مسئلہ لاینحل نہیں گر نیت میں صفائی ہو

جس کسی قوم کے اندر سے اجتماعی اور عملی صفائی کا جوہر ختم ہو جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے مسائل میں منہ زور اضافہ پورے معاشرے کو گرفت میں لے لیتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے ہم اندر ہی اندر سے ہائی جیک ہوگئے ہیں۔ آج ہماری آئینی و قانونی گرفت کا عالم رومیؒ کے اس شعر کے مصداق ہوگیا؎

دستِ ہر نااہل بیمارت کند

سوئے مادر آکہ تیمارت کند

(نااہلوں کے ہاتھ سے بچ، وہ تمہیں مزید بیمار کردیں گے)

پیر رومیؒ نے جو حل تجویز کیا ہے غور کریں تو بہترین حکومتی سٹاک کی طرف اشارہ، دل اور دماغ کے صاف صاحب ایمان افراد اگر حکمرانی میں لائے جائیں گے تو یہ نہیں ہوگا کہ حکومت کا قیام لٹک جائے گا، کس قدر تکلیف دہ امر ہے کہ کھربوں خرچ کرکے بھی مدعا نہ پایا، اگر صاحبان دانش نے کوئی محفوظ حل نہ نکالا تو ٹکے کےفائدے میں اجتماعی قومی مفاد کھو بیٹھیں گے۔ ناامیدی کی راہ چھوڑ کر ہر صاحب عقل ملک و قوم کی خاطرقربانی دے، آج ہمارے ارباب سیاست اگر ریاست کو محفوظ بنانے کیلئے غیر ضروری مفادات کو اپنی سوچ سے باہر کرکے قومی ریاستی مفادات کو ترجیح نہیں دیں گے تو سنیں ، قرآن کریم نے واضح ہدایت دی ہے کہ مسلم جب بھی کسی مشکل میں پھنستا ہے باہمی مشاورت سے نکل آتا ہے۔ ہمیں اللے تللے ختم اور ایک تگڑی معیشت کا ڈول ڈالنا ہے ورنہ دنیا کی صفوں میں بہت پیچھے رہ جائیں گے، تمام بڑے ملک گیر اداروں کو یکجان ہونا ہوگا، تکرار محض کے بجائے ٹوٹے ہوئے برتن کو ہی کارآمد بنا کر کسی بڑے نقصان سے بچنے کی پالیسی اپنانی چاہیے۔

٭٭٭٭

تُو جو محفل ہے تو ہنگامۂ محفل ہوں میں

پاکستان کے مطلب لاالہ الا اللہ سے لے کر وطن عزیز پاکستان کی شان اور آن تک ہمارا ماضی اور حال قابل فخر ہے مگر جس قدر نعمتوں سے ہمیں نوازا گیا وہ جوں کی توں موجود،استفادہ مفقود، ذرا اقبال و قائد ہمارے پاس کتاب زندگی ہو اور ہمارے ڈھانچوں میں زندگی نہ ہو، یہ بھلا کیسے ممکن ہے۔توحید سے چار عالم کو بھر دینے والوں کے ہاتھ میں دی گئی حکومت برپا ہی نہ ہو تو یہ کیوں نہ کہوں کہ اگر تم میری محفل کا تاج ہو تو میں وہ ہنگامۂ روز وشب ہوں کہ ذرا سی روشنی ایمان و آگہی کی ایک پھونک مار دوں تو کائنات کے پوشیدہ خزانوں کو عام کردوں اور ثابت کر دوں کہ اللہ نے اپنے رسولِ عالم ﷺ کی سیرت کے ذریعے پوری دنیا کو علم و عمل سے معمور کردیا، ہم آج کیوں اپنے بچوں کو اپنی عزتِ رفتہ اور آنے والے ارتقائوں سے آگاہ نہیں کرتے۔ دنیانے ہمارے فکر کو اچک کر زمانے کو اسیر بنا لیا اور ہم ہاتھوں میں اپنے رب کےعطا کردہ تحائف لئے دریوزہ گرِ غیر ہیں، کیا یہ بڑے پیمانے پر ناشکری نہیں؟ ہمارا نشان امید اور ناامیدی کند، کتاب عالم پکار رہی ہے کہ توحید، جانِ عالم اور یوں صاحب محفل کائنات کی محفل کا ہر ہنگامہ بندۂ مسلم کے کمالات سے ماخوذ ہے، اگر ایک قوم اللہ کی محفل کا ہنگامہ ہے تو آج کیوں خاموشی کے زیر جامہ ہے، اوروں کے مسائل حل کرنے والی قوم جلد محفل حق سے قوت نادیدہ کی صورت اٹھنے والی ہے اور یہ جو آج خود پیدا کردہ ناکامیوں میں گھری ہوئی ہے ہنگامہ محفل بن کر زمانے پر چھانے والی ہے۔

٭٭٭٭

کیا مایوسی نے جکڑ لیا ہے

جب فن، ہنر، دانش، حسن کردار کو معاشرے میں جگہ نہیں ملتی تو مایوسی ہر جانب سے جکڑ لیتی ہے، جب معاشرے خیر و شر کی تمیز پر قائم نہیں ہوتے، فرسودہ ہو جاتے ہیں، منفی اعمال میں اضافہ ہوتا ہے اور بالآخر ایسی قوم تباہ ہو جاتی ہے۔ تاریخ عالم کا مطالعہ کریں بہت کچھ ترقی اور زوال بارے معلوم ہو جائے گا، عبرت حاصل ہوگی اور انسان امن و آشتی کے حوالے سے تیز ترین ترقی کرےگا، آج ہم اپنے ارد گرد جو کچھ ناپسندیدہ دیکھتےہیں اس کو درست نہیں کرتے تو ہماری زندگی غلط راستے پر چل نکلتی ہے، آج اگرغلطی سے محبت ختم ہونا شروع ہو تو جائز کاموں میں ناقابل یقین ترقی پیدا ہو، معیشت ترقی کرے اور طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہوں، کوئی مانے نہ مانے جس قدر غلاظت میں اضافہ ہوتا ہے گندگی بڑھتی، جتنے غلیظ علوم ہوتے ہیں کارگر ہونے لگتے ہیں، اگر اعمال و افعال میں دانستہ غلطی اور گندگی پیدا کی جائے تو کام میں تیزی اور کامیابی آجاتی ہے۔ اکثر جو لوگ جادو ٹونہ، ٹوٹکا اور حرام عمل انجام دیتے ہیں ان کا انجام برا ہوتاہے، اگر صرف صفائی ہی کو دیکھ لیا جائے تو دنیا صفائی میں ہم سے آگےہے۔

٭٭٭٭

یا اللہ حکومت عطا فرما

O... عرفان صدیقی کے منہ میںگھی شکر کہ فرمایا : معاملات تقریباً طے، پی پی اور ن لیگ مل کر حکومت چلائیں گے، اسی طرح کسی اور کےبھی منہ میںگھی شکر جو یہ پھول جھاڑے کے مل جل کر حکومت بنا لیتے ہیں۔بہتر ہو جو حکومت بنانے کا کوئی ایسا فارمولا بنا لیا جائے کہ کوئی غیر معترضہ حکومت وجود میں آ جائے۔جب کچھ نہ بن سکے تو حکومت حکومت والا کھیل کھیلنا شروع کردیں، یہ کھیل تو اگلی فروری کو برداشت کرلے گا۔ بہرحال دعا ہے کہ کسی طرح اللہ ہمیں اچھی حکومت عطا کردے جیسے اس نے ہمیں ملک عطا فرمایا تھا۔

٭٭٭٭

میئر لندن صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹوری ایم پی کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مشترکہ طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو صدر کا امیدوار نام زد کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ چاہتی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا انتخاب بلامقابلہ ہو۔

انجن بند ہونے سے طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا، 99 مسافروں سمیت 101 افراد جاں بحق ہوئےتھے، 2 مسافر خوش قسمتی سے بچ گئے تھے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کو ہاؤس میں بلانا چاہیے تھا، میاں اسلم اقبال ہاؤس میں نہ آسکے تو نیا نام فائنل کرنا پڑا۔

خلاف ورزی کرنیوالے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی سزا ہوگی، سعوی حکام

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس گردی کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

83 کامیاب امیدواروں کا ذریعہ آمدنی کاروبار، جبکہ 20 نے صرف سیاست کرنے کا بتایا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر علی خان کے پاس پہنچ گئے اور ان کے ساتھ ویڈیو پیغام جاری کیا۔

بالی ووڈ اسٹار اداکار عامر خان نے طلاق کے بعد کرن راؤ سے پوچھا تھا’ بطور شوہر مجھ میں کیا کمی تھی؟‘

جس طرح آغاز ہوا ہے کوششش کروں گا کہ پورا ٹورنامنٹ ایسا رہے، آل راؤنڈر اسلام آباد یونائیٹڈ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم اپنی 90 فیصد نشستوں پر بڑی لیڈ سے کامیاب ہوئے ہیں۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

ایک روز قبل بھارتی شہر گوا میں رکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگانی کی شادی ہوئی۔

سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

QOSHE - پرو فیسر سید اسرار بخاری - پرو فیسر سید اسرار بخاری
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پرو فیسر سید اسرار بخاری

18 0
25.02.2024

مسئلہ لاینحل نہیں گر نیت میں صفائی ہو

جس کسی قوم کے اندر سے اجتماعی اور عملی صفائی کا جوہر ختم ہو جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے مسائل میں منہ زور اضافہ پورے معاشرے کو گرفت میں لے لیتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے ہم اندر ہی اندر سے ہائی جیک ہوگئے ہیں۔ آج ہماری آئینی و قانونی گرفت کا عالم رومیؒ کے اس شعر کے مصداق ہوگیا؎

دستِ ہر نااہل بیمارت کند

سوئے مادر آکہ تیمارت کند

(نااہلوں کے ہاتھ سے بچ، وہ تمہیں مزید بیمار کردیں گے)

پیر رومیؒ نے جو حل تجویز کیا ہے غور کریں تو بہترین حکومتی سٹاک کی طرف اشارہ، دل اور دماغ کے صاف صاحب ایمان افراد اگر حکمرانی میں لائے جائیں گے تو یہ نہیں ہوگا کہ حکومت کا قیام لٹک جائے گا، کس قدر تکلیف دہ امر ہے کہ کھربوں خرچ کرکے بھی مدعا نہ پایا، اگر صاحبان دانش نے کوئی محفوظ حل نہ نکالا تو ٹکے کےفائدے میں اجتماعی قومی مفاد کھو بیٹھیں گے۔ ناامیدی کی راہ چھوڑ کر ہر صاحب عقل ملک و قوم کی خاطرقربانی دے، آج ہمارے ارباب سیاست اگر ریاست کو محفوظ بنانے کیلئے غیر ضروری مفادات کو اپنی سوچ سے باہر کرکے قومی ریاستی مفادات کو ترجیح نہیں دیں گے تو سنیں ، قرآن کریم نے واضح ہدایت دی ہے کہ مسلم جب بھی کسی مشکل میں پھنستا ہے باہمی مشاورت سے نکل آتا ہے۔ ہمیں اللے تللے ختم اور ایک تگڑی معیشت کا ڈول ڈالنا ہے ورنہ دنیا کی صفوں میں بہت پیچھے رہ جائیں گے، تمام بڑے ملک گیر اداروں کو یکجان ہونا ہوگا، تکرار محض کے بجائے ٹوٹے ہوئے برتن کو ہی کارآمد بنا کر کسی بڑے نقصان سے بچنے کی پالیسی اپنانی چاہیے۔

٭٭٭٭

تُو جو محفل ہے تو ہنگامۂ محفل ہوں میں

پاکستان کے مطلب لاالہ الا اللہ سے لے کر وطن عزیز پاکستان........

© Daily Jang

Get it on Google Play