فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف باقاعدہ سخت کارروائی شروع کردی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5لاکھ 6 ہزار 671لوگوں کی موبائل سمیں بلاک کی گئی ہیں جس کے لئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی ہے تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمیں بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں جس پر پہلے مرحلے میں مذکورہ تعداد میں سمیں بلاک کی گئی ہیں۔ تمام ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو عملدرآمد رپورٹ 15مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سخت اقدام کا مقصد ان افراد کو اپنی ٹیکس ذمہ داریاں پوری کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس سے ریونیو بھی بڑھے گا اور ٹیکس نیٹ بھی وسیع ہوگا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے ٹیکس وصولی کا دائرہ وسیع کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ عالمی ادارے کو ٹیکس آمدن کا پلان پیش کرتے ہوئے جون 2024تک 15سے 20 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کے علاوہ تقریباً 31لاکھ رٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس رضاکارانہ سکیم میں بھی تاجروں کی عدم دلچسپی سامنے آئی اور ان کی رجسٹریشن کی تعداد 200سے بھی کم ہے۔ اب رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کے امکانات ہیں جس کا فیصلہ چیئرمین ایف بی آر وزیر اعظم کی مشاورت سے کریں گے۔نان فائلرزکے خلاف کارروائی کے لئے 145ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات سونپے گئے ہیں۔ ٹیکس چوروں کے بجلی کنکشن بھی کاٹے جائیں گے۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے رٹیلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ بعض اخباری اطلاعات کے مطابق رواں مالی سال 300ارب ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے جس کی وجہ ٹیکس مشینری میں پائی جانے والی بے چینی بتائی گئی ہے تاہم ایف بی آر پرامید ہے کہ وہ 9.415ٹریلین روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف حاصل کرلے گا۔

کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر آج ہونے والے سیاسی جماعت کے جلسے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کردیں گے۔

میئر لندن نے کہا کہ روانڈا محفوظ ملک نہیں، وہاں سیاسی پناہ گزینوں کا فیصلہ مناسب نہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے پڑوسی ممالک کے تعلقات جبراً قائم کروا کر مسائل حل ہوجائیں گے، جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں وہ غلط ہیں۔

پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے گئے۔

موٹروے پر ایک اور خاتون کی مبینہ طور پر قانون کی خلاف اور پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ سامنے آ گیا، موٹروے پولیس نے خاتون کی جانب سے کی گئی زیادتی کی ویڈیو وائرل کر دی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کی اندرونی سیاست کی وجہ سے دکانداروں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا گیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں منوں وزنی بیل کے دکان میں کودنے کا فلمی منظر کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشت کاروں کا استحصال کیا ہے۔

فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پیریڈ ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز ہیرا منڈی آج نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 30 سے زائد صارفین کے بلوں میں 59738 اضافی یونٹس شامل کیے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کےلیے وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز میں لوکل الیکشن برائے 2024 جمعرات کو ہوں گے۔ لندن سے برطانوی میڈیا انگلینڈ اور ویلز میں37 پولیس وکرائم کمشنرز کے الیکشن ہونگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے دائرے میں اس حکم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ پر طویل قطار اور چھٹیوں کے سبب جہازوں کے برتھ پر آنے میں وقت لگا۔

سری لنکا میں ٹریننگ پروگرام کے دوران وسیم اکرم 5 سیشن منعقد کریں گے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

73 0
02.05.2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف باقاعدہ سخت کارروائی شروع کردی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5لاکھ 6 ہزار 671لوگوں کی موبائل سمیں بلاک کی گئی ہیں جس کے لئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی ہے تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمیں بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں جس پر پہلے مرحلے میں مذکورہ تعداد میں سمیں بلاک کی گئی ہیں۔ تمام ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو عملدرآمد رپورٹ 15مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سخت اقدام کا مقصد ان افراد کو اپنی ٹیکس ذمہ داریاں پوری کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس سے ریونیو بھی بڑھے گا اور ٹیکس نیٹ بھی وسیع ہوگا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے ٹیکس وصولی کا دائرہ وسیع کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ عالمی ادارے کو ٹیکس آمدن کا پلان پیش........

© Daily Jang


Get it on Google Play