9مئی کے ذمہ داروں کے متعلق کسی رعایت کا کوئی چانس نظر نہیں آتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منتخب ہوتے ہی قومی اسمبلی میں جو تقریر کی اُس میں اگرچہ اُنہوں نے مفاہمت کی بات کی، چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کا اعادہ کیا لیکن9 مئی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو سزائیں ضرر ملیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ جو ان واقعات میں ملوث نہیں تھے اُن کو کوئی گزند نہیں پہنچائی جائے گی لیکن شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو ضرور سزا دی جائے گی۔ گزشتہ روزآرمی چیف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں دوسرے معاملات کے علاوہ 9مئی کے واقعات پر بھی بات ہوئی اور اس عہد کو دہرایا گیا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں، شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فوج کے ٹاپ کمانڈرز کی اس کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ9 مئی کے حوالے سے مسخ شدہ اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصول کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں، تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق فورم نے بعض مذموم عناصر کی جانب سے معاشرے میں مایوسی اور تقسیم ڈالنےکیلئے پھیلائی جانے والی منظم جھوٹی اور جعلی خبروں پر تشویش کا اظہا ر کیااور عوام پر زور دیا کہ وہ مثبت اور متحد رہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں دل و جان سے حصہ لیں۔پہلے وزیراعظم اور پھر کور کمانڈرز کی طرف سے9 مئی کے حوالے سے جو کہا گیا اُس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ نہ نئی حکومت اور نہ ہی فوج9 مئی کے حوالے سے کسی قسم کی رعایت اور نرمی برتنےکیلئے تیار ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے دوسرے کئی رہنماوں جن کو 9مئی کے مقدمات کا سامنا ہے، اُن کے لیے مشکلات کم ہونے والی نہیں۔ انتخابات میں تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ ملا اُس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما جو پہلے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈر سے چھپتے پھر رہے تھے اُن میںسے اکثر ،خصوصاً جو انتخابات جیت چکے، وہ سامنے آ گئے۔ کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی بلکہ خیبر پختون خوا میں9 مئی کے مقدمات کا سامنا کرنے والے علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ بھی بن گئے۔ اپنے انتخاب کے بعد امین گنڈاپور نے اپنی تقریر میں پولیس اور انتظامیہ کو یہ وارننگ دی کہ سات دن کے اندر اندر9 مئی کے مقدمات کا سامنا کرنے والے تمام بے گناہ افراد کے کیس ختم کیے جائیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں ۔ اس سے یہ تاثر ملا کہ9 مئی کے مسئلہ پر کوئی نرمی کھائی جا رہی ہے۔تاہم اس تاثر کو وزیراعظم اور فوج نے رد کر دیا۔ دوسری طرف عمران خان اور اُن کےپارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ9 مئی تو دراصل تحریک انصاف کے خلاف سازش تھی۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دوسرے رہنما بشمول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تو مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ9 مئی کے واقعات پر کمیشن بنائے۔ پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کمیشن بنانے کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوے سوال اُٹھایا ،کیا تحریک انصاف کمیشن کے فیصلے کو مانے گی؟ اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے لیکن انصاف کا تقاضہ یہی ہے کہ جو لوگ9 مئی کے واقعات میں واقعی ملوث تھے اُن کے خلاف تو مقدمات چلائیں لیکن اگر کوئی بے قصور ان مقدمات میں جیلوں میں بند ہے یا اُس کے خلاف ایف آئی آر درج ہے تو اُس کے خلاف ایسے کیس ختم کیے جانے چاہئیں۔ جہاں تک کمیشن بنانے کے مطالبےکی بات ہے تو میرے خیال میں9 مئی کے واقعات پر کمیشن ضرور بنایا جائے لیکن تحریک انصاف سے پہلے یہ کمٹمنٹ لی جائے کہ کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا،وہ عمران خان اور تحریک انصاف کو قبول ہو گا۔

(کالم نگار کے نام کے ساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یہودی آبادکاروں کے لیے 3500 رہائشی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ایس ڈیز برآمد کیے گئے۔

سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی اسپیکرشپ کے بعد وزارت سے بھی محروم ہوگئے، انہیں 15 رکنی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی وزیراعلیٰ کا مشیر یا معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمراں اتحاد کا عشائیہ ہوگا، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات طے ہو جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو میراساتھ دینے والوں کی حمایت لازمی حاصل کرنا ہوگی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹر کولن منرو نے بال بوائے، سبحان خان کے لیے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آپ بہت جلد پی ایس ایل کھیلیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ضائع کرنے کےلیے مزید ایک لمحہ بھی نہیں ہے۔

ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں پالی ہل میں واقع ناروج ہل میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کی رہائشی عمارت کی 17ویں منزل پر آگ لگ گئی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندیپ وانگا اچانک خلاف توقع روپ میں نظر آئے۔

وزات داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر نام ای سی ایل پر ڈالے۔

اکرم ساہی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ اُن کی نیک خواہشات پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان چند روز قبل مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں جام نگر میں انجوائے کرتےہوئے بڑے مسرور نظر آئے۔

ہر بیٹر کا کھیلنے کا اپنا اسٹائل ہوتا ہے، بابر اعظم کا کھیل دیکھ کر اسکی تعریف بنتی ہے، ویسٹ انڈین لیجنڈ

یورپی فضائی حدود کے بہتر انتظام، یونین میں ہوائی جہازوں کی پرواز کے راستوں کو بہتر بنانے اور پروازوں میں تاخیر کو کم کرنے کیلئے یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کونسل کے درمیان ' سنگل یورپی اسکائی پالیسی ' پر ابتدائی معاہدہ ہو گیا۔

لاہور قلندرز کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز بناسکی۔

QOSHE - انصار عباسی - انصار عباسی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

انصار عباسی

27 7
07.03.2024

9مئی کے ذمہ داروں کے متعلق کسی رعایت کا کوئی چانس نظر نہیں آتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منتخب ہوتے ہی قومی اسمبلی میں جو تقریر کی اُس میں اگرچہ اُنہوں نے مفاہمت کی بات کی، چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کا اعادہ کیا لیکن9 مئی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو سزائیں ضرر ملیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ جو ان واقعات میں ملوث نہیں تھے اُن کو کوئی گزند نہیں پہنچائی جائے گی لیکن شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو ضرور سزا دی جائے گی۔ گزشتہ روزآرمی چیف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں دوسرے معاملات کے علاوہ 9مئی کے واقعات پر بھی بات ہوئی اور اس عہد کو دہرایا گیا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں، شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فوج کے ٹاپ کمانڈرز کی اس کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ9 مئی کے حوالے سے مسخ شدہ اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصول کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں، تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق فورم نے بعض مذموم عناصر کی جانب سے معاشرے میں مایوسی اور تقسیم ڈالنےکیلئے پھیلائی جانے والی منظم جھوٹی اور جعلی خبروں پر تشویش کا اظہا ر کیااور عوام پر زور دیا کہ وہ........

© Daily Jang


Get it on Google Play