اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادیوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔ یہ رپورٹ پاکستان میں شادی سے متعلق شدید مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ شادی دراصل وہ معاہدہ ہے جس کے ذریعے معاشرہ، قانون اور مذہب مرد و زن کے ازدواجی تعلق کو قبولیت بخشتے ہیں۔ اس سے معاشرے میں ایک نئے گھرانے کا اضافہ ہوتا ہے اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونیوالے بچوں کو شناخت اور قانونی تحفظ ملتا ہے۔ نکاح، اسلامی معاشرتی نظام کا ایک اہم رکن ہے اسکی اہمیت کا اندازہ اس امر سے ہوسکتا ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’نکاح میری سنّت ہے اور جس نے میری سنّت پہ عمل نہ کیا وہ ہم میں سے نہیں‘‘۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے شادی کو بہت مشکل اس طرح سے بنا دیا ہے کہ اس پر لاکھوں کا خرچ آتا ہے چنانچہ لڑکوں کی اپنا کیریئر بنانے کی فکر میں شادی کی صحیح عمر بیت جاتی ہے۔ دوسری طرف لڑکیوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہے کہ عصر حاضر میں انہیں خود بھی برسر روزگار ہونا پڑتا ہے اور ان کے والدین کے پاس بھی بیٹی کو جہیز دینے کیلئے لاکھوں روپے نہیں ہوتے،شادی کی رسومات اس پر مستزاد ہیں جبکہ اسلام ہی نہیں اکثر معاشروں نے شادی کو آسان بنایا ہے لیکن یہ برصغیر کا المیہ ہے کہ یہاں دکھاوے کے چلن نے شادی اتنی مشکل بنا دی ہے کہ ہمیں اقوام متحدہ کی مذکورہ بالا رپورٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مغربی دنیا ہی کو دیکھ لیں وہاں مردوزن چرچ میں جا کر شادی کرتے ہیں اور اس سے پہلے یا بعد میں ہمیں کوئی مہنگی رسومات دکھائی نہیں دیتیں۔ اہل پاکستان سے استدعا ہی کی جا سکتی ہے کہ خدارا شادی کے عمل کو آسان بنائیں کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں گناہ کے راستے کھلتے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی بھی کرنی چاہئے ۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

ٹانک سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے۔

گورنر بلوچستان عبدالولی محمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں۔

بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے اپنے والد کی چوتھی برسی سے ایک روز قبل جذباتی خط تحریر کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام لگادیا۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انکی کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی نہیں بلکہ اسکے لیے انھوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

دبئی میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ دبئی پولیس کے مطابق عید الفطر پر 396 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور امیرکویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی۔

روس یوکرین جنگ میں شدت آگئی ہے، اس حوالے سے یوکرینی جنرل کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقےمیں لڑائی میں تیزی آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے دہشت گردوں کے مدد گاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔

ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کےلیے کوئی پیغام نہیں ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ

وزیراعظم شہباز شریف اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کی اہم ملاقات ہوگئی۔

ڈانس کمپنی نے کہا کہ ٹک ٹاک بیچنے کے بجائے امریکا میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کو ترجیح دیں گے، ٹک ٹاک کا اہم الگورتھم ہمارے لیے بہت قابل قدر ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

33 11
29.04.2024

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادیوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔ یہ رپورٹ پاکستان میں شادی سے متعلق شدید مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ شادی دراصل وہ معاہدہ ہے جس کے ذریعے معاشرہ، قانون اور مذہب مرد و زن کے ازدواجی تعلق کو قبولیت بخشتے ہیں۔ اس سے معاشرے میں ایک نئے گھرانے کا اضافہ ہوتا ہے اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونیوالے بچوں کو شناخت اور قانونی تحفظ ملتا ہے۔ نکاح، اسلامی معاشرتی نظام کا ایک اہم رکن ہے اسکی اہمیت کا اندازہ اس امر سے ہوسکتا ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’نکاح میری سنّت ہے اور جس نے میری سنّت پہ عمل نہ کیا وہ ہم میں سے نہیں‘‘۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے شادی کو بہت مشکل اس طرح سے بنا دیا ہے کہ اس پر لاکھوں کا خرچ آتا ہے چنانچہ لڑکوں کی اپنا کیریئر بنانے کی فکر میں شادی کی صحیح عمر بیت جاتی ہے۔ دوسری طرف لڑکیوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہے........

© Daily Jang


Get it on Google Play