پنجاب گندم کا پیداواری مرکز ہے جو اپنے ساتھ ملک کے دوسرے حصوں کی غذائی ضرورت بھی پوری کرتا ہے۔اگرچہ اس سال ملک میں گندم کی پیداوار کسانوں اور اس سے وابستہ صنعتی و تجارتی حلقوں کیلئے حوصلہ افزا ہوتی دکھائی دی لیکن بدقسمتی سے پنجاب حکومت کی جانب سے اس کی خریداری میں تاخیر اور حالیہ بارشوں سے ان کی امیدوں پر پانی پھرتا دکھائی دینے لگا ہے۔اس صورتحال کی بنیادی وجہ نگران حکومت کے دور میں درآمد کی گئی اضافی گندم بتائی جارہی ہے جو گوداموں میں پڑی ہونے کے باعث نئی فصل کیلئے جگہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔اس سے پہلے کہ اسمگلنگ اور منافع خور مافیا حرکت میں آئے ،ماضی میں ہونے والی بدنظمی کی روشنی میں صورتحال کا فی الفور ادراک ہونا چاہئے۔صوبائی وزارت خوراک کے مطابق سرکاری گوداموں میں اس وقت 26لاکھ میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے اور حکومت کو نئی فصل ذخیرہ کرنے کیلئے کرائے پر گودام حاصل کرنا پڑیں گے۔بعض حلقوں کی طرف سے یہ بات اٹھائی جارہی ہے کہ گندم کی ریکارڈ پیداوار کے اعدادوشمار معلوم ہونے کے باوجود نگران حکومت نے نجی شعبے کے ذریعے ایک ارب روپے سے زیادہ مالیت کی اضافی گندم کیونکر درآمد کی۔گنجائش سے زیادہ مقدار ہونے کی صورت میں برسات کے دنوں میں ذخیرہ کی گئی گندم کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتا ہے ،اور کسانوں کی پریشانی بجا ہے ۔اگر حکومت نے تاخیر یا ہدف سے کم پیداوار خریدی تو کھلی مارکیٹ میں اونے پونے داموں فروخت کرکے انھیں نقصان اٹھانا پڑے گااور ساری صورتحال کا فائدہ اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کو ہوگا۔حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ گندم کی سرکاری خریداری کا فوری آغاز کرکے کسانوں کو یقین دہانی کرائی جائے کہ حکومت ان سے گندم کا دانہ دانہ سرکاری قیمت پر خریدے گی ۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کا غزہ یکجہتی کیمپ دس روز بعد بھی جاری ہے، دیگر جامعات کے مزید 40 کیمپس میں بھی احتجاج کا آغاز ہوگیا۔

ہمارے لیے مڈل آرڈر فکر مندی کی بات ہے، فیلڈنگ میں ہمیں ابھی محنت کرنی ہے اور بہتری لانی ہے، بابر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ سب کو جوڑ سکوں تاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پرفنکشنل کرنے ہدایت کی۔

میں یہ شو کرنا ہی نہیں چاہتی تھی لیکن میں نے دوسروں کا سنا اور شو کرنے پر آمادہ ہوئی، اداکارہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملک احمد خان بھچر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پنجاب نامزد کردیا۔

گوجرانوالہ پولیس نے نوشہرہ روڈ پر پولیس ملازمین پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی 1 کروڑ خواتین شادیوں کی منتظر ہیں۔

سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں کردار (روشن سنگھ سوڈھی) سے شہرت پانے والے اداکار گروچرن سنگھ گزشتہ چار روز سے لاپتہ ہیں۔

افریقی ملک گھانا کے رہائشی ابوبکر طاہرو کو قدرتی ماحول میں رہنے کا شوق ہے اپنے اس شوق کو اس نے منفرد انداز میں پورا کرلیا ۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوچ سیاسی نہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر قیمت پر اقتدار کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتا یہ بات میاں صاحب کو بتا دی تھی،

آرتی سنگھ کی شادی کی تقریب میں گووندا نے اچانک انٹری دی جس پر بھانجے کرشنا ابھیشیک خوشی سے نہال ہوئے۔

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی سرمایہ کاری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سول اسپتال میں 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 169 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

76 0
28.04.2024

پنجاب گندم کا پیداواری مرکز ہے جو اپنے ساتھ ملک کے دوسرے حصوں کی غذائی ضرورت بھی پوری کرتا ہے۔اگرچہ اس سال ملک میں گندم کی پیداوار کسانوں اور اس سے وابستہ صنعتی و تجارتی حلقوں کیلئے حوصلہ افزا ہوتی دکھائی دی لیکن بدقسمتی سے پنجاب حکومت کی جانب سے اس کی خریداری میں تاخیر اور حالیہ بارشوں سے ان کی امیدوں پر پانی پھرتا دکھائی دینے لگا ہے۔اس صورتحال کی بنیادی وجہ نگران حکومت کے دور میں درآمد کی گئی اضافی گندم بتائی جارہی ہے جو گوداموں میں پڑی ہونے کے باعث نئی فصل کیلئے جگہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔اس سے پہلے کہ اسمگلنگ اور منافع خور مافیا حرکت میں آئے ،ماضی میں ہونے والی بدنظمی کی روشنی میں صورتحال کا فی الفور ادراک ہونا چاہئے۔صوبائی وزارت خوراک کے مطابق سرکاری گوداموں میں اس وقت 26لاکھ میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے اور حکومت کو نئی فصل ذخیرہ کرنے کیلئے کرائے پر گودام حاصل کرنا پڑیں........

© Daily Jang


Get it on Google Play