محکمہ پاسپورٹ گزشتہ سات ماہ سے بعض مسائل سے دوچار ہے جس کے باعث پاسپورٹ کی تیاری میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے ۔شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے گزشتہ دنوں پاسپورٹ دفاتر ہفتے اور اتوار کے روز بھی کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن صورتحال میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔تازہ ترین میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاہور اور کراچی میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ حکومتی پیشرفت متعلقہ دفاتر میں رش کم کرنے کی حد تک غنیمت قرار دی جاسکتی ہے لیکن ملک گیر سطح پر نہ صرف دفاتر کے باہر لوگوں کی اول شب سے طویل قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ،اس سے بڑھ کر پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے محکمےکو لیمینیشن پیپر کی شدید قلت کا سامناہےجس سے چھپائی کا کام متاثر ہو رہا ہے اور نارمل پاسپورٹ جس کے اجرا کی مدت 20دن مقرر ہے ،تین ماہ سے زائد، ارجنٹ ڈیلیوری کا حامل ڈیڑھ ماہ جبکہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ 20دن بعد مل رہا ہے ۔حکام کے مطابق یومیہ 40سے 45ہزار درخواستیں رجسٹرڈ ہورہی ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق 5لاکھ افراد کئی ماہ سے اپنےپاسپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام کوپاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ التوا کے باعث بہت سے لوگوں کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے۔حکومت کو پاسپورٹ کی تیاری میں درپیش رکاوٹیں بلا تاخیر دور کرنی چاہئیں۔ شدید رش کے حامل دفاتر میں کائونٹروں کی تعداد میں اضافہ کرکے یا مزید دفاتر کھول کر شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جاسکتی ہے جبکہ چھپائی کا عمل تیز کرکے حالات معمول پرلانا ممکن ہے ۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے ہیکنگ میں ملوث افراد اور ملک کا نام نہیں بتایا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم حقیقی طور پر کوئی ڈیل چاہتے ہیں تو وہ اس پیشکش پر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے مشرقی علاقے میں ٹارگٹڈ حملے کررہے ہیں اور یہ محدود ہیں۔

شدید گرمی میں میٹرک بورڈ آفس پر متاثرہ طلبا اور والدین کا رش لگا رہا۔

حسن نوریان کا کہنا تھا کہ گیس لائن پروجیکٹ کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کی معیشت اور کارخانے دوبارہ سے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

کراچی میں فیصل کریم کنڈی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نائب صدر عالمی بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سے ملاقات کی اور حکومت کے ترجیحی اصلاحاتی شعبوں کا خاکہ پیش کیا۔

حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ارادوں میں مخلص ہیں، گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے۔

پریتی ان دنوں ہدایتکار راجکمار سنتوشی کی فلم لاہور 1947 کی شوٹنگ کروا رہی ہیں۔

شاہ رخ ٹیلنٹ کے پاؤر ہاؤس ہیں اور ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے، پریتی زینٹا

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی فراخدلی کے شکر گزار ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے رفح آپریشن پر اپنا مؤقف واضح کیا۔

کورنگی پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات پر تبصرہ سے گریز کیا ہے۔

جو فیصلہ سپریم کورٹ سے آیا وہ عبوری فیصلہ ہے، حتمی فیصلہ ہونا ہے، ن لیگی رہنما

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

30 1
07.05.2024

محکمہ پاسپورٹ گزشتہ سات ماہ سے بعض مسائل سے دوچار ہے جس کے باعث پاسپورٹ کی تیاری میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے ۔شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے گزشتہ دنوں پاسپورٹ دفاتر ہفتے اور اتوار کے روز بھی کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن صورتحال میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔تازہ ترین میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاہور اور کراچی میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ حکومتی پیشرفت متعلقہ دفاتر میں رش کم کرنے کی حد تک غنیمت قرار دی جاسکتی ہے لیکن ملک گیر سطح پر نہ صرف دفاتر کے باہر لوگوں کی اول شب سے طویل قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ،اس سے بڑھ کر پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے محکمےکو لیمینیشن پیپر کی شدید قلت کا سامناہےجس سے چھپائی کا کام متاثر ہو رہا ہے اور نارمل پاسپورٹ جس کے اجرا کی........

© Daily Jang


Get it on Google Play