلیں اینٹیں وغیرہ بنواکر اصلی ٹائیلوں اور اینٹوں کے ساتھ لگا دی جاتی ہیں۔ آثار قدیمہ کے ماہر اس حرکت کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر اٹلی میں صدیوں پرانا پساکا ٹیڑھا مینار پاکستان میں ہوتا توہم کب کا ٹیرھے مینار کو گراکر اس کی جگہ نیا مینار بناچکے ہوتے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ پسا کا ٹیڑھے مینار کو گراکرہم اس کی جگہ کثیرالمنزلہ فائیو اسٹار ہوٹل بناچکے ہوتے۔تاریخ کا حلیہ بگاڑنے میں ہم اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ہمارے دیرینہ دشمن بھی اس کام میں بڑے ماہر ہیں،مگر ہم سے بہت کم ماہر نہیں۔

کراچی میں قدیم آرام باغ کے نام سے گاڑی کھاتے ہیں، فریئر روڈ پر آرام باغ کے نام سے پبلک پارک ہوا کرتا تھا۔ ہم نے لفظ رام کے آگے یعنی رام کے سرے پر الف مد آ کا اضافہ کیا اور رام باغ کو آرام باغ بنادیا ۔ہمارا دیرینہ دشمن بھلا ہم سے پیچھے کیسے رہ سکتا تھا۔ لکھنؤ میں مغلوں نے ایک خوبصورت پارک کہیں یا باغیچہ یا باغیچہ بنوایا تھا۔ اس باغیچہ کا نام تھا آرام باغ۔ ہم نے رام باغ کو الف مد آ لگاکر آرام باغ بنادیا۔ دیکھا دیکھی کچھ عرصہ بعد ہمارے دیرینہ دشمن نے آرام باغ کے نام سے الف مد آ حذف کردیا، یعنی نکال دیا۔ آرام باغ بن گیا رام باغ ۔ہم نے بنادیا تھا رام باغ کو آرام باغ۔یہ کام ہم نے کراچی میں کرکے دکھا دیا تھا۔ ہمارے دیرینہ دشمن نے لکھنؤ میں آرام باغ کو رام باغ بنادیا۔ اس ہاتھ دے،اس ہاتھ لے ۔ تاریخ سے کھلواڑ کرنے کے قصے یونہی چلتے رہیں گے۔ اس مقدس فریضہ میں ہم سے بھیانک بھول چوک بھی ہوجاتی ہے۔ ان کا بھی ذکر کتھائوں میں آتا رہے گا۔

ڈیکسٹر کنگ کی اہلیہ لیہ ویبر کنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیکسٹر کنگ کینسر میں مبتلا تھے، وہ آخری سانسوں تک اپنی بیماری سے لڑتے رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ گھر کی پہلی اور دوسری منزل پر لگی، اطلاع پر فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔

سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

شدید دھند کے باعث آج بھی ملک بھر کی 39 پرواز منسوخ کردی گئیں جبکہ 14 متبادل ایئرپورٹس منتقل کردی گئیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ہے۔

پولیس کے مطابق خط میں ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ فائل کھولنے کا لکھا ہے۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی سے قومی اسمبلی 13 اور صوبائی اسمبلی 28 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مجھے 5 سال ملے تو پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے بھی نہیں جیت سکے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ میں نے جس علاقے کی سیاست کی وہاں کی حالت بدل دی۔

طوفان اور بارشوں کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کےلیے بحیرہ روم میں جزیرہ بنانے کی پیشکش کی۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ میں 535 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں 2 ہزار 119 اجتماعی قتل عام کا ارتکاب کیا۔

لوگوں کی واضح رائے ہے کہ جماعت اسلامی بکتی نہیں جھکتی نہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی

QOSHE - امر جلیل - امر جلیل
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

امر جلیل

18 0
23.01.2024

تاریخ میں کئی ممالک سےوابستہ حکایتیں، شکایتیں، حماقتیں، تقریباً ایک جیسی لگتی ہیں۔ حالانکہ تہذیبی، تمدنی اور ثقافتی طور پر ایسے ممالک ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے ہم مفتوح ملک کا حلیہ بگاڑناشروع کردیتے ہیں۔ مفتوح کے معنی تو جانتے ہیں نا آپ؟ یہ بات اس لیے پوچھی ہے میں نے آپ سے کہ اس سے پہلے میں لفظ مفتوح سے نابلد تھا۔ تیر تکے سے کام چلانے کی عادت پڑی ہوئی ہے۔کبھی کبھار کوئی دانشور مل جائے تو اس سے استفادہ کرلیتا ہوں۔ میں نے ایک درویش سے سنا ہے کہ مفتوح کا مطلب ہے فتح کرنا۔ہم جب کوئی ملک فتح کرلیتے ہیں تب سب سے پہلے انجانے میں اس مفتوح ملک کی تاریخ کا ستیا ناس کردیتے ہیں۔ مفتوح ملک میں ہم بڑے بڑے سماجی، ثقافتی اور تہذیبی کام کرکے دنیا کو دکھارہے ہوتے ہیں۔ مگر دانستہ نا دانستہ ہم مفتوح ملک کی تاریخ کا ستیاناس کررہے ہوتے ہیں کہنے والے کہتے ہیں کہ مفتوح ملک کی تاریخ کو مسخ کرنے کے لیے فاتح مفتوح ملک کی تاریخ پھر سے،اپنی نظرداری میں نہیں لکھواتے۔ فاتح بغیر کسی روک ٹوک کے مفتوح ملک کی شناخت ، مفتوح ملک کی پہچان اس سےچھین لیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ان کے باغ باغیچے، روڈ راستے، عمارتیں اور یادگار غائب کردیتے ہیں۔ سب کچھ اپنی جگہ قائم اور دائم ہوتا ہے، البتہ کچھ یادگار عمارتیں ڈھاکر یعنی گراکر ہم ان کی جگہ کچھ نیا بنالیتے ہیں۔ جیسے کراچی میں ہم نے پیلس ہوٹل نام کی نہایت دیدہ زیب عمارت، ماربل سے بنی ہوئی ، گرادی ، مسمارکردی۔ اس جگہ پر بھدی سی ہوٹل کی عمارت بنی۔ اس عمارت کو مختلف ناموں سے آج تک ہوٹل کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔ جس نے بھی پیلس ہوٹل دیکھا تھا، اس کی جگہ بجری لوہے اور کنکریٹ کے بلاکوں سے بنی ہوئی ڈرائونی بلڈنگ دیکھ کر اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔........

© Daily Jang


Get it on Google Play