اسمگلنگ کی سنگینی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف تیل کی غیر قانونی درآمد سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ گندم، یوریا، چینی اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ سے ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ حکومتوں کی جانب سے اس پر قابو پانے کی کوششیں بھی بظاہر کی جاتی رہیں لیکن مکمل کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ موجودہ حکومت بھی اس مقصد کیلئے کوشاں ہے اور مختلف اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ کیلئے ملک گیر مہم تیز کرنے، ملوث نشاندہی زدہ افسران کو عہدوں سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے، تمام متعلقہ اداروں کو ایک دوسرے سے تعاون، سمگلروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو مثالی سزا دلوانے، اس حوالے سے ضروری قانون سازی اور چینی کی مکمل طور پر اسمگلنگ روکنے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال، منشیات، اشیائےخورد و نوش بشمول چینی، گندم، کھاد، پٹرولیم مصنوعات اور غیر قانونی اسلحے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے انسداد اسمگلنگ کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کو سراہا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مانیٹرکرنے والے سسٹم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ، قومی سطح پر منشیات کے استعمال کی جانچ پڑتال، سروے کیلئے فنڈز کے اجرا اور سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کو متبادل روزگار فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پہلے دور اقتدار میں بھی اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہ بیٹھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ معیشت کیلئےزہر قاتل کی سی حیثیت رکھنے والے سنگین جرم کے خلاف موجودہ حکومت کے اقدامات اس پر قابو پانے میں یقیناً ممدو معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

اسرائیل کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ پارٹنرشپ میں ہی ہوتی ہے، نسیم شاہین بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں، نسیم اور شاہین کی بولنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان سے متعلق رویوں میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ یہ حکمران ٹھہر نہیں پائیں گے، بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کوئی ڈیل نہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میری گورنر شپ پر بہت بات ہورہی ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے اس میں پنجاب اسمبلی کی 12 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی آواز بن کر بھی تمہارے سامنے کھڑے ہوں گے۔

گھوٹکی میں قتل کی گئی لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کی بہنوں کو اغوا کرلیا۔

کراچی پولیس نے ہراسانی کے مقدمے کے اندراج کےلیے گئی عورت کو گداگر بنادیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے جسم پر اثرات زہر کی نوعیت اور خطرات کو واضح کرتے ہیں۔

پاکستان کے شاہ زیب نےشروع ہی میں رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا،

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو ٹریننگ سیشن کے دوران پنڈلی میں تکلیف محسوس ہوئی۔

ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے، ذرائع

محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا،

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

23 0
21.04.2024

اسمگلنگ کی سنگینی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف تیل کی غیر قانونی درآمد سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ گندم، یوریا، چینی اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ سے ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ حکومتوں کی جانب سے اس پر قابو پانے کی کوششیں بھی بظاہر کی جاتی رہیں لیکن مکمل کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ موجودہ حکومت بھی اس مقصد کیلئے کوشاں ہے اور مختلف اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ کیلئے ملک گیر مہم تیز کرنے، ملوث نشاندہی زدہ افسران کو عہدوں سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے، تمام متعلقہ اداروں کو ایک دوسرے سے تعاون، سمگلروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو مثالی سزا دلوانے، اس حوالے سے ضروری قانون سازی اور چینی کی مکمل طور پر اسمگلنگ........

© Daily Jang


Get it on Google Play