پاکستان کو روز اول سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں ،خونریز جنگوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کا سامنا رہا ہے جنہیں ملک کی بہادر مسلح افواج اپنی قیمتی جانوں کی بے مثال قربانیاں دے کر ناکام بناتی رہی ہیں۔ غیرملکی پشت پناہوں اور سہولت کاروں کی عملی مدد سے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے دہشت گردوں کی کارروائیاں آج بھی جاری ہیں جن کا پامردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے جانثار افسراور جوان جام شہادت نوش کرکے قوم کے کل کے لئے اپنا آج قربان کررہے ہیں۔ یہ ملک اور قوم کے دفاع کے لئے وطن کے محافظوں کے غیر متزلزل عزم کی زندہ مثال ہے اور قوم ان قربانیوں پر اپنے عظیم شہدا کی دل کی گہرائیوں سے سپاس گزار ہے لیکن بے لگام سوشل میڈیا پر ایسی آوازیں بھی سننے کو ملتی ہیں جن میں وطن کے پاسبانوں کی شہادتوں کا تمسخر اڑایا جاتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے شہدا کے خلاف اس مہم کو ملک دشمنی قرار دیا ہے اور اس کی ذمہ داری ایک سیاسی جماعت پر ڈالی ہے جو ان کے بقول بھارت کے ساتھ مل کر پاک فوج کا مذاق اڑا رہی ہے۔ خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی رنجشوں کی سیاسی بحث میں پاک فوج اور شہدا کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ جو جماعت ایسا کررہی ہے اس نے آئی ایم ایف اور امریکی کانگریس کو بھی پاکستان کے خلاف خط لکھے ہیں کہ اسے قرضہ نہ دیا جائے۔ انتخابات کو فکسڈ کہنے والے سینیٹ سمیت تمام انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔ عطااللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے اورپاکستان مخالف مہم چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے والے یہ حرکت پاکستان میں آکر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ ہورہے ہیں جن کے پیروکار ملک کے اندر بھی موجود ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میثاق پر عمل کرنا چاہیے۔ ضابطہ اخلاق بنانا چاہیے۔ وفاقی وزراء کے یہ بیانات شمالی وزیرستان میں سیکورٹی چیک پورٹ پر دہشت گردی کے حملے کے حوالے سے ہیں جس میں 6 دہشت گرد واصل جہنم ہوئے اور دو افسروں سمیت سات فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ افسروں کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف، وفاقی وزراء اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان کے واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہدا ہمارے ہیروز ہیں اور کسی سیاسی تقسیم کے بغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔ پارٹی کے ترجمان نے شہدا کی توہین سے متعلق مہم چلانے کی بھی تردید کی ہے۔ اگرچہ 9 مئی کے واقعات اور سوشل میڈیا پر شہدا کے بارے میں تضحیک آمیز مواد کے حوالے سے پی ٹی آئی کا کردار محل نظر ہے مگر یہ بات درست ہے کہ شہیدان وطن قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں اور دفاع پاکستان میں پاک فوج کا کردار لازوال ہے۔ سیاسی میں ہر شخص آزاد ہے۔ سیاسی لحاظ سے کوئی بھی نقطہ نظر اختیار کرسکتا ہے مگر ایسی تنقید جس سے ملک اور قوم کو نقصان ہو، نہیں کرنی چاہیے۔ سیاست میں حصہ لینے والوں کے لئے جیلیں معمول کی بات ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور کئی دوسرے سیاسی لیڈر جیلیں کاٹتے رہے مگر ملک یا مسلح افواج کو نقصان پہنچانے والا کوئی کام کیا نہ کوئی منفی بات کہی۔ سیاستدانوں کے سیاسی قول وفعل پر تو تنقید کی جاسکتی ہے۔ مگر ایسی تنقید سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے ملک اور قوم کو نقصان پہنچے۔

ظفر شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے پر تینوں بچوں نے کئی بار مار کھائی ہے، سب سے زیادہ مار نسیم شاہ نے کھائی۔

اب نواز شریف اور صدر آصف زرداری فیصلہ کریں کہ آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا، راجہ فاروق حیدر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے، کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان کا کوئی بھی نقصان ہمارے لیے پریشان کن اور دل توڑ دینے والا ہے، یقینی بنانا چاہتے ہیں جب آپریشن کیے جارہے ہوں تو ہر ممکن اقدام کیے جائیں کہ شہری متاثر نہ ہوں۔

روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بنے ہیں۔

اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ان سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انکے ساتھ حادثہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

بدقسمتی سے ہم سے پہلے سے رائے قائم کرلیتے ہیں کیونکہ ہم اقراباپروری اور اسٹاد کڈ کو حاصل سہولتوں سے متعلق سنتے رہتے ہیں، وکرانت میسے

ٹاک شو میزبان، فلم پروڈیوسر اور بالی ووڈ اداکار کے سینئیر اداکار مکیش کھنہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے شکتی مان پروجیکٹ کی ابھی کاسٹنگ فائنل نہیں کی ہے۔

بیٹا اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ دے رہا ہے، وہ ابھی بہت چھوٹا ہے، وہ اپنے مستقبل کی تیاری کر رہا ہے، ارباز خان

معروف بھارتی شاعر، اسکرین رائٹر، گیت نگار جاوید اختر نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی پہلی اہلیہ ہنی ایرانی سے شادی ختم ہونے کی وجہ انکی شراب نوشی تھی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کوچ کا اعلان ایک ہفتے میں کردیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے 5 اور اور شاداب خان نے 3 وکٹیں لے کر ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی۔

QOSHE - اداریہ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اداریہ

33 6
19.03.2024

پاکستان کو روز اول سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں ،خونریز جنگوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کا سامنا رہا ہے جنہیں ملک کی بہادر مسلح افواج اپنی قیمتی جانوں کی بے مثال قربانیاں دے کر ناکام بناتی رہی ہیں۔ غیرملکی پشت پناہوں اور سہولت کاروں کی عملی مدد سے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے دہشت گردوں کی کارروائیاں آج بھی جاری ہیں جن کا پامردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے جانثار افسراور جوان جام شہادت نوش کرکے قوم کے کل کے لئے اپنا آج قربان کررہے ہیں۔ یہ ملک اور قوم کے دفاع کے لئے وطن کے محافظوں کے غیر متزلزل عزم کی زندہ مثال ہے اور قوم ان قربانیوں پر اپنے عظیم شہدا کی دل کی گہرائیوں سے سپاس گزار ہے لیکن بے لگام سوشل میڈیا پر ایسی آوازیں بھی سننے کو ملتی ہیں جن میں وطن کے پاسبانوں کی شہادتوں کا تمسخر اڑایا جاتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے شہدا کے خلاف اس مہم کو ملک دشمنی قرار دیا ہے اور اس کی ذمہ داری ایک سیاسی جماعت پر ڈالی ہے جو ان کے بقول بھارت کے ساتھ مل کر پاک فوج کا مذاق اڑا رہی ہے۔ خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی رنجشوں کی سیاسی بحث میں پاک فوج اور شہدا کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ جو جماعت ایسا کررہی ہے اس نے آئی ایم ایف اور امریکی کانگریس کو بھی پاکستان کے خلاف خط لکھے ہیں کہ اسے قرضہ نہ دیا جائے۔ انتخابات........

© Daily Jang


Get it on Google Play