جوں جوں یہ دنیا پیچیدہ ہو رہی ہے توں توں زندگی مشکل ہو رہی ہے۔ اکیسویں صدی کے فلسفیوں کو ہی لے لیں، اِنکی کوئی کَل سیدھی نہیں، ہر بات گنجلک ہے، ژاک دیریدہ سے لیکر مائیکل فوکو تک، ہر کسی کی کوشش رہی کہ انوکھی اور نہ سمجھ میں آنیوالی بات کی جائے تاکہ انہیں کلاسیکی فلسفیوں سے ممتاز اور بڑا سمجھا جائے۔ اِسکا یہ مطلب بھی نہیں کہ اِن جدید فلسفیوں نے نیا زاویہ پیش نہیں کیا، بلاشبہ انہیں یہ کریڈٹ دیا جائیگا مگر جس دقیق انداز میں انہوں نے اپنا نظریہ عوام کے سامنے رکھا اُس پر انہیں تنقید سے ماورا قرار نہیں دیا جا سکتا، خاص طور سے ژاک دیریدہ اِس تنقید سے مستثنیٰ نہیں جنہیں اُنکے ہم عصروں نےفراڈ تک کہا۔ دیریدہ نے چالیس کتابیں لکھیں، اِنکی نمائندہ کتاب Of Grammatology ہے،دیریدہ کا کام اِس قدر پیچیدہ ہے کہ اُس پر تبصرہ کرنیوالوں کوبھی سمجھ نہیں آتی کہ وہ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں ، ایسے ہی ایک مبصر نےدیریدہ کے فلسفے کے متعلق لکھاکہ ’دیریدہ کے اپنے اصول کے مطابق یہ ناممکن ہے کہ اُسکے نظریات کو درست انداز میں سمجھا جاسکے.....‘ آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ یہ میں کیا بے وقت کی راگنی لے کر بیٹھ گیا ہوں، ملک میں گھمسان کا رَن پڑا ہے ، سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے، کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ مستقبل کا منظر نامہ کیا ہوگا، معیشت کیسے چلے گی ، گورننس کس طرح ٹھیک ہوگی، حکومت کا اونٹ کس کروٹ بیٹھےگا .....ایسے میں کسی کو کیا پڑی کہ سوچتا پھرے کہ ژاک دیریدہ کا فلسفہ کیا تھا !جی ہاں، یہ اعتراض کیاجا سکتا ہے مگر کل رات جب میں ژاک دیریدہ کے نظریات سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا تب مجھے لگا کہ ہمارے ملک میں جو نفرت کی فضا قائم ہے اُس پردیریدہ کی منطق کو لاگو کرکے کم کیا جا سکتا ہے ۔ ویسے یہ خالی خولی خوش فہمی ہے ،دیریدہ تو کیا اگر سقراط بھی قبر سے اٹھ کر آجائے تو ہم اُس کی بات اُس وقت تک ہی سنیں گے جب تک وہ ہماری ہاں میں ہاں ملائے گا، اُس کے بعد ہم بھی اُس کے لیے زہر کا پیالہ ہی تجویز کریں گے۔

دیریدہ نے اپنی کتابوں میں’ڈی کنسٹرکشن ‘ کی اصطلاح متعارف کروائی ، اِس سے مراد یہ تھی کہ انسان کو ایک مرتبہ وہ تمام بُت پاش پاش کردینے چاہئیں جن کی وہ پرستش کرتا ہے ، چاہے یہ اُن نظریات کے بُت ہی کیوں نہ ہوں جن کے زیر اثر وہ اپنی زندگی کے کلیدی فیصلے کرتا ہے کیونکہ عین ممکن ہے کہ جسے وہ حق اور سچ سمجھتا ہو ،وہ اسے اُن راستوں پر ملے جن پر وہ کبھی چلا ہی نہ ہو۔دیریدہ کا کہناتھا کہ کلاسیکی فلسفیوں نے غیر محسوس انداز میں کچھ چیزوں کے بارے میں یوں تبلیغ کی کہ ہم جان ہی نہیں پائے کہ کب ہم نے ایک چیزکو دوسری پر فوقیت دینا شروع کردی، نتیجہ یہ نکلا کہ ہماری سوچ محدود ہوگئی۔دیریدہ کے مطابق ہماری سوچ میں گفتگو کو تحریر پر فوقیت حاصل ہوگئی ،عقل کو ہم جذبات سے برترسمجھنے لگے اور مردکو ہم نےعورت کے مقابلے میں افضل جانا۔ اُس نے کہا کہ اِس سوچ کی وجہ سے ہم اُن چیزوں کا روشن پہلو دیکھ ہی نہیں سکے جنہیں ہم اپنے تئیں کمتر سمجھتے تھے ، یعنی جب ہم نے یہ طے کر دیا کہ جذبات کے مقابلے میں ہمیشہ عقل سے کام لینا چاہیے تو گویا ہم نے جذبات کی افادیت سےکلیتاً انکار کردیا اور نتیجے میں ایک اہم قوت سے محروم ہوگئے۔دیریدہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی بات خیر یا شر ، اچھائی یا برائی ، نیکی یا بدی ، کے پیرائے میں نہیں کی جا سکتی، کیونکہ انتہاؤں کے درمیان میں بھی سچائی پوشیدہ ہوتی ہے جس کی کھوج کرنا ہمارا کام ہے ۔یوں سمجھیے کہ دیریدہ نے ہر اُس نظریے کی ڈی کنسٹرکشن کی جسے ہم درست سمجھتے ہیں اور جس کے لیے بظاہر کسی دلیل کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔مثلاً اکیسویں صدی میں یہ بنیادی اور تسلیم شدہ اصول ہے کہ انسانوں کے درمیان برابری ہونی چاہیے، یہ بات کم از کم غیر مساوی سلوک روا رکھنے سے تو بہتر ہی ہے۔دیریدہ نے جب اِس کی ڈی کنسٹرکشن کی تو کہا کہ انسانی زندگی کی معراج محض مساوات سے عبارت نہیں ہے ۔ژاک دیریدہ نے جو کچھ کہا ،یا کم از کم جو میں سمجھا ہوں، اُس سے مکمل اتفاق نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اُس صورت میں کوئی بھی ایسی بات باقی نہیں رہتی جس کو بنیاد بنا کر کہاجا سکے کہ اب ہم اسے درست مان کر آگے بڑھ سکتے ہیں، ویسےیہ بھی ممکن ہے کہ ایسی کوئی بات وجود ہی نہ رکھتی ہو۔لیکن ہم اِس بحث میں نہیں پڑتے اوردیریدہ کی اُس منطق سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ سچائی دو انتہاؤں کے درمیان بھی پوشیدہ ہوسکتی ہے ۔اِس بات کو ایک اور مثال سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، کمیونزم اور کیپٹل ازم کی بحث سے۔ کارل مارکس نے سرمایہ دارانہ نظام پر بے رحمانہ تنقید کی،اُس کی کتابوں نے دنیا میں آگ لگا دی، کئی ممالک میں انقلاب آیا، کمیونزم رائج ہوگیا مگریہ نظام بھی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر نہ بنا سکا ، پھر کمیونزم پر تنقید ہوئی، نتیجے میں تبدیلی آگئی اور کمیونزم بھی ختم ہوگیا۔ جن ممالک میں سرمایہ دارانہ نظام رائج تھا وہاں کمیونزم کی وجہ سے بہتری آگئی اور جو ممالک کمیونسٹ ہونے کا دعویٰ کرتے تھے وہاں سرمایہ دارانہ کمپنیوں نے رونق لگا دی۔حاصل بحث یہ کہ بہتری اِن دونوں نظامو ں کے درمیان کہیں تھی ، انتہاؤں میں نہیں ۔اب اسی کلیے کو اپنے ملک پر منطبق کرکے دیکھتے ہیں۔

ہمارے ہاں سیاست اب حق و باطل کا معرکہ بن چکی ہے ، ایک فریق کہتا ہے کہ وہ امام حسین رضی اللہ عنہ کا ساتھی ہے جبکہ دوسرا فریق اُلٹا انہیں یزیدی ہونے کا طعنہ دیتا ہے ۔ہر بات اب سیاہ اور سفید کے تناظر میں ہوتی ہے ، ایک گروہ اگر حق پرہونے کا دعویٰ کرتاہے تو اِس کا مطلب ہے کہ دوسرا سراسر باطل ہے۔کسی جماعت کے لیے یہ ممکن ہی نہیں رہاکہ وہ مخالف کی کسی بات کو درست تسلیم کرلے کیونکہ ایسا کرنے کا مطلب اپنی شکست کی دستاویزپر دستخط کرنا ہے۔اِن حالات میں حقائق کی دہائی دینا بے سُود ہے کیونکہ جب آپ خود کو نیکی اور بدی کے معرکے میں فریق بنا لیں گے اوراپنے تئیں’نیکی‘ کی پوشاک زیب تن کرکےسمجھیں گے کہ باقی سب لوگ بدی کے ساتھی ہیں تو ایسے میں جاک دیریدہ جیسا کوئی لاکھ چیختا رہے کہ سچائی دو انتہاؤں کے درمیان کہیں چھپی ہوئی ہے،جاکر تلاش کرو، تو نقارخانے میںدیریدہ کی آواز کوئی نہیں سنے گا۔دہائی سب دے رہے ہیں کہ حالات بے حد خراب ہیں، مگر اِن حالات کو درست کرنے کی صلاحیت کسی ایک فرد یا جماعت میں نہیں اور اِس کی وجہ وہی ہے کہ ہم دو انتہاؤں کے درمیان زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ایسا نہیں ہوپائے گا۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی سلامتی کے حوالے سے بھی توجہ مرکوز کرے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کسی بھی صوبائی اسمبلی کی نشست میں 5 ہزار ووٹ تک نہیں لیے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب جیالا ہوگا، ن لیگ سندھ اور بلوچستان کے گورنر نامزد کرے گی۔

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔ میتھیو ملر

ملتان سلطان کے بیٹر ریزا ہینڈریکس کا کہنا ہے کہ کیچز ڈراپ ہوئے جو میچ کا حصہ ہے، فیلڈنگ میں امپروومنٹ کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کنڈیشن ٹف تھی شروع میں بیٹرز کو پریشانی ہوئی، ہم گیم کو آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہیں سکے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سازی کےلیے ہماری نمبر پورے ہوچکے ہیں۔

وفاق میں حکومت سازی کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی معاملات طے پاگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم اگلے الیکشن میں بلاول بھٹو کووزیراعظم بنوائیں گے۔

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کر دی، امریکہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں الجزائر کی پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یہ شرائط منوانے یا مسلط کرنے کا وقت نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بنے۔

برطانیہ نے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا کے طویل القامت مرد اور پست ترین خاتون کی جوڑی چھ برس بعد ایک بار پھر گزشتہ روز کیلی فورنیا میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں نے ایک ساتھ ناشتہ کیا۔

جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے ایل ایف او منظور کرواکر مشرف کی سہولت کاری کی، سیکریٹری اطلاعات پی پی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف ہوم ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا۔

QOSHE - یاسر پیر زادہ - یاسر پیر زادہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

یاسر پیر زادہ

40 3
21.02.2024

جوں جوں یہ دنیا پیچیدہ ہو رہی ہے توں توں زندگی مشکل ہو رہی ہے۔ اکیسویں صدی کے فلسفیوں کو ہی لے لیں، اِنکی کوئی کَل سیدھی نہیں، ہر بات گنجلک ہے، ژاک دیریدہ سے لیکر مائیکل فوکو تک، ہر کسی کی کوشش رہی کہ انوکھی اور نہ سمجھ میں آنیوالی بات کی جائے تاکہ انہیں کلاسیکی فلسفیوں سے ممتاز اور بڑا سمجھا جائے۔ اِسکا یہ مطلب بھی نہیں کہ اِن جدید فلسفیوں نے نیا زاویہ پیش نہیں کیا، بلاشبہ انہیں یہ کریڈٹ دیا جائیگا مگر جس دقیق انداز میں انہوں نے اپنا نظریہ عوام کے سامنے رکھا اُس پر انہیں تنقید سے ماورا قرار نہیں دیا جا سکتا، خاص طور سے ژاک دیریدہ اِس تنقید سے مستثنیٰ نہیں جنہیں اُنکے ہم عصروں نےفراڈ تک کہا۔ دیریدہ نے چالیس کتابیں لکھیں، اِنکی نمائندہ کتاب Of Grammatology ہے،دیریدہ کا کام اِس قدر پیچیدہ ہے کہ اُس پر تبصرہ کرنیوالوں کوبھی سمجھ نہیں آتی کہ وہ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں ، ایسے ہی ایک مبصر نےدیریدہ کے فلسفے کے متعلق لکھاکہ ’دیریدہ کے اپنے اصول کے مطابق یہ ناممکن ہے کہ اُسکے نظریات کو درست انداز میں سمجھا جاسکے.....‘ آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ یہ میں کیا بے وقت کی راگنی لے کر بیٹھ گیا ہوں، ملک میں گھمسان کا رَن پڑا ہے ، سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے، کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ مستقبل کا منظر نامہ کیا ہوگا، معیشت کیسے چلے گی ، گورننس کس طرح ٹھیک ہوگی، حکومت کا اونٹ کس کروٹ بیٹھےگا .....ایسے میں کسی کو کیا پڑی کہ سوچتا پھرے کہ ژاک دیریدہ کا فلسفہ کیا تھا !جی ہاں، یہ اعتراض کیاجا سکتا ہے مگر کل رات جب میں ژاک دیریدہ کے نظریات سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا تب مجھے لگا کہ ہمارے ملک میں جو نفرت کی فضا قائم ہے اُس پردیریدہ کی منطق کو لاگو کرکے کم کیا جا سکتا ہے ۔ ویسے یہ خالی خولی خوش فہمی ہے ،دیریدہ تو کیا اگر سقراط بھی قبر سے اٹھ کر آجائے تو ہم اُس کی بات اُس وقت تک ہی سنیں گے جب تک وہ ہماری ہاں میں ہاں ملائے گا، اُس کے بعد ہم بھی اُس کے لیے زہر کا پیالہ ہی تجویز کریں گے۔

دیریدہ نے اپنی کتابوں میں’ڈی کنسٹرکشن ‘ کی اصطلاح متعارف کروائی ، اِس سے مراد یہ تھی کہ انسان کو ایک مرتبہ وہ........

© Daily Jang

Get it on Google Play