وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں نئے اضافے کے فیصلے کے پس پشت جو بھی عوامل کارفرما ہوں، اس حقیقت کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں کہ اس سے پریشان حال عوام کو بعض امور میں ریلیف دینے کی راہ میں مشکلات آسکتی ہیں۔ ایسے عالم میں، کہ پسے ہوئے طبقے کے لوگ روٹی، سبزی، دالوں سمیت ضروری اشیا کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، یہ خبر کسی بم سے کم نہیں کہ پیٹرول کی قیمت 4روپے 53پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8روپے 14پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 16اپریل سے شروع ہونے والے پندرھواڑے کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے69پیسے کے اضافے کے ساتھ 193روپے 8پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 54پیسے اضافہ کے ساتھ 174روپے 34پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان ،جو اپنی ضرورت کا 85فیصد تیل درآمد کرتا ہے، توازن ادائیگی کے بحران اورپریشان کن افراط زرکی کیفیت سے دوچار ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی سے خوراک سمیت زندگی کی تمام ضروریات مہنگی ہوتی اور نقل وحمل کے ذرائع متاثر ہوتے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے مہنگے بل سے بچنے کے لئے بجلی کی پیداوار کے متبادل ذرائع اختیار کئے جائیں، شمسی ودیگر ذرائع توانائی پر انحصار بڑھا یا جائے،تیل اور گیس ذخائر کی تلاش میں مزید فعالیت کا مظاہرہ کیا جائے اور تھر کوئلے کی گیس بروئے کار لائی جائے۔بڑے ڈیموں کی اگرچہ خاص اہمیت ہے تاہم مقامی سطح پر چھوٹے چھوٹے کم ڈیموں کی تیاری مرحلہ وار جاری رکھ کربھی کئی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے اور آخری حق بھی۔

حادثے کے باعث مسافر بس الٹ گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹی 20 کپتان راومن پاوول نے سنیل نرائن کی کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد و ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں شرکت کےلیے دونوں پلیئرز پیر کو آئرلینڈ پہنچ گئے لیکن ان کا سامان اب تک نہیں پہنچا۔

میں جٹ ہوں اور ہمارا یہ رویہ ہوتا ہے کہ "جو ہوگا دیکھا جائے گا۔"، رندیپ ہودا

جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت سے چور دن دیہاڑے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کاٹ کر لے گئے۔

اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کے لیے عمر کی حد کا معاملے پر اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وائٹ بال اور ریڈ بال کوچ کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ ختم ہوچکی، اسسٹنٹ کوچ کےلیے 20 اپریل تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں، ذرائع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔

ان کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد نے ملاقات کی۔

آج ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران دوپہر میں بھی اندھیرا چھا گیا، ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کرلیا۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

13 0
17.04.2024

وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں نئے اضافے کے فیصلے کے پس پشت جو بھی عوامل کارفرما ہوں، اس حقیقت کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں کہ اس سے پریشان حال عوام کو بعض امور میں ریلیف دینے کی راہ میں مشکلات آسکتی ہیں۔ ایسے عالم میں، کہ پسے ہوئے طبقے کے لوگ روٹی، سبزی، دالوں سمیت ضروری اشیا کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، یہ خبر کسی بم سے کم نہیں کہ پیٹرول کی قیمت 4روپے 53پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8روپے 14پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 16اپریل سے شروع ہونے والے پندرھواڑے کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے69پیسے کے اضافے کے ساتھ 193روپے 8پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 54پیسے اضافہ کے ساتھ 174روپے 34پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔........

© Daily Jang


Get it on Google Play