پنجاب میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے اور مارکیٹ میں نئی فصل اور اس کی رسد اور طلب میں توازن آنے کے ساتھ گندم اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع غلط نہیں ۔پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 15اپریل2024ءسے روٹی کی قیمت میںچار روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔دو روز قبل آٹا فی 20کلوگرام تھیلا 2800روپے سے کم کرکے 2300روپے پر لانے کا اعلان کیاگیا تھاتاہم نان بائی ایسوسی ایشن نے بجلی اور گیس پر سب سڈی دینے سے مشروط کرتے ہوئے اس فیصلے پر عمل در آمد کرنے سے انکار کردیا ہے۔انھوں نے یہ کہتے ہوئے جان چھڑالی ہے کہ نان بائی بطور ایندھن ایل پی جی استعمال کرتے ہیں جبکہ مارکیٹ میں فائن آٹے اور میدے کی بوری 12ہزار200روپے اور عام آٹا فی بوری 11ہزار600روپے میں دستیاب ہے۔واضح ہوکہ روٹی کی قیمت بڑھاتے ہوئے ان لوگوں نے آٹا مہنگا ہونے کا جواز پیش کیا تھا،اب صورتحال میں بہتری آجانے سے آٹے سمیت گندم کی دوسری مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنا ضروری ہوگیا ہے۔صوبائی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 100گرام سادہ روٹی 16جبکہ 120گرام خمیری روٹی کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ جہاں پنجاب میں اس اعلان پر عمل درآمد کرانا ہر ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اسی طرح دوسرے صوبوں کو بھی نئی فصل آتے ہی گندم اور اس کی مصنوعات سستی کرنےکا اعلان کرنا چاہئے۔خیال رہے کہ ایسے مواقع پر اکثر روٹی کا وزن کم کردیا جاتا ہے، اس پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے،غریب آدمی کو پیٹ بھر کر روٹی کھانے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے صوبائی حکومتوں کو یہ فیصلہ بیکری مصنوعات پر بھی لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئیل سے مبینہ تعلق کے مقدمے میں پہلے جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔

ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے خاتون پر تشدد کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے کانسٹیبل کے فون کہ تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا جس میں ایران کے جوابی حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

امریکا کے شہر بوسٹن میں ہونے والی 128 ویں میراتھون ایتھوپیا کے سیسے لیمنا(Sisay Lemma) نے جیت لی۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ایران کے اسرائیل پر حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم اسپنر ڈیرک انڈرووڈ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے آج 3 وکٹ پر 287 رنز بنائے، حیدر آباد کا اسکور فرنچائز کرکٹ کا سب سے بڑا اور ٹی ٹوئنٹیز کا دوسرا بڑا ٹیم ٹوٹل بھی گیا۔

پاکستان کے ثقافتی اداروں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، ثقافت و تہذیب رہے گی تو آپ رہیں گے، سکھر سے زبردست ٹیلنٹ نکل رہا ہے، صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس ہے۔

جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور لبنان کے لیے پروازیں جمعرات تک معطل رہیں گی۔

اسرائیل اور ایران کا حالیہ معاملہ ختم نہیں ہوا لیکن کم ضرور ہوگا، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر

مسلم لیگ ق کےصدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایران نے جوابی کارروائی کیلیے صلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔

حکام کے مطابق بس پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر قریبی کھائی میں جا گری۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے موجودہ عمل کو مسترد کرتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھی ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

22 5
16.04.2024

پنجاب میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے اور مارکیٹ میں نئی فصل اور اس کی رسد اور طلب میں توازن آنے کے ساتھ گندم اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع غلط نہیں ۔پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 15اپریل2024ءسے روٹی کی قیمت میںچار روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔دو روز قبل آٹا فی 20کلوگرام تھیلا 2800روپے سے کم کرکے 2300روپے پر لانے کا اعلان کیاگیا تھاتاہم نان بائی ایسوسی ایشن نے بجلی اور گیس پر سب سڈی دینے سے مشروط کرتے ہوئے اس فیصلے پر عمل در آمد کرنے سے انکار کردیا ہے۔انھوں نے یہ کہتے ہوئے جان چھڑالی ہے کہ نان بائی بطور ایندھن ایل پی جی استعمال کرتے ہیں جبکہ مارکیٹ میں فائن آٹے اور میدے کی بوری 12ہزار200روپے اور عام آٹا فی بوری 11ہزار600روپے میں دستیاب ہے۔واضح ہوکہ روٹی کی قیمت بڑھاتے ہوئے ان لوگوں نے آٹا مہنگا ہونے کا جواز پیش کیا تھا،اب صورتحال میں بہتری آجانے سے آٹے سمیت گندم کی دوسری مصنوعات کی قیمتیں نیچے........

© Daily Jang


Get it on Google Play