موجودہ حکومت کو قومی معیشت کی بحالی کے جس قدر اہم اور دشوار چیلنج کا سامناہے اس نے کم سے کم ممکنہ مدت کے اندر اس سمت میں نتیجہ خیز پیش رفت کو بلاشبہ وزیر اعظم کی اہم ترین ذمے داری بنادیا ہے۔ موجودہ حکومتی سیٹ اپ میں معیشت کے حوالے سے متعدد وزارتیں قائم ہیں جن کی کارکردگی میں ربط اور ہم آہنگی کیلئے ایک مرکزی بندوبست وقت کی بڑی ضرورت ہے اورباخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی براہ راست نگرانی میں اس نوعیت کے ایک مؤثر نظام کی تشکیل کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ کے علاوہ کابینہ ڈویژن ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ ای سی سی کے فیصلوں کے نفاذ کی نگرانی ہوسکے۔ اس غور و خوض کی روشنی میں بہتر ادارہ جاتی میکنزم کی ضرورت سامنے آئی تاکہ ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی اور خودانحصاری کی راہ پر ڈالا جاسکے۔وزیراعظم کو بین الوزارتی اقتصادی ایکشن کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے جس کے پاس خصوصی مینڈیٹ ہو کہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اچھی طرح سوچ بچار کی ہوئی تجاویز پیش کر سکے اور اس کے فیصلوں کو نافذ کراسکے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ بین الوزارتی اکنامک ایکشن کمیٹی کو خزانہ، منصوبہ بندی، تجارت، صنعت، ریونیو، سرمایہ کاری بورڈ، پٹرولیم، بجلی، قومی غذائی سیکورٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے سیکریٹریوں پر مشتمل ہونا چاہیے اور وزیر اعظم چاہیں تو اس کمیٹی کی صدارت بھی خود ہی کرسکتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس تجویز پر عمل درآمد سے ملک کی اقتصادی بحالی کے لیے تمام شراکت داروں اور اہم کھلاڑیوں سے مطلوبہ توجہ مل سکے گی۔رپورٹ کے مطابق اس مشاورت میںآئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ سے متعلق وزیراعظم ہائوس کا کردار بھی زیر بحث آیا ۔ آئی ایم ایف کیساتھ جاری اسٹینڈ بائی بندوبست چونکہ جلد ہی ختم ہوجائیگا اور حکومت کو آئی ایم ایف سے ایک اور توسیع شدہ سہولت کا پروگرام لینا ہوگا اسلئے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ اس پروگرام کے نفاذ کی نگرانی کی ذمہ داری بھی وزیر اعظم آفس ہی کو تفویض کی جائے۔ اقتصادی بحالی کی جدوجہد کی کامیابی کے حوالے سے یہ تجاویز یقینا بہت اہم ہیں اور ان پر عمل درآمد بہتر نتائج کا ذریعہ بن سکتا ہے۔معاشی بحران سے نجات ہی موجودہ حکومت کا اصل مینڈیٹ ہے۔ معیشت کی بحالی کے بغیرکسی بھی شعبہ زندگی میں بہتری ممکن نہیں۔ تاہم سخت فیصلوں کا ہدف مفلوک الحال عوام الناس کے بجائے مراعات یافتہ طبقات کو بنایا جانا چاہیے ۔ معاشی عمل میں نجی شعبے کی بھرپور شرکت یقینا خوش آئند نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ حصول آزادی کے بعد تین دہائیوں تک نجی شعبے کی سرگرم شرکت ہی کی وجہ سے ہماری معاشی ترقی مثالی تھی اور آج کے کئی انتہائی خوشحال ملک اسی ماڈل کو اپنا کر ترقی کے بام عروج پر جاپہنچے لیکن بدقسمتی ہمارے ہاں تمام صنعتوں، بینکوں اور نجی اداروں کو سرکاری تحویل میں لینے کا تجربہ کیا گیا جس کے تباہ کن نتائج رونما ہوئے۔ ادارے کرپٹ سرکاری مشینری اور حکام کے ہاتھوں برباد ہوگئے اور ہم اب تک خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں پر عوام کے ٹیکسوں کی خطیر رقوم ضائع کررہے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے سرکاری اخراجات میں آخری حد تک کمی، ٹیکسوں کے دائرے میں منصفانہ توسیع اور نجکاری سمیت تمام ضروری اقدامات جلدازجلد عمل میں لائے جائیں۔ معاشی بحالی کے عمل کو ہر قسم کی رکاوٹوں اور تنازعات سے پاک رکھا جانا ضروری ہے اور اس کام میں بھرپور تعاون پوری قوم کی ذمے داری ہے۔ اپوزیشن کو بھی مخالفت برائے مخالفت کے بجائے مہذب ملکوں کی طرح پارلیمان کے اندر اور باہر تعمیری تنقید اور مثبت تجاویز کا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ ہمارے منتخب ایوان ایک شائستہ اور باوقار قوم کے نمائندہ نظر آئیں۔

ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ریکارڈ پانچویں بار صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی ہے۔

آئی ایم ایف مشن کا 18 مارچ تک پاکستان میں قیام شیڈول ہے، ضرورت پڑنے پر مذاکرات میں ایک دن کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب نہ ہوئے تو خونریزی ہوگی۔

کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کی لائن میں بچی گرگئی، تلاش کے لیے ریسکیو حکام نے آپریشن شروع کیا لیکن بچی نہیں مل سکی۔

ایلیسا پیری کی ہٹ سے نمائش میں رکھی کار کا شیشہ ٹوٹا اور کمپنی نے وہ شیشہ فریم کروا کے ایلیسا کو تحفے میں دے دیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان اور برآمد شدہ سامان کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکلوتا جوان بیٹا وطن پر قربان ہوگیا، باپ کاحوصلہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ 25 کروڑ کی یہ قوم اس باپ کا مل کر بھی احسان نہیں اتار سکتی۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج کوٹ لکھپت جیل پہنچیں اور قیدیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام سیاسی جماعتوں سے قومی مقصد کےلیے تعاون مانگ لیا۔

وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہوں گے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے ہوگی کہ جلد از جلد ریڈ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے۔

گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم اینیمل میں زویا کا کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ترپتی دمری نے کہا ہے کہ ایک پر اعتماد عورت سے زیادہ کچھ بھی خوبصورت نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15مارچ کو پی آئی اے ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورانٹو پرواز پی کے 781 پر تھی۔

رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

QOSHE - اداریہ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اداریہ

18 0
18.03.2024

موجودہ حکومت کو قومی معیشت کی بحالی کے جس قدر اہم اور دشوار چیلنج کا سامناہے اس نے کم سے کم ممکنہ مدت کے اندر اس سمت میں نتیجہ خیز پیش رفت کو بلاشبہ وزیر اعظم کی اہم ترین ذمے داری بنادیا ہے۔ موجودہ حکومتی سیٹ اپ میں معیشت کے حوالے سے متعدد وزارتیں قائم ہیں جن کی کارکردگی میں ربط اور ہم آہنگی کیلئے ایک مرکزی بندوبست وقت کی بڑی ضرورت ہے اورباخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی براہ راست نگرانی میں اس نوعیت کے ایک مؤثر نظام کی تشکیل کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ کے علاوہ کابینہ ڈویژن ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ ای سی سی کے فیصلوں کے نفاذ کی نگرانی ہوسکے۔ اس غور و خوض کی روشنی میں بہتر ادارہ جاتی میکنزم کی ضرورت سامنے آئی تاکہ ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی اور خودانحصاری کی راہ پر ڈالا جاسکے۔وزیراعظم کو بین الوزارتی اقتصادی ایکشن کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے جس کے پاس خصوصی مینڈیٹ ہو کہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اچھی طرح سوچ بچار کی ہوئی تجاویز پیش کر سکے اور اس کے فیصلوں کو نافذ کراسکے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ بین الوزارتی اکنامک ایکشن کمیٹی کو خزانہ، منصوبہ بندی، تجارت، صنعت، ریونیو، سرمایہ کاری بورڈ، پٹرولیم، بجلی، قومی غذائی سیکورٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے سیکریٹریوں پر مشتمل ہونا چاہیے اور وزیر اعظم چاہیں تو اس کمیٹی کی صدارت بھی خود ہی کرسکتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس........

© Daily Jang


Get it on Google Play