آج تک ر وئے زمین پر ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ آپ نے بیج بویا ہو اور آناً فاناً وہ بیج سر سبز پھل دار درخت بن کر زمین سے نکلا ہو، اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ درخت آسمان کو چھونے لگا ہو۔ یا پھر ایک بچہ پیدا ہوتے ہی ایک سو میٹر آٹھ سکینڈمیں دوڑنے لگا ہو۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ پہلی اینٹ رکھنے کے فوراً بعد تاج محل بن کر تیار نہیں ہوا تھا۔ تاج محل بننے میں بائیس برس لگے تھے۔ ڈیڑھ سو برس پہلے الیگزینڈر گراہم بیل نے اگر ٹیلیفون ایجاد نہیں کیا ہوتا، تو آج آپ کے ہاتھ میں موبائل فون نہ ہوتا۔ آناً فاناً کچھ نہیں ہوتا۔ بیج بونے کے فوراً بعد زمین سے دیو ہیکل درخت اچانک پھوٹ کر نہیں نکلتے ۔ ارتقائی عمل صبر آزما ہوتا ہے۔ آج جو آپ معاشرے کو اس قدر ترقی یافتہ دیکھ رہے ہیں، ہماری پچاس، ساٹھ ، ستر برس کی لگاتار کوششوں کا ثمر ہے۔ ہم نے پچاس، ساٹھ اور ستر برس پہلے جو بیج بویا تھا، آج آپ اس کی بدولت اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ کہلوانےمیں فخر محسوس کرتے ہیں۔

اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہمارا شمار پہلے پانچ ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں شخصی آزادی، اظہار کی آزادی لکھنے پڑھنے کی مکمل آزادی ہے۔ ہمارے ہاں دن دہاڑے مارپیٹ، چھینا جھپٹی اور قتل و غارت گری نہیں ہوتی۔ آپ کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ طبی اور تعلیمی سہولتوں کیلئے آپ کو اپنا پرس ٹٹولنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ یہ دونوں سہولتیں آپ کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں۔ عدالتوں کےدروازے آپ پر کبھی بند نہیں ہوتے۔ پسینہ خشک ہونے سے پہلے آپ کو اپنے کام کی اجرت مل جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں دروازوں کو کنڈی یا تالا لگانا ضروری نہیں سمجھا جاتا۔ جو کچھ آپ نے کمایا ہے وہ آپ کی املاک ہے۔ کوئی آپ سے آپ کی املاک چھین نہیں سکتا۔ آپ کی روحانی تربیت میں شامل کردیا جاتا ہے کہ آپ کسی سے اس کی اپنی اشیا اور املاک چھین نہیں سکتے۔ آپ اپنے خیالات اور سوچ کسی پر مسلط نہیں کرسکتے۔ تربیت کے دوران آپ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ معاشرے میں اپنی عزت کروانے کیلئے لازمی آپ دوسروں کی عزت کریں۔جب معاشرہ ترقی یافتہ ہوتا ہے ، تب دو اعمال خاص طور پر بڑھ چڑھ کر نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ ایک تخلیقی عمل اور دوسرا تکنیکی یعنی Technologicalیعنی فنی، صنعتی علوم عام ہونے لگتے ہیں۔ بچوں کو تعلیم و تدریس کے دوران ، خاص طور پر ابتدائی برسوں میں میکانکی Mechanical، الیکٹریکل آلات اور مشینری سے روشناس کروادیا جاتا ہے۔ آپ ترقی کی ان بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں جہاں Exportsکی مد میں اس قدر خود کفیل ہو جاتے ہیںکہ آپ کو زرمبادلہ امداد میں غریب ملکوں کو اور آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو عطیہ کی مد میں دیتے ہیں۔ دنیا بھر میں قدیم ثقافتوں اور آثار قدیمہ کی حفاظت کرنے والے ادارے یونیسکو کو بھی ہم عطیہ دیتے ہیں۔ جن ممالک میں تعلیمی اداروں کی کمی اور کوتاہی ہے، ان ممالک میں ہم فی سبیل اللہ اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کا جال بچھا دیتے ہیں، جی ہاں حقائق پر مبنی باتیں میں آپ کو سنا رہا ہوں۔ یہ سب کچھ آناً فاناً نہیں ہوا ہے۔ اس کے پیچھے بلکہ پس پردہ ہماری ٹی بی تحریک کار فرما ہے۔ٹی بی تحریک نے پچاس ، ساٹھ ستر برس پہلے اپنے معاشرے کی کسمپرسی کا تجزیہ کرلیا تھا۔ تمام اسباب کا باوا آدم ایک ہی سبب تھا۔ وہ تھا حکومتوں میں اقرباپروری کا نقص۔ ایک بنیادی غلطی، کوتاہی ، نقص آنے والے ایام میں آپ کیلئے غلطیوں ، کوتاہیوں اور نقائص کے انبار لگا دیتے ہیں۔ آپ بکھرنے لگتے ہیں۔ آپ ٹوٹنے لگتے ہیں ۔ کسمپرسی میں دھنستے چلے جاتے ہیں۔ آپ غریب اور مفلس ہوتے جاتے ہیں۔ بھیک مانگنے کیلئے آپ کشتہ اٹھالیتے ہیں۔ امداد کی خاطر آس لگائے بیٹھے رہتے ہیں۔ دولتمند اسلامی ممالک سے آپ زکوٰۃ لینے میں عار محسوس نہیں کرتے۔ یہ سب کچھ ہوتا ہے اسباب کے ایک باوا آدم سبب کی وجہ سے۔ ایک کے بعد دوسری ناقص اور نا اہل حکومت کی وجہ سے ملک زوال پذیر ہوتا جاتا ہے۔ حکومتیں ناقص، نالائق اور نا اہل اس لئے ہوتی ہیں کہ ایسی نکمی حکومتیں کنبوں پر مبنی ہوتی ہیں اور کنبے کے افراد مل جل کر حکومت چلاتے ہیں بھانجے، بھتیجے ، بھتیجیاں، چاچے، مامے، کزن اور ٹیلنٹڈ کزن، ساس، سسر، داماد، بہوئیں، بیٹے اور بہنیں حکومتوں کی باگ ڈورانہماک سے سنبھالے رکھتے ہیں۔

ٹی بی تحریک نے فیصلہ کیا کہ ملک کو ایک اہل اور لائق حکومت دینے کیلئے ہم ملک گیر مہم چلائیں گے۔ ہم لوگوں کو قائل کریں گے کہ وہ کھوج لگائیں اور فیملی ممبرز کو انتخابات میں ہرگز ووٹ نہ دیں۔ پورے کنبے کو ملنے والے جعلی ووٹوں پر نظر رکھیں۔ جس روز آپ کنبوں کو انتخابات میں شکست دے دیں گے، اس روز سے پاکستان کی ترقی کا آغاز ہوگا۔بھائیو اور بہنو یہ جو آپ ملک میں ہوشربا ترقی کا بول بالا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں وہ آج سے پچاس ، ساٹھ ، ستر برس پہلے شروع کی گئی ملک گیر مہم کا حصہ ہے۔ یہ جو ہمارا شمار دنیا کے معتبر پانچ ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے، اس کا بیج پچاس، ساٹھ ، ستر برس پہلے ٹی بی تحریک نے بویا تھا۔ ٹی بی تحریک سے مراد ہے تیتر بٹیر تحریک، اس تحریک میں ایسے لوگ شامل تھے جو افسانے لکھتے تھے اور کسی نہ کسی اخبار کیلئے کام بھی کرتے تھے۔ ان میں خوشونت سنگھ بھی شامل تھے۔ کرشن چندر بھی شامل تھے۔

سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہوا پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وائیڈ واپس لینے کے لیے ری ویو لیا تھا، میں جب امپائر سے بات کررہا تھا تو شاداب نے کہا وقت ختم ہوگیا ہے، شان مسعود

گراؤنڈ میں پرفارم کرتا ہوں، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، بابر اعظم

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی سمیت سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

سلمان کی ہدایت کے برعکس مداح نے نہ صرف انکی اجازت کے بغیر ویڈیو بنائی بلکہ اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا۔

عہد ساز گلوکارہ آشا بھونسلے نے اپنی پوتی زنائی بھونسلے کی جانب سے انکے فلمی کیریئر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش لاڑکانہ آمد ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے لیے وزارتوں کا اعلان کردیا گیا۔

ساہیوال کول پاور پلانٹ کےلیے مہنگا کوئلہ خریدنے کے معاملے پر پاور ڈویژن نے تفصیلات طلب کرلیں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر آئینی حکمران ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ تعارفی اجلاس کیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی آئندہ آنے والی فلم لاہور 1947 میں بالی ووڈ کے سینیئر اداکار سنی دیول کے بیٹے اور ماضی کے لیجنڈری ہیرو دھر میندر کے پوتے کرن دیول کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق انجیئرنگ ٹیم طیارے کا معائنہ کررہی ہے۔

کراچی کنگز ایونٹ میں آج اپنا آخری میچ کھیل رہی ہے، یہ پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے ایک نوجوان کو مارتے پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

QOSHE - امر جلیل - امر جلیل
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

امر جلیل

23 1
12.03.2024

آج تک ر وئے زمین پر ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ آپ نے بیج بویا ہو اور آناً فاناً وہ بیج سر سبز پھل دار درخت بن کر زمین سے نکلا ہو، اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ درخت آسمان کو چھونے لگا ہو۔ یا پھر ایک بچہ پیدا ہوتے ہی ایک سو میٹر آٹھ سکینڈمیں دوڑنے لگا ہو۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ پہلی اینٹ رکھنے کے فوراً بعد تاج محل بن کر تیار نہیں ہوا تھا۔ تاج محل بننے میں بائیس برس لگے تھے۔ ڈیڑھ سو برس پہلے الیگزینڈر گراہم بیل نے اگر ٹیلیفون ایجاد نہیں کیا ہوتا، تو آج آپ کے ہاتھ میں موبائل فون نہ ہوتا۔ آناً فاناً کچھ نہیں ہوتا۔ بیج بونے کے فوراً بعد زمین سے دیو ہیکل درخت اچانک پھوٹ کر نہیں نکلتے ۔ ارتقائی عمل صبر آزما ہوتا ہے۔ آج جو آپ معاشرے کو اس قدر ترقی یافتہ دیکھ رہے ہیں، ہماری پچاس، ساٹھ ، ستر برس کی لگاتار کوششوں کا ثمر ہے۔ ہم نے پچاس، ساٹھ اور ستر برس پہلے جو بیج بویا تھا، آج آپ اس کی بدولت اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ کہلوانےمیں فخر محسوس کرتے ہیں۔

اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہمارا شمار پہلے پانچ ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں شخصی آزادی، اظہار کی آزادی لکھنے پڑھنے کی مکمل آزادی ہے۔ ہمارے ہاں دن دہاڑے مارپیٹ، چھینا جھپٹی اور قتل و غارت گری نہیں ہوتی۔ آپ کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ طبی اور تعلیمی سہولتوں کیلئے آپ کو اپنا پرس ٹٹولنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ یہ دونوں سہولتیں آپ کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں۔ عدالتوں کےدروازے آپ پر کبھی بند نہیں ہوتے۔ پسینہ خشک ہونے سے پہلے آپ کو اپنے کام کی اجرت مل جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں دروازوں کو کنڈی یا تالا لگانا ضروری نہیں سمجھا جاتا۔ جو کچھ آپ نے کمایا ہے وہ آپ کی املاک ہے۔ کوئی آپ سے آپ کی املاک چھین نہیں سکتا۔ آپ کی........

© Daily Jang


Get it on Google Play