فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ان سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے تاجر دوست اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت ان کی رجسٹریشن یکم اپریل سے جاری ہے اور اس کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے جس کے ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور ابھی تک صرف 105افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے جس کے پیش نظر یہ تحفظات بھی سامنے آئے ہیں کیا یہ اسکیم کامیاب ہو پائے گی ؟ ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی کی تاریخ 15 جولائی مقرر ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق رجسٹریشن کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آنے کے بعد ایف بی آر مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ غیر فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست ختم کر کے ان پر غیر رجسٹرڈ پرچون فروش ہونے پر دس سے پندرہ فیصدایڈوانس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 36 لاکھ پرچون فروشوں کا تعاقب کرنے کے بجائے غیر رجسٹرڈ کاروبار کو ناقابل عمل بنانے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے کہ تھوک اور ڈسٹری بیوشن کے مرحلے پر دس سے پندرہ فیصد تک بھاری ٹیکس کی شرح نافذ کر دی جائے اور خریدنے والوں کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بھی جمع کیے جائیں۔ اس سے پرچون فروش جو ٹیکس نیٹ میں آنے سے پہلو تہی کر رہے ہیں ان کیلئے کاروبار کرنا تجارتی طور پر قابل عمل نہیں رہے گا۔ سرکاری ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً پانچ لاکھ ڈیلرز ، ڈسٹری بیوٹرز، تھوک فروش اور پرچون فروش ٹیکس قوانین کی دونوں فہرستوں میں موجود ہیں۔ اب یہ تجویز ہے کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ضرورت تمام مینو فیکچررز کیلئے لازمی بنائی جائے اور اسے پوری رسدی زنجیر کے دوران برقرار رکھا جائے تا کہ غیر رجسٹرڈ افراد کو ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس کی بھاری شرح کے ذریعے سزا دی جا سکے مگر یہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب زبردست انتظامی اقدامات کئے جائیں۔مجوزہ تجاویز کی وزیر خزانہ سے منظوری کی صورت میں آئندہ بجٹ 2024-25 میں ٹیکس قوانین تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، ہم نے بہت غلطیاں کیں اسٹارٹ اچھا نہیں تھا۔

گیلپ سروے کے مطابق 85 فیصد پاکستانیوں کی شادی ارینج ہی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش، راجستھان، مہاراشٹرا، کیرالا، بہار اور دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔

ملزمان نے بتایا کہ تین سال کے بچے کو موٹرسائیکل پر ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرتے تھے۔

اُن دو ججوں نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور گارنٹی دی تھی کہ دھرنا ریورس کرلیں، آپ کی باتیں مان لی جائیں گی۔

ہمارا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔امریکا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کو پنجاب میں تنظیمی اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ لینے کےساتھ پارٹی کو عوامی سطح پردوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

ہارورڈ میں بھی فلسطین کےحق میں مظاہرے پر یونی ورسٹی نے ایکشن لینے کی دھمکی دے دی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ایک روایت ہے نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا جس کو مریم نواز نے برقرار رکھا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں گراوٹ کا عالمی ٹرینڈ بھی ریورس ہوسکتا ہے۔

نجی کمپنی کے ملازمین بینک سے رقم لے کر نکلے تھے جب ڈکیتوں نے گھیر لیا۔

صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کے مطابق کراچی میں 27 اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں۔

وزیرِاعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی منظوری دی۔

وارک شائر کی جانب سے عامر جمال ویٹالیٹی بلاسٹ بھی کھیلیں گے۔

منگولیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں روہمالیا نے بغیر کوئی رن دیے 7 وکٹیں لے لیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ نیوزی لینڈ کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 174 رنز بناسکی۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

28 2
26.04.2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ان سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے تاجر دوست اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت ان کی رجسٹریشن یکم اپریل سے جاری ہے اور اس کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے جس کے ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور ابھی تک صرف 105افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے جس کے پیش نظر یہ تحفظات بھی سامنے آئے ہیں کیا یہ اسکیم کامیاب ہو پائے گی ؟ ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی کی تاریخ 15 جولائی مقرر ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق رجسٹریشن کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آنے کے بعد ایف بی آر مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ غیر فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست ختم کر کے ان پر غیر رجسٹرڈ پرچون فروش ہونے پر دس سے پندرہ فیصدایڈوانس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 36 لاکھ پرچون فروشوں کا تعاقب کرنے کے بجائے غیر رجسٹرڈ کاروبار کو ناقابل عمل بنانے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے کہ تھوک اور........

© Daily Jang


Get it on Google Play