ملکی معیشت کی ترقی بنیادی طور پر بجلی کے استعمال کی مرہون منت ہے جس کیلئے بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں بجلی کیلئے سورج ہوا پانی کوئلے اور دوسرے سستے ذرائع سے کہیں زیادہ تیل اور گیس کے گراں ترین ذرائع استعمال ہوتے ہیں اور یہ درآمدی بل بڑھانے کا موجب ہیں ان پر لاگت بہت زیادہ آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ہر مہینے دو مرتبہ ان کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کئے جا رہی ہے ۔ تیل اور گیس کے استعمال کے علاوہ بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کی وجہ سے اربوں روپے کی بجلی چوری بھی ہو رہی ہے جس کا سارا بوجھ عام صارفین، خصوصاًغریب طبقے پر پڑتا ہے۔برآمدات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جس سے تجارتی خسارہ ناقابل برداشت حد تک بڑھا ہے۔ ایک اجلاس میں بڑے تاجروں نے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ برآمدات بڑھانی ہیں تو انہیں سستی بجلی فراہم کی جائے۔ گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جو وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، بجلی کے شعبے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کیلئے کئی بڑے فیصلے کئے گئے جس کی وزیر اعظم نے منظوری دی۔ انہوں نے اس حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے اور ان پر عملدآمد کیلئے وزیر اعظم آفس میں باقاعدہ سیل بھی قائم کر دیا ہے، بجلی ملکی صنعتوں اور گھریلواستعمال کیلئے ناگزیر ضرورت ہے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے علاوہ دیگر ضروریات کیلئے گیس کی بجائے بجلی کے استعمال کے حوالے سے بھی اجلاس میں لائحہ عمل پیش کیا گیا اور وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منظور شدہ اصلاحات کا نفاذ مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے، یہ ایک اچھی پیش رفت ہے جس پر عملدرآمد سے زبوں حال ملکی معیشت کی بحالی میں مد د ملے گی۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اس منصوبے کی کامیابی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں ہوئی۔

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نےدعویٰ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے والے پولیس اہلکار کراچی لائے گئے ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم 123رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 121 رنز بناسکی۔

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی چیئرمین مزید جیل میں رہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے بیٹے ارہان خان حال ہی میں اپنا وڈکاسٹ ڈمپ بریانی سامنے لائے ہیں۔

پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی۔

اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

امریکا میں جاری مظاہرے جمہوریت کا حصہ ہیں: انٹونی بلنکن

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ مانگ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی بات چیت کر بھی رہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔

جیوتیکا زیادہ تر ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرتی ہیں۔

پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

گووندا اور ان کی بیوی سنیتا آہوجا کا گزشتہ 8 برسوں سے کرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

66 0
27.04.2024

ملکی معیشت کی ترقی بنیادی طور پر بجلی کے استعمال کی مرہون منت ہے جس کیلئے بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں بجلی کیلئے سورج ہوا پانی کوئلے اور دوسرے سستے ذرائع سے کہیں زیادہ تیل اور گیس کے گراں ترین ذرائع استعمال ہوتے ہیں اور یہ درآمدی بل بڑھانے کا موجب ہیں ان پر لاگت بہت زیادہ آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ہر مہینے دو مرتبہ ان کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کئے جا رہی ہے ۔ تیل اور گیس کے استعمال کے علاوہ بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کی وجہ سے اربوں روپے کی بجلی چوری بھی ہو رہی ہے جس کا سارا بوجھ عام صارفین، خصوصاًغریب طبقے پر پڑتا ہے۔برآمدات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جس سے تجارتی خسارہ ناقابل برداشت حد تک بڑھا ہے۔ ایک اجلاس میں بڑے تاجروں نے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ برآمدات بڑھانی ہیں تو انہیں سستی بجلی فراہم کی جائے۔ گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جو وزیر اعظم........

© Daily Jang


Get it on Google Play