شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کور ٹ میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی کی جانب سے دائر کی گئی اس پٹیشن میں سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے فروغ و تشہیر اور جعلی خبروں کو روکنے کیلئے قانون سازی، لاپتہ افراد کے نام پر پروپیگنڈا کرنے اور دہشت گرد گروپوں کو پروپیگنڈے کے طور پر لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس کیساتھ ساتھ قانونی اور عدالتی اصلاحات، پولیس آرڈر 2002پر عملدرآمد یقینی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے زیر التوا دہشت گردی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کو فوری مکمل کروایا جائے۔ درخواست میں استغاثہ کو ایک مضبوط اور عالمی معیار کا نظام قائم کرنے، گواہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے ، شہدا کے بچوں کیلئے مفت تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد نہ ہونے سے پاکستان کو غیر ملکی فنڈڈ منظم دہشت گردی کا سامنا ہے اور اب تک اسکی وجہ سے 80ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ملکی معیشت کو 150ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہےاور شہریوں کے بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کا صوبہ کئی دہائیوں سے شدت پسندوں اور علیحدگی پسند تحریکوں کا شکار رہا ہے۔ لاپتہ افراد بھی صوبے کا دہائیوں سے ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔ حکومت نے لاپتہ افراد کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان ملک کا سب سے پسماندہ صوبہ کیوں ہے؟ بلوچ عوام کے مسائل کیا ہیں؟ مسلح مزاحمت کی تحریکیں کن اسباب پر سرگرم ہیں؟ بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے کونسے اقداما ت ضروری ہیں؟ ان سوالات کے جوابات بھی تلاش کرنے ہونگے۔

امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دو فوجی گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے، گھوڑوں کی ٹکر سے ایک فوجی بھی زخمی ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت منصوبہ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔

شیر افضل کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایک بار پھر شٹ اپ کال دی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی جامعات میں مظاہروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے۔

بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا، کل سے ہفتہ تک صوبے کے24 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

ہالی ووڈ کے سن 1980 اور 1990 کے عہد کے دو بڑے اداکاروں آرنلڈ شوازینگر اور سلویسٹر اسٹالون اپنی ایکشن فلموں کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف تھے تاہم اسکے باوجود کہ دونوں آپس میں اچھی دوستی کا تذکرہ کرتے ہیں لیکن ایکدوسرے کے حریف تھے۔

سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا، اس حوالے سے 17 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سردار لطیف کھوسہ نےآئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہونے کا دعویٰ کردیا۔

افغانستان واپس جانے والے 50 افغان باشندوں کو پولیس نے سندھ پنجاب سرحد پر روک لیا۔

وہ 13 سال کی ہے اور پرفارمنگ آرٹس کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے، نواز الدین صدیقی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور بھی لے جایا جائے گا۔

سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ترجمان این ڈی ایم اے

بالی ووڈ اداکار راج کمار رائو کا کہنا ہے کہ پرکشش نظر آنے کا دبائو خواتین اداکارائوں کی طرح مرد اداکاروں پر بھی بہت زیادہ ہے۔

انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

28 16
25.04.2024

شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کور ٹ میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی کی جانب سے دائر کی گئی اس پٹیشن میں سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے فروغ و تشہیر اور جعلی خبروں کو روکنے کیلئے قانون سازی، لاپتہ افراد کے نام پر پروپیگنڈا کرنے اور دہشت گرد گروپوں کو پروپیگنڈے کے طور پر لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس کیساتھ ساتھ قانونی اور عدالتی اصلاحات، پولیس آرڈر 2002پر عملدرآمد یقینی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے زیر التوا دہشت گردی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کو فوری مکمل کروایا جائے۔ درخواست میں استغاثہ کو ایک مضبوط اور عالمی معیار کا نظام قائم کرنے، گواہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے ، شہدا کے بچوں کیلئے مفت تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔........

© Daily Jang


Get it on Google Play