پاکستان کی معاشی بحالی کیلئےحکومت اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے مثبت اثرات دکھائی بھی دینے لگے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کا ایک 50 رکنی سرمایہ کار وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا جس سے پی آئی اے اور بھاشا ڈیم کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی، زراعت، صنعت و تجارت وغیرہ کے مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے معاملے پر پاکستان کے حکام اور تاجروں کی بات چیت ہوگی اور معاہدے طے پائیں گے۔ سعودی عرب ، خلیجی ممالک کی سب سے بڑی معیشت ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان کو اس کے ساتھ تجارت میں فی الوقت بڑے خسارے کا سامنا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کو چاول، گائے کا گوشت اور مصالحہ جات برآمد کرتا ہے جبکہ برآمدی اشیا میںاضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ خاص طور پر غذائی اشیا کی برآمد سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوسکتا ہے اسی لئے سعودی تاجر پاکستان کے زرعی منصوبوں میں شراکت کے خواہشمند ہیں۔ سعودی وفد کے ساتھ بزنس ٹو بزنس، حکومت سے بزنس اور حکومت ٹو حکومت بزنس کے مواقع پر بات چیت ہوگی۔ پاکستانی تاجروں کے ساتھ وفد کی بات چیت کے نتیجے میں برآمدات بڑھانے کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ مہمان وفد کے ساتھ پاکستانی تاجروں کی کاروباری بات چیت بھی ہوگی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان کی آبی وسائل کی وزارت نے دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کے لئے سعودی عرب سے ساڑھے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی درخواست بھی کر رکھی ہے جس پر وفد کے ساتھ مذاکرات ہونگے۔ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ ماہ دو مرتبہ سعودی عرب کے دورے کرچکے ہیں جن میں سرمایہ کاری سمیت شراکت داری کے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توقع ہے کہ مہمان وفد کے دورے سے پاک سعودی تعاون کے نئے باب کھلیں گے۔

امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کرے گی۔

برطانیہ کی حکمراں جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں مہنگائی لے بیٹھی، کمر توڑ مہنگائی کا غصہ عوام نے پولنگ بوتھ جا کر نکالا

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے میدان مار لیا، پونے دو سو اضافی نشستوں کے سبب ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ لیبر پارٹی کا پہلا نمبر ہے۔

بریڈفورڈ میں لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا، متعدد مضبوط سیٹیں چھن گئیں۔

پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 134 رنز اسکور کیے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کےلیے حدود و قیود ہونی چاہیے۔

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور قتل کے الزام میں گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ججز کی تعیناتی کے نظام میں بیلنس ہونا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ شہریا ر آفریدی کا بیان بانی چیئرمین کا بیان نہیں تھا۔

سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ سلمان میں یہ صلاحیت ہے اور وہ طریقے جانتے ہیں کہ آڈینس ان سے جڑے رہیں۔

بائیں ہاتھ کی بیٹر نے کیریئر کے 63 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

تارق مہتہ کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گرو چرن سنگھ کو غائب ہوئے دو ہفتے ہوچکے ہیں اور پولیس نے انکی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کا ججز تقرری پر منعقدہ اجلاس وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) نے قیادت نے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ کو بھی ویسٹ انڈین ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

44 0
04.05.2024

پاکستان کی معاشی بحالی کیلئےحکومت اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے مثبت اثرات دکھائی بھی دینے لگے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کا ایک 50 رکنی سرمایہ کار وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا جس سے پی آئی اے اور بھاشا ڈیم کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی، زراعت، صنعت و تجارت وغیرہ کے مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے معاملے پر پاکستان کے حکام اور تاجروں کی بات چیت ہوگی اور معاہدے طے پائیں گے۔ سعودی عرب ، خلیجی ممالک کی سب سے بڑی معیشت ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان کو اس کے ساتھ تجارت میں فی الوقت بڑے خسارے کا سامنا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کو چاول، گائے کا گوشت اور مصالحہ جات برآمد کرتا ہے جبکہ برآمدی اشیا میںاضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ خاص طور پر غذائی اشیا کی برآمد سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوسکتا ہے اسی لئے سعودی تاجر پاکستان کے زرعی منصوبوں میں شراکت کے........

© Daily Jang


Get it on Google Play