خواتین کے حوالے سے عالمی سطح پر منائے جانے والے"ویمن ڈے"کی بابت سوچتا ہوں کہ خواتین کو عزتوں کی رفعتوں پر کس نے فائز کیا؟

نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کائنات میں جلوہ افروز ہوئے تو دنیا تباہی کے دہانے پر تھی کسی رشتے کا پاس تھا نہ خیال ہرکوئی ہوس دنیا اور ناجائز لذتوں کے حصول کے لیے ایک دوسرے کا خون تک بہانے سے گریز نہیں کررہا تھا جہاں معاشرے میں دوسری برائیاں عام تھیں وہاں خواتین کی حالت بھی خستہ اور شکستہ تھی تو نبی مہربان حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کی عفت مآبیوں کو دوام بخشا اور یہ

حقوق نسواں کیا ہیں؟عورتوں کو حقوق تو اسلام نے دئیے نبی مکرم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹی کو وجہ رحمت قرار دیا بیوی کو گھر کی مالکہ بنایا اور ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی بہن کی پرورش کرنے والے بھائی کو بھی جنت کی بشارت دی گئی۔ اسلام سے قبل کمزور طاقتور کے زیر نگیں تھا جن میں خواتین بھی شامل تھیں اسلام ہی تو خواتین کے حقوق کی درخشاں روایات کا امین ہے جس نے سماجی۔ معاشرتی۔مذہبی۔قانونی دیگر حقوق کی ضمانت دی ہے عورتوں کا استحصال در حقیقت اسلام نے ہی ختم کیا اور عورت کو قابل تعظیم ٹھہرایا بلکہ بعض حالتوں میں عورت مردوں سے زیادہ قابل احترام ہیں انہیں فوقیت حاصل ہے اور تو اور وراثت سے عورتوں کو حقوق ملے خواتین سے حقارت آمیز روئیے تو غیر مسلموں نے رکھے جن میں بھارت سر فہرست ہے اور یورپ کی خواتین کے احوال بھی سب کے سامنے ہیں کہ وہاں خواتین برائیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گر چکی ہیں۔

ہماری تہذیب تو خواتین کی عصمتوں کی پاسدار ہے ہمارے پاکستانی معاشرے کی اس خاتون کا سچا واقعہ یاد آگیا جو نگاہیں جھکائے کنویں میں جا گری تھی۔ گھر سے نکلی کنویں سے پانی لینے جانے والی اس خاتون سے جب پوچھا کہ وہ کنویں میں کیسے گری؟ تو اس نے بتایا کہ ہمارے بڑوں نے ہماری تربیت کی ہے ہمیں تعلیم دی ہے کہ بیٹیاں گھر سے نکلیں تو نظریں نیچی رکھتی ہیں یوں نظر جھکائے وہ گھر سے نکلی کنویں تک پہنچی اور اس میں جا گری یہ ہے ہماری روایات ہماری اقدار ہمارا کردار اور معیار دنیا خواتین کا کوئی دن کیا منائے گی کہ خواتین کا سب سے بڑا محافظ اسلام ہے۔ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں لیکن انہوں نے اپنے کردار کو ایسا پختہ کردیا ہے کہ دنیا اس پر ناز کرے گھر سے باہر نکل کر اپنے حق کےلئے احتجاج کرنا تو آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے، عورت تو حیا کا مرقع ہے جسے اپنا گھر دنیا بھر سے عزیز ہوتا ہے اور "ویمن ڈے" منانے والے عورت کو گھر سے بازار تک لے آئے ہیں۔

مہاتما بدھ نے اپنے بھگتوں کو تلقین کی کہ عورت سے دور رہنا۔ اور اپنی عورتوں کو اپنا دوست سمجھئے ان پر یقین رکھئے۔

مہاتما بدھ نے جو پیش گوئی کی کہ ”عورتوں کو جماعت میں شامل کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پانچ سو سال کے اندر اندر لوگ مذہبی ضوابط کو بھول جائیں گے اور دنیا میں ویمن ڈے منانے والی خواتین کی باقاعدہ جماعتیں ہیں گروہ ہیں اور گروپس میں تقسیم یہ خواتین میرا جسم میری مرضی کا نعرہ مستانہ لگا چکی ہیں اور اس نعرے نے مشرقی عورت کو لغزشوں کے ایسے راستوں پر ڈال دیا جہاں سے لوٹنا محال ہے اسلام پہلا مذہب ہے جس نے عورتوں کو حقوق دئیے پھر ہم کہاں بھٹک رہے ہیں اور کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟ اسلامی تاریخ میں خواتین نے بہترین تجارت کی ہے ہماری مشرقی تاریخ میں خواتین نے قائدانہ کردار ادا کئے اور کررہی ہیں تو اس سے بڑھ کر کیاہو؟ ۔

آپ مغربی معاشرے کی خواتین کے حالات جانئے کہ جہاں عورتوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جہاں شادی ایک ایگریمنٹ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی جہاں سکول جاتی بچیاں اپنی حدوں سے تجاوز کر بیٹھتی ہیں اور اس پر کوئی ملامت یا ندامت بھی نہیں جہاں خواتین اخلاقی گراوٹوں میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں جہاں بیویاں اپنے بوائے فرینڈز سے طمانیت پاکر مطمئن ہوتی ہوں اور شوہر کی انانیت بیوی کی طمانیت میں جل کر راکھ ہو جاتی ہے اس لئے "ویمن ڈے"آٹھ مارچ کے ایک روز پر موقوف نہیں ہے کہ اسلامی تاریخ کے اول روز سے عورتیں لائق تکریم ہیں انکے حقوق مقدم ہیں یہ افضل ہیں اور معاشرے کی اہم ترین رکن ہیں۔

بہکے ہوئے معاشروں کی خواتین اپنے حقوق کے لیے باہر آگئی ہیں کہ انکے معاشرتی رویوں نے انہیں گھر سے نکلنے پر مجبور کر دیا ہے لیکن خواتین کو حقوق جلسے ریلیوں سے نہیں ملتے بلکہ جلسے ریلیاں تو اور بھی بگاڑ کا باعث بن سکتے ہیں خواتین کے حقوق کے لیے کسی بھی معاشرے کو خواتین کے رشتوں کا پاس کرنا ہوگا معاشروں کو بہکنے سے بچانا ہوگا تب ہی خواتین کی مجموعی حالت بہتر ہوگی جلسے ریلیاں تو اکا دکا واقعات اور انفرادیت تک محدود ہیں۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زردای کے صدر منتخب ہونے کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جشن منایا، بھنگڑے ڈالے، آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی کنگز کے ذاہد محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے، کوشش تھی ٹیم کے لیے جہاں موقع ملے پرفارم کروں۔

غزہ کے فلسطینیوں کو بمباری کے ساتھ بھوک سے مارنے کی اسرائیلی سازش، شمالی غزہ میں کھانے پینے کی قلت سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں پہنچنے کےلیے رسہ کشی جاری ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے آصف زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آصف زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے۔

عبداللّٰہ نے کہا کہ شعیب ملک تجربہ کار بیٹر ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مینڈیٹ چوری کے خلاف کل پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔

سلمان خان کو گھر کی مرغی دال برابر نہیں محسوس کرنا چاہیے، سیٹ پر انہیں ایک سپر اسٹار کی ہی عزت دی جاتی ہے، بھارتی اداکار

مذکورہ واقعہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بارش کے باعث دبئی میں عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔

حکومتی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید ادارہ بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

فہیم اشرف نے کہا کہ پاکستان میں قومی ٹیم سے زیادہ پی ایس ایل کے میچ دیکھے جاتے ہیں، پی ایس ایل کا دنیا میں نام ہے۔

سفیر پاکستان نے اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تمام اداروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

کراچی کنگز کے شعیب ملک نے آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلوادی۔

QOSHE - ندیم اختر ندیم - ندیم اختر ندیم
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ندیم اختر ندیم

16 0
10.03.2024

خواتین کے حوالے سے عالمی سطح پر منائے جانے والے"ویمن ڈے"کی بابت سوچتا ہوں کہ خواتین کو عزتوں کی رفعتوں پر کس نے فائز کیا؟

نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کائنات میں جلوہ افروز ہوئے تو دنیا تباہی کے دہانے پر تھی کسی رشتے کا پاس تھا نہ خیال ہرکوئی ہوس دنیا اور ناجائز لذتوں کے حصول کے لیے ایک دوسرے کا خون تک بہانے سے گریز نہیں کررہا تھا جہاں معاشرے میں دوسری برائیاں عام تھیں وہاں خواتین کی حالت بھی خستہ اور شکستہ تھی تو نبی مہربان حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کی عفت مآبیوں کو دوام بخشا اور یہ

حقوق نسواں کیا ہیں؟عورتوں کو حقوق تو اسلام نے دئیے نبی مکرم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹی کو وجہ رحمت قرار دیا بیوی کو گھر کی مالکہ بنایا اور ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی بہن کی پرورش کرنے والے بھائی کو بھی جنت کی بشارت دی گئی۔ اسلام سے قبل کمزور طاقتور کے زیر نگیں تھا جن میں خواتین بھی شامل تھیں اسلام ہی تو خواتین کے حقوق کی درخشاں روایات کا امین ہے جس نے سماجی۔ معاشرتی۔مذہبی۔قانونی دیگر حقوق کی ضمانت دی ہے عورتوں کا استحصال در حقیقت اسلام نے ہی ختم کیا اور عورت کو قابل تعظیم ٹھہرایا بلکہ بعض حالتوں میں عورت مردوں سے زیادہ قابل احترام ہیں انہیں فوقیت حاصل ہے اور تو اور وراثت سے عورتوں کو حقوق ملے خواتین سے حقارت آمیز روئیے تو غیر مسلموں نے رکھے جن میں بھارت سر فہرست ہے اور یورپ کی خواتین کے احوال بھی سب کے سامنے ہیں کہ وہاں خواتین برائیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گر چکی ہیں۔

ہماری تہذیب تو خواتین کی عصمتوں کی پاسدار ہے ہمارے پاکستانی معاشرے کی اس خاتون کا سچا واقعہ یاد........

© Daily Jang

Get it on Google Play