جمعیت علمائے اسلام اپنی اصل میں نہ صرف دیو بند تحریک کا جزولاینفک ہے بلکہ جمعیت علمائے ہند کا ایک طرح سے پاکستانی چیپٹر یا چہرہ ہے کسے معلوم نہیں ہے کہ جمعیت علمائے ہند نے ہمیشہ کانگریس کے ساتھ مل کر جدوجہد سے بھرپور عوامی سیاست کی ہے مخالفین ان پر کانگریسی علماء کی پھبتی بھی کستے رہے لیکن علمائے دیو بند نے برامنانے کی بجائے ہمیشہ اپنے اسٹیبلشمنٹ مخالف رویے کو اعزاز اور فخر کےطور پر لیا مولانا مفتی محمود اپنی سیاسی جدوجہد میں ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ جمہوریت مشرق سے آئے یا مغرب سے اوپر سے آئے یا نیچے سے، ہماری کمٹمنٹ جمہوریت کے ساتھ ہے ہم آمریت کو کسی قیمت پر قبول نہیں کرسکتے۔‎مولانا فضل الرحمن اس وقت ہماری مذہبی سیاست کےسرخیل ہیں بشمول جماعتِ اسلامی ہماری موجودہ مذہبی پس منظر والی جتنی بھی کھیپ ہے مولانا فضل الرحمن سب سے بڑھ کر متحرک، معاملہ فہم اور زیرک گردانے جاتے ہیں بشمول اسٹیبلشمنٹ تمام سیاسی گرو بھی ان کی ا سٹریٹ پاور کا لوہا مانتے ہیں وہ جس قدر جمہوری سیاست کرتے ہیں اسی قدر احتجاجی سیاست کا ذوق بھی رکھتے ہیں۔ یہ مولانا ہی تھے جنہوں نے الیکشن 2018ء کے فوری بعد انہیں دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف احتجاجی تحریک کا عندیہ ظاہر کیا تھا بلکہ پورا زور دیا تھا کہ ہم اسمبلیوں میں بیٹھنے کی بجائے سڑکوں پر نکل کھڑے ہوں ماقبل 2013ء میں یہ بھی کہا تھا کہ ہم کے پی میں جوڑ توڑ کرتے ہوئے نوازشریف کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بناسکتے ہیں جس کا میاں صاحب کو آج کے دن تک پچھتاوا یا افسوس ہے۔ ‎آج پھر مولانا فضل الرحمن غصے میں ہیں بلکہ حالیہ انتخابی نتائج پر سیخ پا ہیں فرماتے ہیں کہ پورا الیکشن چوری ہوا ہے ہم اس دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کریں گے یہ پارلیمان نہیں چلے گا اس کی کوئی حیثیت و اہمیت نہیں ہے پارلیمان میں فیصلے اور پالیسیاں کہیں اور سے آئیں گے۔ ہم اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک یہ طے نہیں ہوجاتا کہ آئندہ اسٹیبلشمنٹ ملکی سیاست سے کوئی سروکار نہیں رکھے گی۔‎اس کے ساتھ ہی مولانا نے ایک ایسی بات فرمادی ہے جس سے رولا پڑ گیا ہے اور جس کی توقع مولانا سے ہرگز نہیں کی جاسکتی تھی یہ کہ ”تمام اکابرین اور دوست جانتے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا لیکن میں نے اپنے دوستوں کے لیے اپنی رائے کی قربانی دی۔ عمران حکومت کے خلاف تحریک لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے سیاسی جماعتوں کو ہدایات دیں جنرل فیض نے کہا جو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں ن لیگ اور پی پی نے اس پر مہر لگائی میں انکار کرتا تو کہاجاتا کہ میں کھلاڑی کو بچا رہا ہوں“ ‎ظاہر ہے ان ہر دو ریٹائرڈ جرنیلوں کی طرف سے اس کی تردید آنی تھی سو آئی لیکن مولانا نے اتنی بڑی بات کرکے خود کو ایک مشکل صورتحال میں لاکھڑے کیا ہے۔ اگریہ درویش ان کا انٹرویو کررہا ہوتا تو فوری پوچھتا کہ جس حکومت کو ہٹانے کے لیے آپ اس قدر بے تاب تھے کہ سڑکوں پر احتجاجی تحریک اور مار دھاڑ کے لیے بھی تیار تھے جس میں خون خرابہ بھی ہوسکتا تھا جب آپ کو پرامن اور جمہوری طور پر اسے ہٹانے کا موقع ملا تو آپ کہتے ہیں کہ میں اس کے حق میں نہیں تھا؟ پہلی بات تو یہ ہے کہ اس وقت جنرل فیض آئی ایس آئی میں نہیں رہے تھے وہ تو پشاور میں تھے دوسرے اگر کسی جنرل نے یہ بات کہی بھی تھی کہ سسٹم کے اندر رہ کر آپ کوئی بھی کام کرسکتے ہیں تو یہ بات قطعی قابلِ فہم ہونی چاہیے ۔ الیکشن 2018ء سے پہلے سسٹم کو وایولیٹ کرتے ہوئے کسی نے اپنے مفادات کی خاطر یا کسی لاڈلے کو لانے کے لیے جو بھی کرتوت کیے تھے کون ہے جو اس کی مذمت نہیں کرے گا ۔‎جب اسی غلط کاری کی ریمیڈی سسٹم یعنی آئین کی مطابقت میں کرنے کی بات ہوئی تو اس کی مخالفت یا غصہ ناقابلِ فہم ہے۔ مولانا واضح فرمائیں کہ کسی بھی حکومت کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقِ کار اپنانا درست ہے یا غیر آئینی احتجاجی راستہ اختیار کرتے ہوئے دھینگا مستی کرنا؟ اور پھر آج آپ کس اصول پر اتنا بڑا یوٹرن لینے جارہے ہیں وہ شخص جسے آپ اٹھتے بیٹھتے یہودی ایجنٹ قرار دیتے نہیں تھکتے تھے اس کی پارٹی کے خلاف کیا کچھ نہیں بولتے چلے آرہے ہیں آپ کے بقول وہ اس عالمی صیہونی طاقتوں کے نام نہاد ایجنٹ کے خلاف PDM کا جو الائینس تشکیل پایا تھا اس کی سربراہی آپ ہی فرمارہے تھے۔‎آپ فرمارہے ہیں کہ 2024ء میں 2018ء سے بھی بڑی دھاندلی ہوئی ہے یہ کیسی دھاندلی ہے کہ جس میں آپ کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی سات نشستیں حاصل ہوگئی ہیں اور پی ٹی آئی سو کے قریب پہنچی ہوئی ہے آج پورا کے پی ان کے رحم و کرم پر ہے جبکہ چاروں لاڈلوں میں کوئی بھی سمپل میجارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ درویش کا مشورہ ہے کہ حضرت آپ اس حد تک نہ جائیں ، یہ ملک بدنصیب ایجی ٹیشن کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکے گا۔‎درویش کی تو تمنا تھی کہ شہباز شریف کو سپیکر یا چیئرمین سینٹ کے عہدے پر بٹھادیتے اور بلاول کو وزارتِ عظمیٰ کے سنگھاسن پر براجمان کرتے ہوئے نواز شریف صدر بنائے جاتے اس سلسلے میں طاقتور بھی مطمئن رہتے کہ تابع فرمانی میں نوجوان بلاول کسی طرح بھی بلند پرواز سے پیچھے نہیں رہے گا۔ جس طرح نوازشریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے لیے وزارتِ عظمیٰ کی لالچ نہیں کی قومی اپروچ رکھنے والے دیگر سیاستدان بھی اسی طرح سوچتے۔ مولانا صاحب کو ضرور سوچنا چاہیے کہ ان کا مینڈیٹ اگر چوری ہوا ہے تو وہ کے پی ہے اور اس کے ذمہ دار کوئی اور نہیں پی ٹی آئی ہے۔‎سچائی تو یہ ہے کہ اس ملک بدنصیب کی تقدیر میں معاشی بدحالی اور سیاسی عدم استحکام لکھ دیے گئے ہیں اور یہ خرابی ہماری جڑوں میں ہے پہلے مرض کی حقیقی تشخیص کی جائے اس کے بعد مل بیٹھ کر اس کا علاج سوچا جائے۔ دھاندلی دھاندلی کا شور مچانے والے سوچ لیں کہ اس کے مفاسد کیا نکلیں گے؟یا تو اپنے ان الزامات کو عدالتوں میں ثابت کریں بصورت دیگر اس منافرت بھرے پروپیگنڈے کو بند کریں آج بشمول امریکا اور یورپی یونین پوری دنیا میں ہمارا الیکشن مذاق بن کررہ گیا ہے جبکہ سابق کھلاڑی اُسی امریکا کے سامنے اسے مزید اچھال کر تعاون مانگ رہے ہیں ماقبل جسے اپنی حکومت گرانے کا مجرم قرار دیتے تھے ایسی فضا میں قائم ہونے والی حکومت کی عالمی ساکھ یا کریڈیبلٹی کیا رہ جائے گی؟ ایسے میں اگر احتجاجی تحریک چل پڑی تو اس ملک کی چولیں ہل جائیں گی۔

کراچی میں تیز بارش کا اسپیل ختم ہوگیا، صبح تک ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک میں استحکام آئے گا۔

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اپنے محکمے کے ملازمین کےلیے اضافی تنخواہیں دینے کی سفارش کرگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کےلیے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے۔

سینئر بالی ووڈ اداکار اور ماضی کے لیجنڈ ہیرو دھرمیندر نے کہا ہے کہ انکے ٹخنے پر فریکچر ہوگیا ہے اور امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

سعودی شاہ خاندان کے رکن شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزارتیں لینے یا نہ لینے کی بات ابھی حتمی نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی وصول کرلیےگئے۔

گوادر میں بارش کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن نظامِ زندگی اب تک بحال نہ ہوسکا ۔

بھارت میں بہن کو نقل کرانے کے لیے پولیس افسر کا بہروپ بھر کر امتحانی مرکز پہنچنے والا نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

فورستھے کا کہنا ہے کہ یہ بڑے مزے کی بات ہے جب چاہا اپنی سالگرہ کا جشن منالیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے کاسا 1000منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔

نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

نادرا نے ڈیٹا بیس کی معیاری سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے۔

محکمہ خزانہ کے پی نے سیس ٹیکس کو ایک فیصد سے 2 فیصد تک بڑھانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

31 سالہ میر حمزہ نے 110 فرسٹ کلاس میچز میں 434 وکٹیں لے چکے ہیں۔

QOSHE - افضال ریحان - افضال ریحان
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

افضال ریحان

20 1
02.03.2024

جمعیت علمائے اسلام اپنی اصل میں نہ صرف دیو بند تحریک کا جزولاینفک ہے بلکہ جمعیت علمائے ہند کا ایک طرح سے پاکستانی چیپٹر یا چہرہ ہے کسے معلوم نہیں ہے کہ جمعیت علمائے ہند نے ہمیشہ کانگریس کے ساتھ مل کر جدوجہد سے بھرپور عوامی سیاست کی ہے مخالفین ان پر کانگریسی علماء کی پھبتی بھی کستے رہے لیکن علمائے دیو بند نے برامنانے کی بجائے ہمیشہ اپنے اسٹیبلشمنٹ مخالف رویے کو اعزاز اور فخر کےطور پر لیا مولانا مفتی محمود اپنی سیاسی جدوجہد میں ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ جمہوریت مشرق سے آئے یا مغرب سے اوپر سے آئے یا نیچے سے، ہماری کمٹمنٹ جمہوریت کے ساتھ ہے ہم آمریت کو کسی قیمت پر قبول نہیں کرسکتے۔‎مولانا فضل الرحمن اس وقت ہماری مذہبی سیاست کےسرخیل ہیں بشمول جماعتِ اسلامی ہماری موجودہ مذہبی پس منظر والی جتنی بھی کھیپ ہے مولانا فضل الرحمن سب سے بڑھ کر متحرک، معاملہ فہم اور زیرک گردانے جاتے ہیں بشمول اسٹیبلشمنٹ تمام سیاسی گرو بھی ان کی ا سٹریٹ پاور کا لوہا مانتے ہیں وہ جس قدر جمہوری سیاست کرتے ہیں اسی قدر احتجاجی سیاست کا ذوق بھی رکھتے ہیں۔ یہ مولانا ہی تھے جنہوں نے الیکشن 2018ء کے فوری بعد انہیں دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف احتجاجی تحریک کا عندیہ ظاہر کیا تھا بلکہ پورا زور دیا تھا کہ ہم اسمبلیوں میں بیٹھنے کی بجائے سڑکوں پر نکل کھڑے ہوں ماقبل 2013ء میں یہ بھی کہا تھا کہ ہم کے پی میں جوڑ توڑ کرتے ہوئے نوازشریف کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بناسکتے ہیں جس کا میاں صاحب کو آج کے دن تک پچھتاوا یا افسوس ہے۔ ‎آج پھر مولانا فضل الرحمن غصے میں ہیں بلکہ حالیہ انتخابی نتائج پر سیخ پا ہیں فرماتے ہیں کہ پورا الیکشن چوری ہوا ہے ہم اس دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کریں گے یہ پارلیمان نہیں چلے گا اس کی کوئی حیثیت و اہمیت نہیں ہے پارلیمان میں فیصلے اور پالیسیاں کہیں اور سے آئیں گے۔ ہم اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک یہ طے نہیں ہوجاتا کہ آئندہ اسٹیبلشمنٹ ملکی سیاست سے کوئی سروکار نہیں رکھے گی۔‎اس کے........

© Daily Jang


Get it on Google Play