بدھ کے روز پنجاب کےگنجان آبادضلعی ہیڈکواٹرگجرات میں واقع عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے وارڈ کی چھت گرجانے کا افسوسناک واقعہ عوامی مراکز، خصوصاً اسپتالوں کی عمارتوں سے متعلق قائم شدہ محکموں کی چشم پوشی کا مظہر ہے،جسے نظرانداز کرنا بھی متعلقہ افسران کی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔اس حادثے میں ملبے تلے دب کر دو خواتین سمیت تین مریض جاں بحق جبکہ ایک درجن زخمی ہوگئے۔6ماہ قبل نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متذکرہ اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پائی گئی بدنظمی اور انتظامی غفلت کا مشاہدہ کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ایسی ہی صورتحال اسی روز گوجرانوالہ میں پائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اصلاح احوال دکھائی نہیں دے رہی اور یہ صورتحال ایک صوبے تک نہیں پورے ملک کو درپیش ہے۔عزیز بھٹی شہید اسپتال کو اڑھائی ماہ قبل اپ گریڈ کرتے ہوئے اس کیلئے کروڑوں روپےکے فنڈ جاری کئے گئے تھے جس کے تحت وہاںترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن متذکرہ حادثہ تعمیراتی کام کے کمزور ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے اور اس کیلئے کمشنر گوجرانوالہ کی سربراہی میں 10رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو 72گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔صوبائی حکومت کی طرف سے صورتحال کا فوری ادراک کرنا اس کے فرائض منصبی میں شامل ہے تاہم سرکاری اسپتالوں کے معاملات سے چشم پوشی مجرمانہ غفلت ہےجو دور دراز اضلاع اور تحصیلوں میں عموماً دیکھنے کو ملتی ہے۔یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوجانا چاہئے ،ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں کی مکمل جانچ پڑتال ذمہ دار انہ طریقے سے کروائی جانی چاہئے اور کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جانی ضروری ہے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

گیلپ سروے کے مطابق 85 فیصد پاکستانیوں کی شادی ارینج ہی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش، راجستھان، مہاراشٹرا، کیرالا، بہار اور دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔

ملزمان نے بتایا کہ تین سال کے بچے کو موٹرسائیکل پر ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرتے تھے۔

اُن دو ججوں نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور گارنٹی دی تھی کہ دھرنا ریورس کرلیں، آپ کی باتیں مان لی جائیں گی۔

ہمارا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔امریکا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کو پنجاب میں تنظیمی اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ لینے کےساتھ پارٹی کو عوامی سطح پردوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

ہارورڈ میں بھی فلسطین کےحق میں مظاہرے پر یونی ورسٹی نے ایکشن لینے کی دھمکی دے دی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ایک روایت ہے نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا جس کو مریم نواز نے برقرار رکھا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں گراوٹ کا عالمی ٹرینڈ بھی ریورس ہوسکتا ہے۔

نجی کمپنی کے ملازمین بینک سے رقم لے کر نکلے تھے جب ڈکیتوں نے گھیر لیا۔

صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کے مطابق کراچی میں 27 اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں۔

وزیرِاعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی منظوری دی۔

وارک شائر کی جانب سے عامر جمال ویٹالیٹی بلاسٹ بھی کھیلیں گے۔

منگولیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں روہمالیا نے بغیر کوئی رن دیے 7 وکٹیں لے لیں۔

سعودی عرب میں بس ڈرائیوروں کیلیے یونیفارم کی شرط لازمی کر دی گئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ نیوزی لینڈ کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 174 رنز بناسکی۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

26 0
26.04.2024

بدھ کے روز پنجاب کےگنجان آبادضلعی ہیڈکواٹرگجرات میں واقع عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے وارڈ کی چھت گرجانے کا افسوسناک واقعہ عوامی مراکز، خصوصاً اسپتالوں کی عمارتوں سے متعلق قائم شدہ محکموں کی چشم پوشی کا مظہر ہے،جسے نظرانداز کرنا بھی متعلقہ افسران کی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔اس حادثے میں ملبے تلے دب کر دو خواتین سمیت تین مریض جاں بحق جبکہ ایک درجن زخمی ہوگئے۔6ماہ قبل نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متذکرہ اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پائی گئی بدنظمی اور انتظامی غفلت کا مشاہدہ کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ایسی ہی صورتحال اسی روز گوجرانوالہ میں پائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اصلاح احوال دکھائی نہیں دے رہی اور یہ صورتحال ایک صوبے تک نہیں پورے ملک کو درپیش ہے۔عزیز بھٹی شہید اسپتال کو اڑھائی ماہ قبل اپ گریڈ کرتے ہوئے اس کیلئے کروڑوں روپےکے........

© Daily Jang


Get it on Google Play