واپڈا نے 969میگاواٹ پیداوار کا حامل نیلم جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ معائنے کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ہے ،جس کا تخمینہ 500ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔حکام کے مطابق بڑا تکنیکی مسئلہ سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ کنسلٹینٹس اور بین الاقوامی ماہرین کے باہمی اشتراک سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا تاکہ مسئلے کا پتا لگانے کے بعد اسے ٹھیک کیا جاسکے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہیڈ ریس ٹنل میں اچانک خرابی دیکھی گئی تھی اور ماہرین کے مشورے کے بعد 6اپریل کو پیداوار کم کرکے 530میگاواٹ پر لانی پڑی۔ 29اپریل کو ہیڈ ریس ٹنل کے دبائو میں مزید کمی دیکھتے ہوئے پلانٹ یکم مئی کو معائنے کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔یہ تشویشناک صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب گرمی کا زور بڑھنے سے ملک میں بجلی کی طلب یکسر دوگنی سے زیادہ ہوجاتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2022میں ٹیل ریس ٹنل میں دراڑیں پڑنے اور مرمتی کام کے باعث یہ منصوبہ ایک سال بند رہا ۔21برس کی تاخیر سے آزاد کشمیر میں مظفرآباد کے قریب دریائے نیلم اور جہلم کے سنگم پر تعمیر ہونے والے اس پروجیکٹ نے 2018میں پیداوار شروع کی تھی ۔محل وقوع اور دیگر تکنیکی پہلوئوں کے لحاظ سے یہ ایک منفرد حیثیت کا حامل منصوبہ ہے ،جس کی طرز پر بہت سے مقامات ہیں جہاں ایسے ہی مزید منصوبوں کی تعمیر ممکن ہے جن سے ایک اندازے کے مطابق 60ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار کا بڑا حصہ تیل و گیس کے مہنگے ترین ذرائع سے حاصل کرنا پڑ رہا ہے ،جس کے باعث صارفین ہوشربا بلوں سے پریشان ہیں۔ہائیڈرل بجلی کے بڑے درمیانے اور چھوٹے منصوبے موجودہ اور آنے والے وقت میں بڑے غنیمت ہیں جن سے ملکی ضرورت مکمل طور پر پوری ہوسکتی ہے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگسے ہلاک ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کے پلے آف کے لیے بیرون ملک وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں اغوا اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اغوا اور اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں، مغوی کے اہل خانہ سے اب تک اغوا کاروں نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

فیصل آباد کی جموں بستی میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے پانچوں افراد کی موت زہر خوانی کے باعث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 پی ایس ایل کےلیے 7 اپریل سے 20 مئی کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔ ان تاریخوں میں انڈین پریمیئر لیگ بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اہم پلیئرز کی دستیابی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔

ملزم کی فائرنگ سے اس کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بہن بھائی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیمیں ٹاس کے نتیجے کے بعد دونوں میں سے ایک کو فائنل الیون قرار دے سکتی ہیں۔ تجویز کا مقصد ٹاس ہارنے کے نقصان کو کم کرنا ہے۔

چیف منسٹر پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کی دوائیوں کی مفت تقسیم شروع کرادی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شتروگھن سنہا لیجنڈری اداکار راج کپور کے بڑے مداح رہے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شتروگھن سنہا راج کپور کی ہی وجہ سے اداکار بنے ہیں۔

بوبی دیول نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ میرے بھائی نے غدر کے بعد 22 سال تک انتظار کیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

یونیسیف بھارت نے بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال موسم بہار میں بڑی مکھیوں Cicadas کی غیرمعمولی تعداد درجنوں امریکی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

میئر لندن صادق خان نے جیو نیوز کی مہم ’ پاکستان کےلیے کر ڈالو ‘ کی تعریف کردی۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

36 1
05.05.2024

واپڈا نے 969میگاواٹ پیداوار کا حامل نیلم جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ معائنے کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ہے ،جس کا تخمینہ 500ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔حکام کے مطابق بڑا تکنیکی مسئلہ سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ کنسلٹینٹس اور بین الاقوامی ماہرین کے باہمی اشتراک سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا تاکہ مسئلے کا پتا لگانے کے بعد اسے ٹھیک کیا جاسکے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہیڈ ریس ٹنل میں اچانک خرابی دیکھی گئی تھی اور ماہرین کے مشورے کے بعد 6اپریل کو پیداوار کم کرکے 530میگاواٹ پر لانی پڑی۔ 29اپریل کو ہیڈ ریس ٹنل کے دبائو میں مزید کمی دیکھتے ہوئے پلانٹ یکم مئی کو معائنے کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔یہ تشویشناک صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب گرمی کا زور بڑھنے سے ملک میں بجلی کی طلب یکسر دوگنی سے زیادہ ہوجاتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2022میں ٹیل ریس ٹنل میں دراڑیں پڑنے اور........

© Daily Jang


Get it on Google Play