اسرائیل اب تک تیس ہزار سے زائد نہتے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کرچکا ہے جبکہ مغربی ممالک پاکستان میں ایک غیر مسلم کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دیتے نظرآتے ہیں،نوگیارہ میں امریکہ پر ہونے والے حملوں کے خلاف افغانستان کو تباہ کرکے اس پر قبضہ کرلیتے ہیں ، عراق ،شام اور لیبیاپر جھوٹے الزامات عائد کرکے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے ہیں ۔ آج اسرائیل کی جانب سے مظلوم اور معصوم نہتے فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ حملوں پر اسرائیل کے خلاف کارروائی تو دور کی بات ہے بلکہ اسے اسلحہ فراہم کررہے ہیں ، اور اسے بری ، بحری اور فضائی تحفظ فراہم کررہے ہیں تاکہ جس طرح اسرائیل مسلمان فلسطینیوں کا خون بہا رہا ہے اسے کوئی روک نہ دے ،اسرائیل کے خلاف جب کبھی اقوام متحدہ میں آواز بلند ہوئی تو اسے امریکہ نے ویٹو کردیا ، آج پوری دنیا میں امن پسند قومیں اسرائیل کے خلاف سراپااحتجاج ہیں لیکن اسرائیل نے فیصلہ کررکھا ہے کہ جب تک ایک اسرائیلی کے بدلے سو فلسطینیوں کو شہید نہیں کردے گا اس وقت تک وہ مسلمانوں پر حملوں سے باز نہیں آئے گا ، یہاں اب بہت سے دفاعی ماہرین کو حماس اور حزب اللہ جیسی مزاحمتی تنظیموں پر بھی شک ہونے لگا ہے کہ انھوں نے اسرائیل پر حملے کیا سوچ کر کیے تھے ؟ چند سو حماس اور حزب اللہ کے جنگجو وں نے اسرائیل میں داخل ہوکر چند سو اسرائیلی فوجیوں اور نہتے اسرائیلی شہریوں کو ہلاک تو کردیا لیکن کیا انھوں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اس حملے سے وہ فلسطین کو اسرائیل سے آزاد کرالیں گے ؟ یا اس حملے کے بعد اسرائیل حماس اور حزب اللہ کی طاقت سے ڈر جائے گا ؟لیکن شاید حماس اور حزب اللہ کا منصوبہ یہ ہو کہ جب وہ اسرائیل میں داخل ہوکر ایک ہزار اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو ہلاک کرکے واپس آئیں گے تو اسرائیل فلسطین پر بڑا حملہ کرے گا جسے روکنے کے لیے مسلمان ممالک متحد ہوکر اسرائیل سے لڑ یںگے اور پھر یہ معاملہ عالمی اہمیت کا معاملہ بن جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ، حتی ٰ

کے ایران جو حما س اور حزب اللہ کا سب سے بڑا سپورٹر ہے وہ بھی اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینی شہریوں کے قتل عام پر زبانی احتجاج کے سوا کچھ نہیں کرسکا ہے جبکہ مصر، ترکی ، سعودی عرب اور پاکستان بھی اپنی اپنی مجبوریوں کے تحت اب تک تیس ہزار نہتے فلسطینیوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں ۔

ہمارے نبی ﷺ نے مسلمانوں کو ایک جسم کی مانند قرار دیا تھا جس کے تحت اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے لیکن اسرائیل اور فلسطین میں ستاون اسلامی ممالک جن کی مجموعی فوجی طاقت پچاس لاکھ افراد سے کم نہیں ہے اور ان کی مجموعی آبادی دو ارب افراد پر مشتمل ہے ان کو کوئی تکلیف نہیں ہے اور سب مل کر بھی امریکہ کی طرف بھکاری والی نظروں سے دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ اسرائیل کو اس قتل عام سے روکے ، لیکن امریکہ اس معاملے میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے علاوہ اسے اقوام متحدہ میں بھی تحفظ دے رہا ہے جبکہ اسرائیل کو کسی بھی ممکنہ حملے سے بچانے کے لیے مالی و فوجی امداد سمیت بحری اور فضائی تحفظ بھی فراہم کررہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل پر کسی طرح کا عالمی دبائو نہیں ہے وہ مزید جتنے چاہے غریب فلسطینیوں کو شہید کرسکتا ہے۔

رمضان کے اس بابرکت مہینے میں کشمیری مسلمان بھی بھارتی جبر کا سامنا کررہے ہیں ،ہر روز بھارتی فوجی جب چاہیں جہاں چاہیں معصوم ، مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور انھیں شہید کرکے اپنی حکومت سے داد سمیٹتے ہیں ،بھارت نے کئی بار کوشش کی ہے کہ وہ بھی اسرائیل کی طرح آزاد کشمیر پر حملہ کرکے یہاں کے مظلوم عوام کی اینٹ سے اینٹ بجادے لیکن شکر ہے کہ پاک فوج فولاد کی طرح آزاد کشمیر اور پاکستان کی حفاظت کے لیے موجود ہے ورنہ پاکستانی عوام یقین رکھیں کہ بھارت کشمیر کو ہڑپ کرکے پاکستان کو نوچ کے کھا چکا ہوتا ۔

رمضان کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک مظلوم فلسطینیوں کی حفاظت فرما ، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، دنیا میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسی تنظیمیں بھی اسرائیل کی حمایتی نظر آرہی ہیں ، یہی حال کشمیری عوام کا بھی ہے اقوام متحدہ کی ستر سال پرانی قراردادیں کشمیری عوام کی حفاظت اور حق خود ارادیت کے لیے ناکافی ہیں ، دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی اور کشمیری عوام کو ظالموں کے شر سے نجات دلا کر انھیں آزادی اور خوشحالی عطا کرے۔ آمین

ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کےحوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہفتے کی دوپہر سے پہاڑی علاقے میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

پاکستان اور اردن کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ اکیس مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا جس کے لیے ٹیم کے مقامی ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

اے آر رحمان کے اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم وہ اپنے اس فیصلے کے دفاع میں سامنے بھی آگئے۔

بانی پی ٹی آئی نے امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) دفتر کے باہر پارٹی کے احتجاج کو بھی درست قرار دے دیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کیے ہیں۔

خواتین بھی بہت باصلاحیت ہیں جس کی سالوں سے میں معترف ہوں، بھارتی اداکارہ

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو تھر کا رہائشی ہے 9 سال سے گھریلو ملازم کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے مزید بتایا کہ 3 منصوبوں سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہوگی۔

میں محسوس کرنا چاہتی ہوں یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں؟، اسپن بولنگ کوچ ملتان سلطانز

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کی قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے مبارک باد کا ٹیلیفون کیا ہے۔

ن کی نمازجنازہ مسجد جامع امام ترکی بن عبد اللّٰہ میں ادا کی گئی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتی ریاستوں میں مرحلہ وار ووٹنگ ہوگی، بھارت میں ووٹوں کی گنتی 4 جون کو شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی، لیگل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔

صائم ایوب نے 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، محمد حارث 40 جبکہ کپتان بابر اعظم 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

QOSHE - محمد عرفان صدیقی - محمد عرفان صدیقی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

محمد عرفان صدیقی

13 0
17.03.2024

اسرائیل اب تک تیس ہزار سے زائد نہتے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کرچکا ہے جبکہ مغربی ممالک پاکستان میں ایک غیر مسلم کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دیتے نظرآتے ہیں،نوگیارہ میں امریکہ پر ہونے والے حملوں کے خلاف افغانستان کو تباہ کرکے اس پر قبضہ کرلیتے ہیں ، عراق ،شام اور لیبیاپر جھوٹے الزامات عائد کرکے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے ہیں ۔ آج اسرائیل کی جانب سے مظلوم اور معصوم نہتے فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ حملوں پر اسرائیل کے خلاف کارروائی تو دور کی بات ہے بلکہ اسے اسلحہ فراہم کررہے ہیں ، اور اسے بری ، بحری اور فضائی تحفظ فراہم کررہے ہیں تاکہ جس طرح اسرائیل مسلمان فلسطینیوں کا خون بہا رہا ہے اسے کوئی روک نہ دے ،اسرائیل کے خلاف جب کبھی اقوام متحدہ میں آواز بلند ہوئی تو اسے امریکہ نے ویٹو کردیا ، آج پوری دنیا میں امن پسند قومیں اسرائیل کے خلاف سراپااحتجاج ہیں لیکن اسرائیل نے فیصلہ کررکھا ہے کہ جب تک ایک اسرائیلی کے بدلے سو فلسطینیوں کو شہید نہیں کردے گا اس وقت تک وہ مسلمانوں پر حملوں سے باز نہیں آئے گا ، یہاں اب بہت سے دفاعی ماہرین کو حماس اور حزب اللہ جیسی مزاحمتی تنظیموں پر بھی شک ہونے لگا ہے کہ انھوں نے اسرائیل پر حملے کیا سوچ کر کیے تھے ؟ چند سو حماس اور حزب اللہ کے جنگجو وں نے اسرائیل میں داخل ہوکر چند سو اسرائیلی فوجیوں اور نہتے اسرائیلی شہریوں کو ہلاک تو کردیا لیکن کیا انھوں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اس حملے سے وہ فلسطین کو اسرائیل سے آزاد کرالیں گے ؟ یا اس حملے کے بعد اسرائیل حماس........

© Daily Jang


Get it on Google Play