پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں انتخابات کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201ووٹ حاصل کر کے وزیر اعظم بن گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ ایوان میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق نے شہباز شریف کی حمایت کی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کی بلوچستان نیشنل پارٹی نے حمایت کی۔

پاکستان میں لولی، لنگڑی جمہوریت جس الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آ رہی ہے، دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ یہ کامیاب و کامران ہو ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہوتے ہوئے ہوا تھا، اور پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تھی اور مسلم لیگ ن بھی اس حکومت میں شامل ہوئی تھی لیکن بعد میں انہوں نے وزارتیں چھوڑ دی تھیں اور حکومت کا ساتھ تو دیتے رہے تھے، لیکن اس مرتبہ پیپلز پارٹی نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کابینہ میں پوزیشن لینے سے انکار کیا ہے، لیکن ساتھ ہی حکومت کا ساتھ دینے کا بھی اقرار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے واضح پالیسی اپنائی ہے کہ حکومت کو ووٹ دئیے جائیں گے اور ان کا ساتھ بھی دیا جائے گا اور ان کی مخالفت نہیں کی جائے گی لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے لئے ایک الگ جگہ بھی قائم رکھی ہے۔ تمام تر تحفظات اور اعتراضات کے باوجود جمہوریت اپنا راستہ بنا رہی ہے، سیاست سڑک سے پارلیمنٹ میں منتقل ہو چکی ہے اور یہ ملک کیلئے ایک خوش آئند امر ہے۔ وزیر اعظم کا انتخاب ہو چکا، آئندہ ایک ہفتے میں کابینہ کی تشکیل اور صدر پاکستان کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا۔ سمجھنے کی بات صرف اتنی ہے کہ یہ ملک کی تاریخ کی سب سے مشکل حکومت ہو گی، جو حکمران جماعت کی سیاست کا ہی فیصلہ نہیں کرے گی، بلکہ شاید جمہوریت کے مستقبل کا فیصلہ بھی اس کی کارکردگی سے مشروط ہو گا۔ نہیں بھولنا چاہئے کہ حکومت کے پاس کوئی گریس پیریڈ نہیں، اس کا امتحان اسی دن سے شروع ہو چکا جب اسمبلی وجود میں آئی تھی۔ پوری قوم کی نظریں ایوان اقتدار پر لگی ہیں، نا امیدی اپنی انتہا پر ہے اور قوم کسی وقفے کے بغیر ریلیف چاہتی ہے۔ مہنگائی نے پوری قوم کو بے حال کر رکھا ہے، عام آدمی کیلئے اپنے بچوں کو 2وقت کی روٹی فراہم کرنا بھی مشکل ہے، ملک کی معاشی آزادی اور خود مختاری گروی رکھی جا چکی ہے۔ ٹیکس سے لے کر اشیاء کی قیمتوں تک آئی ایم ایف کے حکم کے بغیر ایک پیسے کا بھی فیصلہ کرنا ممکن نہیں رہا۔ امن و امان دگرگوں ہے، دہشت گرد ایک بار پھر ملکی سلامتی کو چیلنج کرتے پائے جا رہے ہیں۔ حالات کی سختی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ عین اس وقت جب وزیر اعظم کے انتخاب کی تیاریاں تھیں، عالمی ساہوکار آئی ایم ایف کی جانب سے قوم کی گردن پر پھندا مزید سخت کرنے کا حکم نامہ جاری کیا جا چکا تھا، جس میں حکم دیا گیا کہ تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھائی جائے، ٹیکس سلیب کی تعداد 7سے کم کر کے 4کی جائے۔ حکومت کے پاس پرانی حکومت پر الزام تراشی سمیت کوئی بہانہ یا ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہے، اسے عوامی توقعات اور ملکی مسائل کے حل کی منزل پر اس حال میں پہنچنا ہے کہ انتہائی متحرک اپوزیشن قدم قدم پر راستہ روکے گی، رکاوٹیں کھڑی کرے گی جو کہ اس کا جمہوری حق ہے اور دوسری جانب حکومتی اتحادیوں کے مطالبات حکمرانوں کے فہم و تدبر اور حوصلوں کو مسلسل آزمائش میں ڈالیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل، مشکلات اور ناموافق حالات کے باوجود اگر حکمران خلوص نیت سے چاہیں تو ملکی مسائل دستیاب وسائل کے اندر ہ کر حل کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔

اللّٰہ کرے کہ شہباز شریف کی حکومت کامیاب ہو اور پنجاب سے نکل کر پورے ملک کیلئے کام کرے اور پورے ملک کی ترقی پر توجہ دے کیونکہ یہ موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے۔ کیونکہ ماضی میں بھی ہم دیکھ چکے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا فوکس پنجاب رہا ہے اور اس کی مثال موٹروے پروجیکٹ ہے جو اصولی طور پر بندرگاہ سے شروع کی جانی چاہیے تھی لیکن ملک کے وسط سے اسلام آباد اور لاہور کے درمیان شروع کی گئی اور اس طرح سے شاید وہ فوائد حاصل نہیں ہو سکے جوکہ ہونے چاہئیں تھے، اب جا کر اتنے برسوں کے بعد موٹروے کی ایک شکل نظر آ رہی ہے جو ملک کے دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے، لیکن اب بھی اس تمام منصوبے میں بلوچستان غائب ہے اور اس صورتحال کو اب تبدیل ہونا چاہیے، ایک طرف سکھر سے اور دوسری جانب ملتان سے بلوچستان کو بھی موٹروے کے ساتھ لنک کیا جانا چاہیے، بہرحال یہ تو ماننا پڑے گا کہ موٹر وے نے ملک میں ٹرانسپورٹ کلچر کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور اب اس حوالے سے نئی نئی جدتیں سامنے آرہی ہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پورے ملک کو موٹر وے کے ساتھ لنک اپ کیا جائے کیونکہ اگر پورے ملک کواس کے ساتھ لنک اپ کیا جائے گا تو ہی ملک مزید متحد ہو گا اور معیشت بھی بہتر ہو گی۔ کینیڈا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کینیڈا کو صرف اور صرف اس کی ریلوے نے متحد رکھا ہوا ہے، اور یہ بات حقیقت ہے کہ اگر کسی بھی ملک کو مواصلات کے نظام سے جوڑ دیا جائے تو اس کے عوام کے درمیان باہمی اتحاد میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔ موٹر وے کے دائرہ کو پھیلانے کی ضرورت ہے، ریل کے نظام کو بھی ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو جوڑنے کی ضرورت ہے اور سب کو ساتھ لے کرچلنے کی ضرورت ہے اسی میں ملک کی ترقی پنہا ں ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زردای کے صدر منتخب ہونے کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جشن منایا، بھنگڑے ڈالے، آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی کنگز کے ذاہد محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے، کوشش تھی ٹیم کے لیے جہاں موقع ملے پرفارم کروں۔

غزہ کے فلسطینیوں کو بمباری کے ساتھ بھوک سے مارنے کی اسرائیلی سازش، شمالی غزہ میں کھانے پینے کی قلت سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں پہنچنے کےلیے رسہ کشی جاری ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے آصف زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آصف زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے۔

عبداللّٰہ نے کہا کہ شعیب ملک تجربہ کار بیٹر ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مینڈیٹ چوری کے خلاف کل پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔

سلمان خان کو گھر کی مرغی دال برابر نہیں محسوس کرنا چاہیے، سیٹ پر انہیں ایک سپر اسٹار کی ہی عزت دی جاتی ہے، بھارتی اداکار

مذکورہ واقعہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بارش کے باعث دبئی میں عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔

حکومتی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید ادارہ بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

فہیم اشرف نے کہا کہ پاکستان میں قومی ٹیم سے زیادہ پی ایس ایل کے میچ دیکھے جاتے ہیں، پی ایس ایل کا دنیا میں نام ہے۔

سفیر پاکستان نے اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تمام اداروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

کراچی کنگز کے شعیب ملک نے آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلوادی۔

QOSHE - خلیل احمد نینی تا ل والا - خلیل احمد نینی تا ل والا
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

خلیل احمد نینی تا ل والا

18 1
10.03.2024

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں انتخابات کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201ووٹ حاصل کر کے وزیر اعظم بن گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ ایوان میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق نے شہباز شریف کی حمایت کی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کی بلوچستان نیشنل پارٹی نے حمایت کی۔

پاکستان میں لولی، لنگڑی جمہوریت جس الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آ رہی ہے، دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ یہ کامیاب و کامران ہو ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہوتے ہوئے ہوا تھا، اور پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تھی اور مسلم لیگ ن بھی اس حکومت میں شامل ہوئی تھی لیکن بعد میں انہوں نے وزارتیں چھوڑ دی تھیں اور حکومت کا ساتھ تو دیتے رہے تھے، لیکن اس مرتبہ پیپلز پارٹی نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کابینہ میں پوزیشن لینے سے انکار کیا ہے، لیکن ساتھ ہی حکومت کا ساتھ دینے کا بھی اقرار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے واضح پالیسی اپنائی ہے کہ حکومت کو ووٹ دئیے جائیں گے اور ان کا ساتھ بھی دیا جائے گا اور ان کی مخالفت نہیں کی جائے گی لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے لئے ایک الگ جگہ بھی قائم رکھی ہے۔ تمام تر تحفظات اور اعتراضات کے باوجود جمہوریت اپنا راستہ بنا رہی ہے، سیاست سڑک سے پارلیمنٹ میں منتقل ہو چکی ہے اور یہ ملک کیلئے ایک خوش آئند امر ہے۔ وزیر اعظم کا انتخاب ہو چکا، آئندہ ایک ہفتے میں کابینہ کی تشکیل اور صدر پاکستان کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا۔ سمجھنے کی بات صرف اتنی ہے کہ یہ ملک کی تاریخ کی سب........

© Daily Jang


Get it on Google Play