خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں منگل کی دوپہر چینی انجینئرز پر جو دہشت گرد حملہ کیا گیا اس کے پیچھے نظر آنے والا پاکستان دشمنی کا کھیل اس بات کا متقاضی ہے کہ ملک میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں، حملوں میں ملوث گروپوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر یہ پیغام عام کیا جائے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے مرتکب افراد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، انٹلیجنس نظام کو اتنا فعال و موثر بنایا جائے کہ حملوں سے پہلے ہی منصوبہ سازوں کو گرفت میں کرلیا جائے۔ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی ماہرین، کارکن اور شہری پاکستان کی ذمہ داری ہیں ان کی حفاظت یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جانی چاہئے۔ بشام کے مقام پر رونما ہونے والے مذکورہ واقعہ کو دوسری دہشت گرد کارروائیوں کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو اس باب میں کوئی شبہ نہیں رہتا کہ دہشت گرد حملوں میں جو گروپ ملوث ہیں اور ان کی پشت پر جو منصوبہ ساز بیٹھے ہیں ان کا ہدف صرف پاکستان ہے۔ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ پاکستان کے متعدد تعمیراتی منصوبوں میں اس کا بڑا کردار ہے۔ شاہراہ قراقرم پاک چین دوستی کی نمایاں مثال ہے جبکہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں سمیت متعدد مقامات پر نظر آنے والے تعمیراتی کام پاک چینی دوستی کا آئینہ ہیں۔ ان تعلقات کو زک پہنچانے کی عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مگر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبہ پر جب سے کام شروع ہوا ، صورتحال ان سےہضم نہیں ہو رہی ہے۔ اسی علاقے میں 2021ء میں بھی ایک بس کے اندر ہونے والے دھماکے میں 9چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گرد عناصر جس طرح پاکستانی منصوبوں میں چین کے اشتراک و تعاون کو طے شدہ انداز میں نشانہ بنارہے ہیں اس سے وہ ابہام دور ہو جانا چاہئے جو دہشت گردی کے مختلف جواز سامنے لا کر پیدا کیا جاتا رہا ۔ یہ سارا معاملہ پاکستان دشمنی کا ہے اور پاک چین دوستی کا مظہر بڑا گیم چینجر منصوبہ ’’سی پیک‘‘ ہے جس میں رکاوٹیں ڈالنے کی پاکستان دشمن قوتوں کی طرف سے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ ضلع شانگلہ میں منگل کی دوپہر رونما ہونے والے واقعہ کی تفصیلات سے ظاہر ہے کہ چینی انجینئر داسو کوہستان کے مقام پر ایک بڑا ڈیم تعمیر کر رہے ہیں۔ ان کا قافلہ سیکورٹی فورسز کی پانچ گاڑیوں کی حفاظت میں اپنے کیمپوں کی طرف جارہا تھا کہ شاہراہ قراقرم پر بشام لاہور نالے کے مقام پر پر خود کش حملے کا نشانہ بن گیا۔ حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی گاڑی چینی انجینئرز کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں انجینئرز کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری اور گاڑی میں موجود 6افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5انجینئر اور ایک پاکستانی ڈرائیور شامل ہے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ شاہراہ قراقرم کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارت خانے جاکر سفیر جیانگ زائیڈ ونگ سے بشام واقعہ پر اظہار تعزیت کیا اور یقین دلایا کہ جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بھی کہا گیا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے لئے پرعزم ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات تربت میں پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنائے جانے، چار دہشت گردوں کی ہلاکت اور ایک سپاہی کی شہادت کی خبر سے بھی واضح ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں اپنی شرارتوں پر تلی ہوئی ہیں۔ ہماری سیکورٹی فورسز بلاشبہ مستعد ہیں مگر دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں متقاضی ہیں کہ اس باب میں انتظامات مزید موثر بنائے جائیں۔ اور ضروری ہو تو دہشت گردی کے پس پردہ ہاتھوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، محکمہ موسمیات نے جمعرات کو صوبے کے 16 اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

امارت اسلامی افغانستان کے امیر المومنین ملا ہیبت اللّٰہ نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ رجم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

امریکی ریاست ایداہو میں ایک شخص نے ایک لیٹر لیمن جوس (لیموں کا شربت) پینے کا ممکنہ ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ اپنے پیٹ میں مروڑ پیدا کر دیا۔

پولیس نے قتل کی وحشیانہ واردات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی بہن نے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر کاا پنی والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

سفارت خانہ پاکستان برسلز کے زیر اہتمام آج ایک اور ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

میرا ضمیر مجھ سے پوچھا کرتا تھا کہ میں یہ فلمیں کیوں کرتا ہوں تو اسکا ایک ہی جواب تھا کہ یہ پیسے کےلیے ہے، بھارتی اداکار

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو سمجھ جانا چاہیئے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ کام نہیں کرےگا۔

گزشتہ دو سال تو کیا، تمام 9 ایڈیشنز میں ادائیگیوں کی تاخیر کا کوئی معاملہ نہیں ہوا، ڈائریکٹر پی سی بی انٹرنیشنل عثمان واہلہ

عالمی ادارہ خوراک نے غزہ میں ممکنہ قحط کے خطرے کی ایک بار پھر نشاندہی کی ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اہل فلسطین کو 6 ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے، ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔

مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کرتے ہوئے فٹنس اور اسٹیمنا ہوگا معیاری، قومی کرکٹرز نے ٹریننگ کیمپ کے لیے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں ڈیرے ڈال دیے۔

اننیا پانڈے کے ادیتیا رائے کپور کے ساتھ روابط کے بارے میں افواہیں اکثر شہ سرخیاں بنتی رہتی ہیں۔

QOSHE - اداریہ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اداریہ

16 0
28.03.2024

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں منگل کی دوپہر چینی انجینئرز پر جو دہشت گرد حملہ کیا گیا اس کے پیچھے نظر آنے والا پاکستان دشمنی کا کھیل اس بات کا متقاضی ہے کہ ملک میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں، حملوں میں ملوث گروپوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر یہ پیغام عام کیا جائے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے مرتکب افراد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، انٹلیجنس نظام کو اتنا فعال و موثر بنایا جائے کہ حملوں سے پہلے ہی منصوبہ سازوں کو گرفت میں کرلیا جائے۔ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی ماہرین، کارکن اور شہری پاکستان کی ذمہ داری ہیں ان کی حفاظت یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جانی چاہئے۔ بشام کے مقام پر رونما ہونے والے مذکورہ واقعہ کو دوسری دہشت گرد کارروائیوں کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو اس باب میں کوئی شبہ نہیں رہتا کہ دہشت گرد حملوں میں جو گروپ ملوث ہیں اور ان کی پشت پر جو منصوبہ ساز بیٹھے ہیں ان کا ہدف صرف پاکستان ہے۔ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ پاکستان کے متعدد تعمیراتی منصوبوں میں اس کا بڑا کردار ہے۔ شاہراہ قراقرم پاک چین دوستی کی نمایاں مثال ہے جبکہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں سمیت متعدد مقامات پر نظر آنے والے تعمیراتی کام پاک چینی دوستی کا آئینہ ہیں۔ ان تعلقات کو زک پہنچانے کی عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مگر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبہ پر جب سے کام شروع ہوا ،........

© Daily Jang


Get it on Google Play