صدر مملکت آصف زرداری کی یقیناً یہ صائب رائے ہے کہ بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو معدنی دولت ہونے کے باوجود آج بھی انتہائی پسماندہ ہے۔ مخصوص جغرافیائی پس منظر،قدرتی وسائل اور ساحلی پٹی کی بدولت اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہمارا ازلی دشمن بھارت اور دیگر ملک دشمن قوتیں دہائیوں سے یہاں اپنی جڑیں گہری کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں جس کے باعث یہ صوبہ علیحدگی پسند تحریکوں کی زد میں رہاہے۔ لاپتہ افراد ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔ صدر مملکت نے اس امرکی صحیح نشاندہی کی ہے کہ بلوچستان میں تیل اور گیس موجود ہے لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ بلوچستان کے موقع پرگورنر، وزیراعلیٰ، صوبائی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے ان سے ملاقاتیں کیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ صدر نے یقین دلایا کہ بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کیلئے موثر کردار ادا کریںگے۔ بنجرزمینوں کو زرعی پیداوار کے قابل بنائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ان کے دور میں صوبو ں کو حقوق دینے کیلئے اٹھارہویں ترمیم پاس کی گئی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کم آمدن خاندان کو پیکیج دے رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے۔ امن و امان کی صورت حال ، تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم فراہمی، ملازمتوں کے محدود مواقع بلوچ عوام کے بنیادی مسائل ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سب سے زیادہ بلوچستان پرمرتب ہوئے ہیں۔ جن سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنا ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔

اسرائیلی افواج کے رفح پر حملے کے خلاف ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے ریلی نکالی گئی، جنگ مخالف تنظیموں کی ریلی کے شرکا نے جنگ بندی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی روانگی 9 مئی جمعرات سے شروع ہوگی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لوگوں کا ہجوم ہے سیاسی پارٹی نہیں، انہوں نے جو کچھ کیا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2 سے20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انقلاب ملک اور اداروں کے خلاف نہیں بلکہ نظام کے خلاف آتا ہے۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو معاہدہ نہیں ہوگا۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

دو روز قبل دانش نے بیٹے ایان کے ہمراہ ہوٹل کا کمرہ بک کروایا تھا، کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس

صادق خان نے تیسری بار مئیر لندن کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس موقع پر نومنتخب مئیر لندن صادق خان نے اپنے والدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ہمارے بیشتر مطالبات مان لیے گئے ہیں، کل تندور بند نہیں کریں گے، صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل

ایونٹ میں 8 ممالک کے اسکواش پلیئرز ایکشن میں ہونگے جس کی انعامی رقم 20 ہزار ڈالر ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

35 0
08.05.2024

صدر مملکت آصف زرداری کی یقیناً یہ صائب رائے ہے کہ بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو معدنی دولت ہونے کے باوجود آج بھی انتہائی پسماندہ ہے۔ مخصوص جغرافیائی پس منظر،قدرتی وسائل اور ساحلی پٹی کی بدولت اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہمارا ازلی دشمن بھارت اور دیگر ملک دشمن قوتیں دہائیوں سے یہاں اپنی جڑیں گہری کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں جس کے باعث یہ صوبہ علیحدگی پسند تحریکوں کی زد میں رہاہے۔ لاپتہ افراد ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔ صدر مملکت نے اس امرکی صحیح نشاندہی کی ہے کہ بلوچستان میں تیل اور گیس موجود ہے لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے........

© Daily Jang


Get it on Google Play