لاہور میں 33 ویں عالمی پنجابی کانفرنس کا انعقاد کر کے فخر زمان نے ایک سنہری ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔فخر زمان وہ پنجابی ہیرو ہے جس نے مغالطوں، تضادات، الزامات اور جھوٹی کہانیوں کے چکروں میں الجھے پنجابیوں کے لیے منزل کی راہ ہموار کی۔پنجاب کی اصل شناخت سے روشناس کرانے کے لئے پنجاب کی زرخیز دھرتی کے احسانات اور دلیر پنجابیوں کے کمالات کو اجاگر کرنے کے لئے راستہ کھوجا، پنجابی کانفرنس کو وسیلہ بنا کر چلے، کچھ لوگوں نے پروپیگنڈا کیا، کچھ نے فتوے اور کچھ نے غداری کے الزامات لگائے مگر اکثریت نے دل کی بات دل سے سنی۔لوگوں نے اپنی اصل یعنی اپنی جڑوں کو تلاش کرنا شروع کیا تو قافلہ بڑا ہوتا گیا۔ بات شہر شہر ملک ملک پھیلتی چلی گئی۔ جہاں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرناآسان نہ ہو وہاں مختلف ملکوں سے 60 سے زیادہ لوگوں کو مدعو کرنا کس قدر مشکل ہو سکتا ہے منتظم ہی جانتا ہےکہ کیڑے نکالنے اور مشورے دینے والے تو بہت مل جاتے ہیں لیکن ہاتھ بٹانے اور ساتھ دینے والے کم کم ہوتے ہیں۔ کمٹمنٹ کا اجر دیکھئے۔ آج ان کے شروع کیے ہوئے اس عظیم مقصد کی شکلیں مختلف حوالوں سے ہمیں اپنے چہارجانب نظر آتی ہیں۔

آئے دن کوئی نہ کوئی میلہ سجتا رہتا ہے ۔اس کانفرنس نے واہگہ کے دونوں طرف رہنے والے پنجابیوں کو باشعور کرنے میں بہت کردار ادا کیا ہے۔ تقسیم برصغیر کے وقت پنجاب کو دو لخت ہونے کا جو کرب سہنا پڑا اس کی ٹیسیں اب تک پنجاب کی فضاؤں میں گونجتی ہیں انہیں ٹیسوں نے دونوں اطراف کے پنجابیوں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے امن محبت اور بھائی چارے سے رہنے کی طرف متوجہ کیا ہے کیونکہ لڑائی کی صورت میں لہو ان کا ہی بہتا ہے۔واہگہ کے دونوں طرف کے بہادروں اور سورماؤں کو غدار جبکہ لٹیروں کو ہیرو بنانے کا سلسلہ ہماری تاریخ کے اوراق کو سیاہ کیے ہوئے ہے۔لاہور میں 33 ویں کانفرنس اس حوالے سے بے حد اہم تھی کہ اس میں پنجاب کے ہیرووں کی اجلی کہانیاں بیان کرکے پنجاب کی اصلی شناخت کو اجاگر کرنے کا فریضہ سرانجام دیا گیا۔ فخر زمان چیرمین ورلڈ پنجابی کانگرس،سہج پریت مانگھٹ اور گُربھجن سِنگھ گِل کے خطاب امن، محبت اور ثقافت کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم سے بھرپور تھے۔ ہندوستانی پنجاب کی طرف سے جن خواتین و حضرات نے فن،کلچر، ادب اور پنجاب کے بہادر سور ماؤں پر جو مضامین پیش کئے وہ نئی نسل کو خود پر فخر کرنا سکھائیں گے۔ انیتا شبدیو نے عورتوں کے ایشوز پر سولو تھیٹر میں اپنی جاندار پرفارمینس سے محفل میں موجود ہرفرد کو حیران کردیا۔ادیبوں، شاعروں اور محققین کے علاوہ گلوکار، فنکار بھی وفد میں شامل تھے۔ وجدان کی طرف سے وفد کے اعزاز میں کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خوبصورت گلوکار عدیل برکی، عمران شوکت علی اور روندر گریوال نے عمدہ پرفارمینس کا مظاہرہ کرکے محفل کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ پروگرام کے آخر میں تینوں گلوکاروں نے دونوں طرف کے مشہور لوک گیت گا کر ہال کو بھنگڑا گروپ میں تبدیل کردیا۔ کانفرنس کے آخری روز عظمی بخاری وزیر اطلاعات و ثقافت اور رمیش سنگھ اروڑا وزیر اقلیتی اموروفد کو خوش آمدید کہنے تشریف لائے،عظمی بخاری کی خوبصورت پنجابی اورپرجوش خوش آمدید کو وفد نے سراہا اور پنجاب میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے علاؤہ سِکھ کو وزیر بنانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راقم کی ہندوستان میں شائع ہونے والی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔دونوں وزرا نے حکومت پنجاب کی طرف سے زبان وادب کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔چوتھے اور پانچویں دن وفد نے حکومت پنجاب کی مہربانیوں کے شکریے اور دعا کے ساتھ ننکانہ صاحب اور کرتار پور کا دورہ کیا۔

محبت، امن، رواداری اور اچھی ہمسائیگی کا یہ سفرجاری رہناچاہے۔

مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، مسجدالحرام میں لاکھوں زائرین، نمازیوں کا اجتماع ہوا۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے اور مختلف اضلاع سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 2 سے 4 گھنٹے کی ریلی میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔

پلے آف میں پہنچنے والی چار ٹیموں میں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کی مخلوط حکومت میں بلوچستان عوامی پارٹی بھی شامل ہوگی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر رُکن بننے والے نااہل کس منہ سے ایم کیو ایم پر الزامات لگا رہے ہیں؟

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے آصف علی زرداری کوصدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی رمضان المبارک کے چاند پرایک بار پھر تقسیم ہوگئی ،جہاں دو مختلف دنوں میں رمضان کی روایت برقرار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے رہنما عالمگیر خان نے کہا ہے کہ پہلے یہ لوگ کھالیں چھینتے تھے اب مینڈیٹ چھین لیا۔

پہلے تو میں جس کی چوائس کرنا ہوتی ہے اس تھوڑا دور رہتی ہوں، فرح خان

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد اعلیٰ شاہ نے میرپور خاص کے پی ڈی ایس پی کریم جیلانی کا منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو حقیقی جینٹلمین قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ فلم ڈنکی کے دوران ان سے گلے ملنا بڑا تحفہ تھا۔

پاکستان کی بات کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، غیر آئینی اقدامات کا الزام لگانے والے عدالتوں میں جائیں، سابق صدر پاکستان

فہیم اشرف اور عماد وسیم سے ٹورنامنٹ کے شروع میں پرفارمنس نہیں ہوپائی، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

فاتح ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے ناقابلِ شکست 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

QOSHE - ڈاکٹر صغرا صدف - ڈاکٹر صغرا صدف
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ڈاکٹر صغرا صدف

13 0
11.03.2024

لاہور میں 33 ویں عالمی پنجابی کانفرنس کا انعقاد کر کے فخر زمان نے ایک سنہری ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔فخر زمان وہ پنجابی ہیرو ہے جس نے مغالطوں، تضادات، الزامات اور جھوٹی کہانیوں کے چکروں میں الجھے پنجابیوں کے لیے منزل کی راہ ہموار کی۔پنجاب کی اصل شناخت سے روشناس کرانے کے لئے پنجاب کی زرخیز دھرتی کے احسانات اور دلیر پنجابیوں کے کمالات کو اجاگر کرنے کے لئے راستہ کھوجا، پنجابی کانفرنس کو وسیلہ بنا کر چلے، کچھ لوگوں نے پروپیگنڈا کیا، کچھ نے فتوے اور کچھ نے غداری کے الزامات لگائے مگر اکثریت نے دل کی بات دل سے سنی۔لوگوں نے اپنی اصل یعنی اپنی جڑوں کو تلاش کرنا شروع کیا تو قافلہ بڑا ہوتا گیا۔ بات شہر شہر ملک ملک پھیلتی چلی گئی۔ جہاں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرناآسان نہ ہو وہاں مختلف ملکوں سے 60 سے زیادہ لوگوں کو مدعو کرنا کس قدر مشکل ہو سکتا ہے منتظم ہی جانتا ہےکہ کیڑے نکالنے اور مشورے دینے والے تو بہت مل جاتے ہیں لیکن ہاتھ بٹانے اور ساتھ دینے والے کم کم ہوتے ہیں۔ کمٹمنٹ کا اجر دیکھئے۔ آج ان کے شروع کیے ہوئے اس عظیم مقصد کی شکلیں مختلف حوالوں سے ہمیں اپنے چہارجانب نظر آتی ہیں۔

آئے دن کوئی نہ کوئی میلہ سجتا رہتا ہے ۔اس کانفرنس نے واہگہ کے دونوں طرف رہنے والے پنجابیوں کو باشعور کرنے میں بہت کردار ادا کیا ہے۔ تقسیم برصغیر کے وقت پنجاب کو دو لخت ہونے کا جو کرب سہنا پڑا اس کی ٹیسیں اب تک پنجاب کی فضاؤں میں........

© Daily Jang

Get it on Google Play