پچاس کی دہائی میں ہالی ووڈ کے ایک نام ور اداکار ہوا کرتے تھے راک ہڈسن، انتہائی ہینڈسم اور خواتین میں بے حد مقبول، مسئلہ فقط یہ تھا کہ وہ ہم جنس پرست تھے، اور اُس زمانے کے امریکا میں ابھی ایل بی جی ٹی نام کی کوئی تحریک نہیں تھی، معاشرے میں اس نوع کی جنسی آزادی نے ابھی رواج نہیں پایا تھا، اور ہم جنس پرستوں کو مغرب میں Fairy اور Faggot جیسے توہین آمیز کلمات سے پکارا جاتا تھا۔ اگر راک ہڈسن کا یہ راز کُھل جاتا تو خواتین میں ان کی مقبولیت پر شدید ضرب پڑتی اور ان کا کیرئیر تباہ ہو سکتا تھا۔ مبینہ طور پر اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے راک ہڈسن نے ایک خاتون سے شادی کر لی، اورخود کو ایک ’’سیدھا‘‘ مرد ثابت کر کے ایک کام یاب رومانی اداکار کے طور پردہائیوں تک ہالی ووڈ پر راج کرتے رہے۔

دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، ورنہ آپ کو اچھوت قرار دے دیا جاتا ہے۔ ملکوں کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہوتا ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں۔ پاکستان کی مثال لیجیے، جس مقصد کے تحت راک ہڈسن کو شادی کرنا پڑی تھی، غالباً کچھ ایسی ہی وجوہ کی بنا پر پاکستان کو انتخابات کروانے پڑے ہیں، تاکہ پاکستان بارے ایک ’سیدھا‘ ملک ہونے کا التباس باقی رہے۔ ورنہ تو نہ آئی ایم ایف قرض دینے پر تیار تھا، نہ مغرب کوئی تعلق رکھنے پر، لہٰذا طوعاً و کرہاً، چاروناچار، خواہ مخواہ انتخابات کا انعقاد کروانا پڑ گیا۔ جمہوری ممالک میں شفاف انتخابات سیاسی استحکام کا باعث ہوا کرتے ہیں، جب کہ متنازع انتخابات تو بہ ذاتِ خود ایک مسئلہ ہوتے ہیں جو مزید سیاسی انارکی کو جنم دیتے ہیں۔ انتخابات تو ہمارے ہاں اکثر الٹے سیدھے ہی ہوئے ہیں، مگر الیکشن 2024 ء نے تو کمال ہی کر دیا، یعنی ایں چیزِ دِگر است۔مثلاً، 2018 ءکے انتخابات میں ایک سیدھا سادہ ہدف تھا، عمران خان کو الیکشن جتانا تھا، نواز شریف کو الیکشن ہرانا تھا، زیادہ گنجل، گرہیں نہیں تھیں۔ مگر حالیہ انتخاب تو کسی عجیب الخلقت بچھڑے سے مشابہت رکھتے ہیں، دو منہ اور تین آنکھوں والا بچھڑا، جسے دیکھ کر خلقِ خدا دنگ رہ جاتی ہے۔

اس الیکشن سے پہلے عمران خا ن جیل میں تھے، انہیں سزائیں سنائی جا رہی تھی، ان کی جماعت میں توڑ پھوڑ ہو رہی تھی، یعنی لگ بھگ وہی صورتِ احوال تھی جو 2018ءمیں نوا شریف اور ان کی جماعت کو درپیش تھی۔ مگر فرق یہ تھا کہ 2018 میں مسلم لیگ کے الیکٹیبلز کو ہانک کر بہ طور ایک گروہ پی ٹی آئی میں شامل کروایا گیا تھا، جب کہ اس مرتبہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ٹکڑیوں کی صورت میں، مختلف علاقوں میں، مختلف سیاسی جماعتوں میں داخل کیا گیا۔سیاست کے طالبِ علم بھانپ گئے تھے کہ نقشہ سازوں کے دل میں کوئی پیچیدہ ڈیزائن ہے۔ سب سے بڑھ کر الیکشن 2024 ءکا ایک ہدف ’لاڈلے‘ نواز شریف کو وزیرِ اعظم ہائوس سے باہر رکھنا بھی تھا ، اندازہ لگائیے، منصوبے میں کتنے پیچاک تھے۔ اس عجیب الخلقت بچھڑے کے خدوخال پر ایک نظر ڈالیے۔ نواز شریف کی لاہور سے نشست کو مشکوک بنانے کے لیے کیسے کیسے جتن کئے گئے، جب کہ لاہور میں ساتھ والے حلقوں سے شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور مریم نوازکی انتخابی جیت پر ہم نے کوئی بلند آہنگ اعتراض نہیں سُنا، جب کہ پاکستانی سیاست کا ہر طالبِ علم جانتا ہے کہ مسلم لیگ کا ووٹ بینک نواز شریف کا مرہونِ منت ہے نہ کہ شہباز شریف یا حمزہ شہباز کا۔ نواز شریف ہار گیا اور باقی سارا خاندان جیت گیا، بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔ بہرحال، اس ساری نقشہ سازی کا مقصد ’سیاست‘ میں سے سیاست کا عمل دخل ختم کرنا ہی نظر آتا ہے، جس کے لیے مائنس ٹو ضروری سمجھا گیا۔

اب ہماری سیاست خالصتاً بیبے بچوں کا کھیل ہے، اشتراکِ اقتدار کا ایک اور تجربہ ا ٓغاز کیا جا رہا ہے جس میں سیاست دانوں کا کردار مزید واجبی سا نظر آتا ہے، خارجہ امور پہلے بھی سیاست دانوں کی پہنچ سے باہر ہوتے تھے، اب داخلہ امور بھی محسن نقوی صاحب دیکھیں گے، ایس آئی ایف سی نامی فورم مالی اور اقتصادی امور کا نگراں ہو گا، اور آئسنگ آن دی کیک کا کردار ایک ولندیزی شہری اورنگ زیب خان بہ طور وزیرِ خزانہ انجام دیں گے۔ غالباً، سیاست دانوں نے میثاقِ معیشت کرنے میں بہت دیر لگا دی۔اب آپ ہی بتائیں کہ خارجہ، داخلہ اور اقتصادی امور نکال کر پیچھے کیا بچا؟ چھان بُورا؟ بس اس چھان بورے کی راکھی بیبے سیاست دانوں کی ذمہ داری قرار پائی ہے۔اس سے بڑھ کر کچھ سوچنے والے سیاست دانوں کے پر کترنے کا مناسب بندوبست موجود ہے، ریاستی قینچیاں اور اُسترے مزید تیز کیے جا رہے ہیں، فضا میں کچا کچ کا شور بلند تر ہونے کو ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ایک خبر آئی کہ تین افغان دہشت گرد اڈیالہ جیل پر حملہ کرنے چاہتے تھے، ان کے پاس سے اسلحہ اور جیل کے نقشے بھی برآمد ہوئے، خبر درست تھی یا نہیں، مگر اس کی آڑ میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ادھر کور کمانڈرز کانفرنس میں نو مئی کے ملزموں سے نبٹنے کے عزمِ صمیم کا اظہار کیا گیا ہے۔ عرض یہ ہے کہ حالات ایک ہی سمت میں اشارہ کر رہے ہیں۔ بلا شبہ، یہ طے کر لیا گیا ہے کہ پاکستان سیاست نام کی عیاشی کا متحمل نہیں ہو سکتا، الیکشن بین الاقوامی دبائو کے تحت ایک مجبوری تھے سو ہو گئے۔

راک ہڈسن کی ایک خاتون سے شادی کا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ وہ ’سیدھے‘ ہو گئے ہیں، وہ شادی فقط ایک پردہ تھا، ایک دھوکا، ایک سراب ۔ لیکن یہ پردہ آخر چاک ہو گیا تھا۔ راک ہڈسن دو اکتوبر 1985 کو ایڈز سے انتقال کر گئے تھے۔

تین روز قبل تاجر اور اس کے پارٹنرز کو سپرہائی وے سے اغوا کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا، بارشوں کے بعد کوئٹہ میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، گیس پریشر میں کمی اور بندش جبکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، 7 امیدواروں مدمقابل ہیں۔

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بیوپاری سے رقم چھین لی گئی، گزشتہ روز ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

صدر آصف علی زرداری ہاؤس میں مختصر قیام کریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کوان کی بڑی خالہ کے گھر منتقل کر دیا گیا، گھر پر لیڈی پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔

مشہور ٹیلی ویژن شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکاروں کی منگنی کی اطلاعات زیر گردش ہیں۔

تھانہ روجھان کی حدود میں پولیس نے ڈاکوؤں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں اور روجھان پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ترجمان پنجاب پولیس

نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ایسے سینیئرز بھی ہیں جو خود کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

جنوبی بھارت اور بالی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت کی اسپورٹس ڈرامہ فلم لال سلام ریلیز ہوتے ہی موضوع بحث بن گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اور کنٹری ڈائریکٹر نے معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

مشقوں میں رینجرز، جیل پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔

وزیر خزانہ نے مہنگائی اور شرحِ سود میں جلد کمی کی توقع، اخراجات میں کمی کا عزم بھی کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفی ایکتا کپور کی فلم "ایل ایس ڈی 2" کے ذریعے پہلی مرتبہ بڑے پردے پر نظر آنے کےلیے تیار ہیں۔

سب کمیٹی کے اجلاس سےمتعلق نوٹس جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اجلاس میں پاک امریکا تعلقات بھی زیر بحث آئیں گے۔

QOSHE - حماد غزنوی - حماد غزنوی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

حماد غزنوی

15 1
14.03.2024

پچاس کی دہائی میں ہالی ووڈ کے ایک نام ور اداکار ہوا کرتے تھے راک ہڈسن، انتہائی ہینڈسم اور خواتین میں بے حد مقبول، مسئلہ فقط یہ تھا کہ وہ ہم جنس پرست تھے، اور اُس زمانے کے امریکا میں ابھی ایل بی جی ٹی نام کی کوئی تحریک نہیں تھی، معاشرے میں اس نوع کی جنسی آزادی نے ابھی رواج نہیں پایا تھا، اور ہم جنس پرستوں کو مغرب میں Fairy اور Faggot جیسے توہین آمیز کلمات سے پکارا جاتا تھا۔ اگر راک ہڈسن کا یہ راز کُھل جاتا تو خواتین میں ان کی مقبولیت پر شدید ضرب پڑتی اور ان کا کیرئیر تباہ ہو سکتا تھا۔ مبینہ طور پر اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے راک ہڈسن نے ایک خاتون سے شادی کر لی، اورخود کو ایک ’’سیدھا‘‘ مرد ثابت کر کے ایک کام یاب رومانی اداکار کے طور پردہائیوں تک ہالی ووڈ پر راج کرتے رہے۔

دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، ورنہ آپ کو اچھوت قرار دے دیا جاتا ہے۔ ملکوں کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہوتا ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں۔ پاکستان کی مثال لیجیے، جس مقصد کے تحت راک ہڈسن کو شادی کرنا پڑی تھی، غالباً کچھ ایسی ہی وجوہ کی بنا پر پاکستان کو انتخابات کروانے پڑے ہیں، تاکہ پاکستان بارے ایک ’سیدھا‘ ملک ہونے کا التباس باقی رہے۔ ورنہ تو نہ آئی ایم ایف قرض دینے پر تیار تھا، نہ مغرب کوئی تعلق رکھنے پر، لہٰذا طوعاً و کرہاً، چاروناچار، خواہ مخواہ انتخابات کا انعقاد کروانا پڑ گیا۔ جمہوری ممالک میں شفاف انتخابات سیاسی استحکام کا باعث ہوا کرتے ہیں، جب کہ متنازع انتخابات تو بہ ذاتِ خود ایک مسئلہ ہوتے ہیں جو مزید سیاسی انارکی کو جنم دیتے ہیں۔ انتخابات تو ہمارے ہاں اکثر الٹے سیدھے ہی ہوئے ہیں، مگر الیکشن 2024 ء نے تو کمال ہی کر دیا، یعنی ایں چیزِ دِگر است۔مثلاً، 2018 ءکے انتخابات میں ایک سیدھا سادہ ہدف تھا، عمران خان کو الیکشن جتانا تھا، نواز........

© Daily Jang


Get it on Google Play