اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججوں نے گزشتہ ماہ سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے عدالتی کام میں مداخلت اور دبائو لانے کی شکایت کی تھی، جسے موقع پرست افراد نے اچھالنے کی بھی کوشش کی۔جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری،جسٹس بابر ستار ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیازکی جانب سے لکھے گئے اس خط پر غور کیلئےعدالت عظمیٰ فل کورٹ اجلاس منعقد کرچکی ہے۔اسی دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ہوئی تھی جسکی روشنی میں کابینہ نے ایک رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی اور جسٹس(ر) تصدق جیلانی کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاہم انھوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے معذرت کرلی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا ۔11اپریل کو ابتدائی سماعت میں ،اس حوالے سے کہ اعلیٰ عدلیہ کا بطور ادارہ کیا ردعمل ہونا چاہئے، سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وفاقی حکومت سے تجاویز طلب کی تھیں۔یہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کاپہلا معاملہ ہے اور مستقبل میں ایسے رجحانات سے کیسے بچا، یا نمٹا جاسکتا ہے، ذمہ داروں کا تعین کیسے ہونا چاہئے،یہ وہ سوالات ہیںجو کسی بھی ذہن میں پیدا ہوسکتے ہیں،اس میں منفی سوچ اور رجحانات سے بچنے کی ضرورت ہے اور دوسرے ممالک اس کا جو اثر لیں گے ،وہ ملک و قوم کیلئےباعث ندامت ہو سکتا ہے۔جمعرات کے روز کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے واضح کیا کہ عدالتی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی البتہ جب سے چیف جسٹس بنا ہوں، مجھے مداخلت سے متعلق کسی ایک جج کی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی،اور جو بھی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں وہ میرے عہدہ سنبھالنے سے قبل کے ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خود کو بھی اس معاملے سے الگ کر رکھا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہئے۔ادھر عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف از خود نوٹس کے تحت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 6رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 30اپریل کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔نئے بینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی شامل نہیں ہیں، انھوں نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔دوسری جانب سول ایجنسیوں پر اپنی مرضی کے فیصلے لینے کے بارے میں ایک تاثر پایا جاتا ہے ۔ماضی میں ہونے والے بعض فیصلوں کی روشنی میں کہ حکومتیں عدالتوں پر اثر انداز ہوتی آئی ہیں اور ان میں بعض مشہور کیس بھی شامل ہیں، اس حوالے سے آئندہ کیلئے پارلیمنٹ کی مدد سے موثر پالیسی بنائی جاسکتی یا گزشتہ میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔اسٹیبلشمنٹ،سیاستدان اور عدلیہ کے حوالے سے ناقدین کی مثبت رائے کے مطابق مسئلے کے حل کا ایک پہلو یہ بھی نکلتاہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر اوپن ڈائیلاگ کا اہتمام کریں اور تعمیری نقطہ نظر سے ماضی کی غلطیاں تسلیم کرتے ہوئے آئندہ کیلئے ایسے چارٹر آف گورننس پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے جس میں آئندہ کیلئے ہر فریق اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوامی ترقی و خوشحالی پر توجہ مرکوز کرے۔زندہ قومیں اپنا احتساب کرتی آئی ہیں جس سے انھیں اندرونی نقائص دور کرنے میں مدد ملی۔ملک میں ایک متفقہ آئین موجود ہے جس کے دائرے میں رہتے ہوئے کوئی بھی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئے بغیرقومی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں ہوئی۔

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نےدعویٰ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے والے پولیس اہلکار کراچی لائے گئے ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم 123رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 121 رنز بناسکی۔

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی چیئرمین مزید جیل میں رہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے بیٹے ارہان خان حال ہی میں اپنا وڈکاسٹ ڈمپ بریانی سامنے لائے ہیں۔

پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی۔

اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

امریکا میں جاری مظاہرے جمہوریت کا حصہ ہیں: انٹونی بلنکن

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ مانگ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی بات چیت کر بھی رہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔

جیوتیکا زیادہ تر ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرتی ہیں۔

پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

گووندا اور ان کی بیوی سنیتا آہوجا کا گزشتہ 8 برسوں سے کرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے

QOSHE - اداریہ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اداریہ

32 11
27.04.2024

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججوں نے گزشتہ ماہ سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے عدالتی کام میں مداخلت اور دبائو لانے کی شکایت کی تھی، جسے موقع پرست افراد نے اچھالنے کی بھی کوشش کی۔جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری،جسٹس بابر ستار ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیازکی جانب سے لکھے گئے اس خط پر غور کیلئےعدالت عظمیٰ فل کورٹ اجلاس منعقد کرچکی ہے۔اسی دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ہوئی تھی جسکی روشنی میں کابینہ نے ایک رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی اور جسٹس(ر) تصدق جیلانی کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاہم انھوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے معذرت کرلی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا ۔11اپریل کو ابتدائی سماعت میں ،اس حوالے سے کہ اعلیٰ عدلیہ کا بطور ادارہ کیا ردعمل ہونا چاہئے، سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وفاقی حکومت سے تجاویز طلب کی تھیں۔یہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کاپہلا معاملہ ہے اور مستقبل میں ایسے رجحانات سے کیسے بچا، یا نمٹا جاسکتا ہے، ذمہ داروں کا تعین کیسے ہونا چاہئے،یہ وہ سوالات ہیںجو کسی بھی ذہن میں پیدا ہوسکتے ہیں،اس........

© Daily Jang


Get it on Google Play