جس طرف دیکھو لاکھوں کا مجمع ہے ، شہر کی فضا میں درود پاک کی گونج ہے، فضا میں ہرطرف نور کی بارش ہے، اک عجب سا سماں ہے عجب دلسوز منظر ہے ، میں اس وقت رسول اکرمﷺ کے شہر مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ بسر کررہا ہوں اور اپنے آپ کو دنیا کا خوش نصیب ترین انسان تصور کررہا ہوں ، صرف میں ہی کیا یہاں موجود ہر شخص کے یہی جذبات ہیں کیونکہ مسلمان کا یہ یقین کامل ہے کہ یہاں آیا نہیں جاتا بلکہ بلایا جاتا ہے ، یہاں کا بلاوا پانے والا ہر فرد خوشی سے جھوم رہا ہے ،یہاں سحر و افطار کا بھی اپنا مزہ ہے ،خالی ہاتھ مسجد میں داخل ہوں اور کسی بھی جگہ سر جھکا کر بیٹھ جائیں اذان مغرب سے قبل آپ کے سامنے دنیا کی بہترین افطاری موجود ہوگی ، یہاں دنیاوی زندگی کے ارب پتی افراد غلاموں کی طرح سر جھکائے اور اپنی حاضری کی قبولیت کی دعائیں مانگتے پھرتے ہیں ، مجھے معلوم ہوا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کے لیے بیٹھے ہیں ، سوچا ان سے ملاقات کی جائے ، معلومات حاصل کرکے مسجد نبوی ﷺ کی دوسری منزل پر پہنچا تو دیکھا ہزاروں لوگ عبادات میں مصروف ہیں وہیں ایک کونے میں دنیا کی وزارت کو بھول کر درجنوں دیگر معتکفین کے ساتھ دینی گفتگو میں مصروف ہیں ، مجھے دیکھا تو بتایا کہ کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کب صبح ہوتی ہے اور کب شام ہوتی ہے ، بس اتنا یاد رہتا ہے کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی میزبانی میں ان کے گھر میں دس دن گزارنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے ان کے خو ن میں عشق رسول ﷺ موجود ہے، ان کے والد بھی سچے عاشق رسولﷺ تھے اور ان کی وفات بھی مدینہ منورہ میں ہوئی اور انھیں جنت البقیع میں تدفین کی سعادت حاصل ہوئی ، احسن اقبال اس معاملے میں زیادہ خوش قسمت اس لیے ہیں کہ انھیں مدینہ منورہ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے میں دو سال بطور ایڈوائزر خدمات انجام دینے کا موقع بھی ملا ، احسن اقبال سے گفتگو کے دوران ان کے گرد کافی مجمع جمع ہوچکا تھا جو ان کی گفتگو سننے کے لیے جمع ہوا تھا ،احسن اقبال نے بتایا کہ ان پر نارووال میں جب قاتلانہ حملہ ہوا تو اللہ تعالیٰ نے بہت کرم کیا ، انھیں نئی زندگی دی اور وہ گولی آج بھی ان کے جسم میں موجود ہے جو انھیں ایک سچا عاشق رسول ﷺ ہونے کااحساس دلاتی رہتی ہے ، مدینہ منورہ میں میری ملاقات ایک اور سچے عاشق رسولﷺ سے ہوئی جنھیں تاج آغا کے لقب سے پکاراجاتا ہے لیکن ان کا اصل نام سید محمد سبطین گیلانی ہے ، تاج آغا کو زندگی میں اٹھائیس مرتبہ خانہ کعبہ میں داخل ہونے کی سعادت حاصل ہوئی ہے جبکہ ان کے پاس مسجد نبوی ﷺ کی بیش بہا نشانیاں بھی موجود ہیں ، تاج آغا سچے عاشق رسول ﷺ ہیں یہی ان کی دولت ہے اور وہ اس پر فخر کرتے ہیں ، اپنے ایک خواب کے بارے میں تاج آغا کہتے ہیں کہ مجھے خواب میں پیغام آیا ہے کہ پاکستانی قوم کو بتا دو کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے ،بہت ہوچکا! اب ڈر جائو ، اتنا کہتے کہتے ان کی آواز بھرا گئی تھی آنکھیں بھیک چکی تھیں ، تاج آغا نے اپنی ذاتی استعمال کی تسبیح مجھے تحفے میں دی جو میرے لیے اعزاز ہے ، میں تاج آغا سے ملاقات کرانے پر برطانیہ سے آئے چوہدری سلیم اور جاپان کے ملک یونس کا بھی شکر گزار ہوں ، میری مدینہ منورہ میں دبئی سے آئے ہوئے ارب پتی عمر خان سے بھی ملاقات ہوئی جو دنیا کی تیز ترین اور رنگین زندگی چھوڑ کر آقائے دو جہاں کے مہمانوں کی غلامی میں مصروف ہے ، عمر خان نے مدینہ منورہ کے دو بہترین اور معیاری ہوٹل کو آخری دس دنوں کے لیے ٹھیکے پر لے کر ہر کھانا صرف ایک ریال میں ہر خاص و عام کے لیے وقف کردیا ہے ، یہاں سحر و افطار کے لیے آنے والا ہر مسلمان بہترین کھانے صرف ایک ریال دے کر کھا بھی سکتا ہے اور لے کر بھی جاسکتا ہے ،عمر خان کے مطابق اس نے بارہ سال قبل ادھار لے کر مدینہ میں سحر و افطار کرانا شروع کیا تھا اور آج وہ ارب پتی ہے اور کھانا کھلانے کا یہ کام بھی بہت بڑھ چکا ہے ، تو دوستو آئیں اور مدینہ منورہ کی رونقوں میں شامل ہوں ، اللہ تعالیٰ آپ سب کو یہاں آنے کی توفیق دے آمین۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلسہ یا احتجاج پریس کلب یا کسی بھی پبلک مقام پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پر کسی سوال کا جواب نہیں دونگا۔

القسام بریگیڈ کے مطابق دونوں حملوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔

ذرائع کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں 225 لائٹس نصب کی جائیں گی جو فیفا قوانین کے عین مطابق ہوں گی۔

کوئی بھی بکرے بکری کے لیے درخواست کر سکتا ہے، اس کے لیے کاشتکار ہونا ضروری نہیں اور تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے، میئر

سوشل میڈیا ایک ایسی چیز ہے جو یا تو آپ کا بہترین دوست یا پھر بدترین دشمن ہو سکتا ہے، راشا تھنڈانی

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو آج لندن جانا تھا، پرواز میں تاخیر کے باعث ہوٹل میں قیام کیا تھا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیے بغیر کوئی آپشن نہیں، آئی ایم ایف کی بات نہ مانیں تو چیزیں ہاتھوں سے نکل جاٸیں گی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے دھمکیاں دے کر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

رمضان کی ستائیس ویں شب پر آج خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری، مساجد میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ عدالت بہت جلد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی۔

QOSHE - محمد عرفان صدیقی - محمد عرفان صدیقی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

محمد عرفان صدیقی

13 2
07.04.2024

جس طرف دیکھو لاکھوں کا مجمع ہے ، شہر کی فضا میں درود پاک کی گونج ہے، فضا میں ہرطرف نور کی بارش ہے، اک عجب سا سماں ہے عجب دلسوز منظر ہے ، میں اس وقت رسول اکرمﷺ کے شہر مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ بسر کررہا ہوں اور اپنے آپ کو دنیا کا خوش نصیب ترین انسان تصور کررہا ہوں ، صرف میں ہی کیا یہاں موجود ہر شخص کے یہی جذبات ہیں کیونکہ مسلمان کا یہ یقین کامل ہے کہ یہاں آیا نہیں جاتا بلکہ بلایا جاتا ہے ، یہاں کا بلاوا پانے والا ہر فرد خوشی سے جھوم رہا ہے ،یہاں سحر و افطار کا بھی اپنا مزہ ہے ،خالی ہاتھ مسجد میں داخل ہوں اور کسی بھی جگہ سر جھکا کر بیٹھ جائیں اذان مغرب سے قبل آپ کے سامنے دنیا کی بہترین افطاری موجود ہوگی ، یہاں دنیاوی زندگی کے ارب پتی افراد غلاموں کی طرح سر جھکائے اور اپنی حاضری کی قبولیت کی دعائیں مانگتے پھرتے ہیں ، مجھے معلوم ہوا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کے لیے بیٹھے ہیں ، سوچا ان سے ملاقات کی جائے ، معلومات حاصل کرکے مسجد نبوی ﷺ کی دوسری منزل پر پہنچا تو دیکھا ہزاروں لوگ عبادات میں مصروف ہیں وہیں ایک کونے میں دنیا کی وزارت کو بھول کر درجنوں دیگر معتکفین کے ساتھ دینی گفتگو میں مصروف ہیں ، مجھے دیکھا تو بتایا کہ کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کب صبح ہوتی ہے اور کب شام ہوتی ہے ، بس اتنا یاد رہتا ہے کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی میزبانی میں ان کے گھر میں دس دن........

© Daily Jang


Get it on Google Play