اتوار 27؍اپریل2024ءکو وزیر اعظم آفس اور وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے ایک اعلان سے قومی سیاست میں یہ پیش رفت سامنے آئی کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم کاعہدہ بھی تفویض کیا ہے۔ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری 28؍اپریل 2024ءسے مؤثر ہے۔ وزیر اعظم نے کس اختیار کے تحت اسحٰق ڈار کو نائب وزیر اعظم نامزد کیا۔ کس قانون کی بنیاد پر یہ تقرری کی گئی ۔ نائب وزیر اعظم کے کیا اختیارات ہونگے؟ نوٹیفکیشن سے ان سوالات کا جواب نہیں ملتا۔ تاہم ذرائع خاموشی کا سبب یہ بتاتے ہیں کہ ا س عہدےکا آئین پاکستان اور رولز آف بزنس میں کوئی ذکر نہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق رولز آف بزنس 1973ءوزیر اعظم کو یہ اختیار دیتےہیں کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاونت کیلئے نائب وزیر اعظم سمیت کوئی بھی تقرری کر سکتے ہیں ۔ چند برس قبل پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں چوہدری پرویز الٰہی 25جون 2012ءسے 16مارچ 2013ء تک ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔بادی النظر میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مذکورہ فیصلہ گمبھیر ملکی مسائل کی کیفیت میں کام بانٹنے کا ایسا طریقہ اور انتظامی اقدام ہے جس کے ذریعے کسی بھی معاملے میں تاخیر کے امکانات کم کئے جا سکتے اور بروقت فیصلہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ دستور پاکستان میں نائب وزیر اعظم کا کوئی باقاعدہ عہدہ نہیں۔ یہ علامتی عہدہ ہے۔ پرویز الہٰی کو بھی شاید سینیارٹی مدنظر رکھ کر یا سیاسی ضرورت کے تحت یہ عہدہ دیا گیا تھا۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اس عہدے کے فرائض کا تعین کر کے اسے ریاست کے مفاد میں استعمال کیا جائے۔ سیاسی ضرورت یا محض ٹائٹل تک محدود نہ رکھا جائے۔

راولپنڈی مری روڈ پر گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ہے، توقع ہے مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جون میں کم ہوکر 20 فیصد ہوجائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہونے والی قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

جیو نیوز کی 2009 کوریج کے دوران ہمارا قیام جس گھر میں رہا وہ آج تباہ ہوگیا، بیت حنون اور یہ یادوں سے بھرا مسکن اب کھنڈر دکھائی دے رہا ہے، میرےذہن میں وہ سارا منظر گھوم رہا ہے کہ کس طرح بی بی سی کے جیرمی بوین سمیت عالمی صحافیوں کو جیو نیوز کی ٹیم کے ساتھ دو دن رفاح بارڈر پر انتظار کے بعد غزہ میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

جلائے گئے پرچوں میں 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے شامل ہیں۔

حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں۔ اپنے بیان میں عبدالطیف الکانو نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

رفیع اللّٰہ نامی شہری کو پولیس موبائل میں کچھ اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے اور اس کے اہل خانہ سے رقم کا تقاضہ کیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے معاملے پر وضاحت کردی۔

بالی ووڈ اداکار جمی شیرگل جو خود بہت اچھے اداکار ہیں تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے وہ کافی متاثر ہیں۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ میرے بچے میری بات نہیں سنتے، انکا کہنا تھا کہ کبھی کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری نسل (جنریشن) کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب دو طرفہ معاہدے کے بہت زیادہ نزدیک ہیں۔

مجھے یقین نہیں ہورہا کہ لوگ انکے بارے میں یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے، سامے شاہ

گریڈ ٹو کرکٹ میں ’’پیراشوٹ‘‘ اینٹری کےلیے ڈپارٹمنٹس میں شامل کرکٹرز کا کم از کم ڈسٹرکٹ لیول کی کرکٹ کا کھیلا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

29 17
30.04.2024

اتوار 27؍اپریل2024ءکو وزیر اعظم آفس اور وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے ایک اعلان سے قومی سیاست میں یہ پیش رفت سامنے آئی کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم کاعہدہ بھی تفویض کیا ہے۔ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری 28؍اپریل 2024ءسے مؤثر ہے۔ وزیر اعظم نے کس اختیار کے تحت اسحٰق ڈار کو نائب وزیر اعظم نامزد کیا۔ کس قانون کی بنیاد پر یہ تقرری کی گئی ۔ نائب وزیر اعظم کے کیا اختیارات ہونگے؟ نوٹیفکیشن سے ان سوالات کا جواب نہیں ملتا۔ تاہم ذرائع خاموشی کا سبب یہ بتاتے ہیں کہ ا س عہدےکا آئین پاکستان اور رولز آف بزنس میں کوئی ذکر نہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق رولز آف بزنس 1973ءوزیر اعظم کو یہ اختیار دیتےہیں کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاونت کیلئے نائب وزیر اعظم سمیت کوئی بھی تقرری کر سکتے ہیں ۔ چند برس قبل پیپلز........

© Daily Jang


Get it on Google Play