یقیناً بھارت جیسے مکار دشمن کے مقابل عساکر پاکستان کا ہمہ وقت الرٹ رہنا ہی وقت کا تقاضا ہے کیونکہ بھارت نے اپنی سرحدوں کے علاوہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے بھی پاکستان میں اپنے دہشت گرد داخل کرکے یہاں دہشت و وحشت کا بازار گرم رکھنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں طالبان سمیت کابل کی ہر حکومت نے پاکستان کی سلامتی کمزور کرنے کی بھارتی سازشوں میں حصہ لیا اور افغان سرزمین کو دہشت گردوں کو تربیت دینے کیلئے عملاً بھارتی ’’را‘‘ کے سپرد کردیا۔ اسی طرح بھارت نے ایران کی سرحد سے بھی اپنے دہشت گرد پاکستان میں داخل کرنے کیلئے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی سربراہی میں جاسوسی اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلایا جس کا اعتراف خود کلبھوشن نے اپنے بیان میں کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے اس بھارتی جاسوسی نیٹ ورک کے بارے میں دستاویزی ثبوتوںکے ساتھ2 ڈوزیئر تیار کرکے اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ امریکی دفتر خارجہ اور تمام عالمی قیادتوں کو بھجوائے گئے چنانچہ بھارتی دہشت گردانہ عزائم اقوام عالم سے ڈھکے چھپے ہرگز نہیں۔ بھارت اپنی سازشوں کے ذریعے پاکستان کے برادر پڑوسی ممالک چین اور ایران کو بھی پاکستان سے بدگمان کرنے کی گھنائونی سازشیں کرتا ہے جس کیلئے وہ اپنے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ہی بروئے کار لاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کو استعمال کرکے بھارت نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کرائے اور زیرتعمیر داسو پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کے قافلے پر بھی ٹی ٹی پی کے ذریعے خودکش حملہ کرایا۔ اس کا واحد مقصد پاکستان چین تعلقات میں دراڑیں ڈالنا تھا۔ اسی طرح بھارت ایران میں بھی دہشت گردی کی وارداتیں کراکے ان میں پاکستان کو موردالزام ٹھہرانے کی سازشیں کرتا رہتا ہے اور اس کا مقصد بھی پاکستان اور ایران میں غلط فہمیاں پیدا کرناہوتا ہے۔ اس کی یہ سازشیں متعدد بار کارگر بھی ثابت ہو چکی ہیں۔ اس تناظر میں ایران کے 2 شہروں میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز پر ہونے والے2 دہشت گرد حملوں میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان نے فوری طور پر ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ یہ صورتحال علاقائی اور عالمی امن کی خاطر عالمی اداروں اور عالمی قیادتوں سے بھی بھارت کو شٹ اپ کال دینے اور اسکے توسیع پسندانہ و دہشت گردانہ عزائم کے آگے فوری طور پر بند باندھنے کے عملی اقدامات کی متقاضی ہے۔ بصورت دیگر بھارت کے ہاتھوں عالمی امن کی بربادی کوئی دور کی بات نہیں۔

بھارت کے سفاک دہشت گرد ملک ہونے کے بارے میں عالمی اور علاقائی سطح پر مختلف تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پہلے بھی دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ انکشافات کئے جا چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک امریکی مستند جریدے نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ شائع کی جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں بھارت کی دہشت گردی کی وارداتوں کے ثبوت فراہم کرتے ہوئے اسے عالمی نمبرون دہشت گرد قرار دیا گیا۔ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے لیڈر کے قتل پر تو کینیڈاامریکہ اور برطانیہ سمیت 5یورپی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر تحقیقات کرکے بھارت کو اس قتل میں باقاعدہ مجرم ٹھہرایا اور اس رپورٹ کی بنیاد پر کینیڈا نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جبکہ امریکہ کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان کے ساتھ تو بھارت کی دشمنی اس کے قیام کے دن سے ہی چل رہی ہے اور بھارتی حکومت نے پاکستان کی سلامتی کو مختلف ہتھکنڈوں سے کمزور کرنا اپنی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ بنایا ہوا ہے جبکہ اس کے خلاف آبی دہشت گردی سے بھی کبھی گریز نہیں کیا۔ اس پر3 بار باقاعدہ جنگوں کی صورت میں جارحیت کا ارتکاب کرکے اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور 71کی جنگ میں دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کی معاونت سے پاکستان کو سانحہ سقوط ڈھاکہ سے بھی دوچار کیا جبکہ بھارت نے ایٹمی ٹیکنالوجی بھی پاکستان کی سلامتی تاراج کرنے کی نیت سے ہی حاصل کی۔ ان بھارتی سازشوں کے توڑ کیلئے اگر پاکستان نے خود کو ایٹمی قوت نہ بنایا ہوتا تو بھارت اب تک پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے اپنے خواب کی تکمیل کر چکا ہوتا۔ چند دن قبل برطانوی اخبار گارڈین نے بھی بھارتی اور پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے انٹرویوز اور دستاویز و شواہد کی بنیاد پر مرتب کردہ اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے 2020سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کرایا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے بیرون ملک اپنے مخالفین کو قتل کرانے کی پالیسی کو بطور نیشنل سکیورٹی 2019ء میں پلوامہ واقعہ کے بعد سے اپنایا ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان میں ہی نہیںدیگر ممالک میں بھی اپنے مخالفین کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے بیرون ملک اپنے مخالفین کو قتل کرنے کی پالیسی اسرائیلی ایجنسی ’’موساد‘‘ اور روسی خفیہ ایجنسی سے متاثر ہو کر شروع کی۔ ’’گارڈین‘‘ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے جبکہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے دو پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے چند ماہ قبل پریس کانفرنس میں انکشافات کئے تھے۔ چند دن قبل بھی بھارتی دہشت گرد سر بجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبہ پر ہونے والے حملے میں بھی بھارت کاہاتھ ہونے کا شبہ ہے ۔عامر تانبہ سے پہلے قتل کے 4مختلف واقعات میں بھی بھارت ملوث تھا۔

اسرائیل کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ پارٹنرشپ میں ہی ہوتی ہے، نسیم شاہین بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں، نسیم اور شاہین کی بولنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان سے متعلق رویوں میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ یہ حکمران ٹھہر نہیں پائیں گے، بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کوئی ڈیل نہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میری گورنر شپ پر بہت بات ہورہی ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے اس میں پنجاب اسمبلی کی 12 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی آواز بن کر بھی تمہارے سامنے کھڑے ہوں گے۔

گھوٹکی میں قتل کی گئی لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کی بہنوں کو اغوا کرلیا۔

کراچی پولیس نے ہراسانی کے مقدمے کے اندراج کےلیے گئی عورت کو گداگر بنادیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے جسم پر اثرات زہر کی نوعیت اور خطرات کو واضح کرتے ہیں۔

پاکستان کے شاہ زیب نےشروع ہی میں رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا،

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو ٹریننگ سیشن کے دوران پنڈلی میں تکلیف محسوس ہوئی۔

ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے، ذرائع

محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا،

QOSHE - خلیل احمد نینی تا ل والا - خلیل احمد نینی تا ل والا
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

خلیل احمد نینی تا ل والا

13 1
21.04.2024

یقیناً بھارت جیسے مکار دشمن کے مقابل عساکر پاکستان کا ہمہ وقت الرٹ رہنا ہی وقت کا تقاضا ہے کیونکہ بھارت نے اپنی سرحدوں کے علاوہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے بھی پاکستان میں اپنے دہشت گرد داخل کرکے یہاں دہشت و وحشت کا بازار گرم رکھنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں طالبان سمیت کابل کی ہر حکومت نے پاکستان کی سلامتی کمزور کرنے کی بھارتی سازشوں میں حصہ لیا اور افغان سرزمین کو دہشت گردوں کو تربیت دینے کیلئے عملاً بھارتی ’’را‘‘ کے سپرد کردیا۔ اسی طرح بھارت نے ایران کی سرحد سے بھی اپنے دہشت گرد پاکستان میں داخل کرنے کیلئے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی سربراہی میں جاسوسی اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلایا جس کا اعتراف خود کلبھوشن نے اپنے بیان میں کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے اس بھارتی جاسوسی نیٹ ورک کے بارے میں دستاویزی ثبوتوںکے ساتھ2 ڈوزیئر تیار کرکے اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ امریکی دفتر خارجہ اور تمام عالمی قیادتوں کو بھجوائے گئے چنانچہ بھارتی دہشت گردانہ عزائم اقوام عالم سے ڈھکے چھپے ہرگز نہیں۔ بھارت اپنی سازشوں کے ذریعے پاکستان کے برادر پڑوسی ممالک چین اور ایران کو بھی پاکستان سے بدگمان کرنے کی گھنائونی سازشیں کرتا ہے جس کیلئے وہ اپنے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ہی بروئے کار لاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کو استعمال کرکے بھارت نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کرائے اور زیرتعمیر داسو پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کے قافلے پر بھی ٹی ٹی پی کے ذریعے خودکش حملہ کرایا۔ اس کا واحد مقصد پاکستان چین تعلقات میں دراڑیں ڈالنا تھا۔ اسی طرح بھارت ایران میں بھی دہشت گردی کی وارداتیں کراکے ان میں پاکستان کو موردالزام ٹھہرانے کی........

© Daily Jang


Get it on Google Play