ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد طلب کے مقابلے میں زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود روزانہ کے حساب سے مجموعی طور پر اوسطاً 6سے8گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،اکثر اوقات اسے ہفتے بھر میں دو یا تین بار طویل دورانیے سے بھی پورا کرلیا جاتا ہے۔دوسری طرف بجلی کے بلوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آتی جس کی وجہ اس کی قیمتوں میںہونے والا بار بار اضافہ ہے۔اس وقت گھریلو صارفین جملہ ٹیکس ملا کر 55روپے سے زیادہ فی یونٹ بل دینے پر مجبور ہیں جن کی معاشی حالت پہلے ہی جواب دے چکی ہے۔دوسری طرف اہداف کے مقابلے میںکم قومی آمدنی کے باعث معیشت قرضوں پر چل رہی ہے اور اب تک ان کا حجم 64ہزار ارب روپےسے متجاوز ہو چکا ہے۔ قصہ مختصر ،ہر بار نئے قرضوں کے لئے حکومت کوآئی ایم ایف کی کڑی سے کڑی کا شرائط کا سامنا ہے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ عام آدمی معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے،حکومت کو بجلی،پیٹرول اور گیس کی قیمتیں آئے روز بڑھانی پڑرہی ہیں۔آئی ایم ایف کی طرف سےحالیہ دنوں میں نیا قرضہ دینے کیلئے گیس کی قیمتوں میں بہت بڑے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بجلی کے حوالے سے اس نے حکومت پاکستان کو صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کپیسٹی چارجز کم کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اس کا دعویٰ ہےکہ اس پر عمل کرنےسے بجلی ٹیرف میں 18روپے فی یونٹ تک کمی آسکتی ہے جبکہ نئے پاور پلانٹس سے بجلی پوری نہ خریدنے پر صارفین پر سالانہ 2ہزار ارب روپے کا بوجھ پڑ رہا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5 ہزار میگاواٹ والے پاور پلانٹ چلائے جائیں، جس سے ایل این جی کے مقابلے میں 10سے14روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔اگر یہ تجویز فائدہ مند ہے تو اس پر تمام زاویوں سے غور کیا جانا چاہئے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

کراچی میں پولیس افسر کے گھر سے اس کا سرکاری پستول چوری ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

دکی میں ہی کوئلہ کی کان میں 5 کان کن پھنس گئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور قوم ہم کافی جذباتی ہیں، کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی۔

شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

مسیحی عقائد کے مطابق اس روز حضرت عیسیٰ علیہ سلام کو مقبوضہ بیت المقدس میں مصلوب کیا گیا تھا۔

حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپوں میں شدت، اسرائیلی فوج کی اچانک بڑی فوجی مشق کا آغاز ہوگیا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں چور اور سپاہی دونوں کا تعلق یہاں سے نہیں ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گٹکا، ماوا، مین پوری اور دیگر منشیات کے خلاف صوبائی ٹاسک فورس قائم کردی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بہادر شہری نے واردات ناکام بنادی اور ایک ڈاکو سے گتھم گتھا ہوگیا، شہری نے ڈاکو سے اس کا اسلحہ بھی چھین لیا جبکہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

حال ہی میں کارتک آریان بنڈس لیگا کے کلب بائرن میونخ کا میچ دیکھنے جرمنی گئے۔

پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی اس فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ انکے علاوے سنی دیول، انیل کپور، تریپتی دیمری اور رشمیکا مندانا شامل تھے۔

ترجمان امارت اسلامی ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان تجارتی وفود کی ملاقات پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک افغان تجارت اور ٹرانزٹ سہولتوں کے حوالے سے وفود کی کابل میں ملاقات ہوئی ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو سفارشات پیش کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پریس یقینی طور پر ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے آکے کی پیدائش کے بعد دوبارہ انسٹا گرام پر واپس آگئی ہیں۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

12 0
29.03.2024

ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد طلب کے مقابلے میں زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود روزانہ کے حساب سے مجموعی طور پر اوسطاً 6سے8گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،اکثر اوقات اسے ہفتے بھر میں دو یا تین بار طویل دورانیے سے بھی پورا کرلیا جاتا ہے۔دوسری طرف بجلی کے بلوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آتی جس کی وجہ اس کی قیمتوں میںہونے والا بار بار اضافہ ہے۔اس وقت گھریلو صارفین جملہ ٹیکس ملا کر 55روپے سے زیادہ فی یونٹ بل دینے پر مجبور ہیں جن کی معاشی حالت پہلے ہی جواب دے چکی ہے۔دوسری طرف اہداف کے مقابلے میںکم قومی آمدنی کے باعث معیشت قرضوں پر چل رہی ہے اور اب تک ان کا حجم 64ہزار ارب روپےسے متجاوز ہو چکا ہے۔ قصہ مختصر ،ہر بار نئے قرضوں کے لئے حکومت کوآئی ایم ایف کی کڑی سے کڑی کا شرائط کا سامنا ہے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ عام آدمی معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے،حکومت کو بجلی،پیٹرول اور گیس کی قیمتیں آئے روز بڑھانی پڑرہی ہیں۔آئی ایم ایف کی طرف سےحالیہ دنوں میں نیا........

© Daily Jang


Get it on Google Play