گوادر کے ساحلی علاقے کے ایک گھر میں سوئے ہوئے آٹھ مزدوروں پر دیوار پھاند کر آنے والوں کی فائرنگ سے سات مزدوروں کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کا واقعہ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتا ہے جس میں دشمن ملک کے ایجنٹ ایک طرف خوف، ہراس اور عدم تحفظ کی کیفیت پیدا کرتے ہیں، دوسری جانب واقعہ کو تعصب کا رنگ دے کر اندرون ملک عدم برداشت اور منافرت کی فضا پیدا کرنے کا منصوبہ بروئے کارلاتے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں پچھلے برسوں کے دوران بسوں سے لوگوں کو اتارکر اور باقاعدہ شناخت کرکے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا یا مخصوص صوبے اور علاقے کے انتہائی بے وسیلہ لوگوں کو کسی اور طریقے سے ہدف بناکر موت کے گھاٹ اتارا گیا تواس کا واضح مقصد علاقائی عصبیت کی آبیاری رہی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات رہائشی کوارٹر میں سوئے ہوئے جن لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا وہ سب قریبی رشتہ دار تھے مگر واردات کے بعد فرار ہونےوالوں کا مقصد ضلع خانیوال کے لوگوں کی جانوں سے کھیلنا تھا تاکہ ایک خاص علاقے اور صوبے کے لوگوں میں ردعمل کی کیفیت پیدا کی جائے۔دہشت گرد طے شدہ منصوبے اور اہداف کے تحت اپنے آقاؤں کی ہدایت کے مطابق کارروائیاں کرتے ہیں۔اس ضمن میںانہیں سرمائے تربیت، اسلحے اور معلومات کے علاوہ ضروری سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں۔ وطن عزیز سے غیر ملکی دہشت گردی نیٹ ورکس کا ایک بڑا ثبوت کئی برس قبل بھارتی بحریہ کے حاضر سروس اہم افسر کلبھوشن یادیو کی ثبوت وشواہدکے ساتھ گرفتاری کا واقعہ ہے۔ ایسے دیگر متعدد واقعات میں بعض افغانوں کی گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے نتائج پر پانی پھیرنے کی اب جو کوششیں کی جاری ہیں، ان کے سدباب کیلئے ہمیں اپنے خفیہ اداروں کو زیادہ فعال کرنا ہوگا تاکہ دشمن کی کارروائیوں سے پہلے ہی ان کا توڑ ممکن ہو۔ اس باب میں ایک لمحے کی غفلت کی بھی گنجائش نہیں۔

کراچی میں محکمہ ایکسائز و انسداد منشیات کی کوکین ڈیلروں کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد میں طلبہ نے سیو غزہ مارچ کیا تو پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا.

کور کمیٹی نے قائدین و کارکنان کے گھروں کے محاصرے اور پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ باتیں کرتے تھے، اب پانچ سال کیلئے روزے رکھیں،

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کےلیےپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت آئین کی بالادستی کی ضرورت ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منشیات فروش گروہ پر منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں،

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شخص نے اسکائی ڈائیونگ میں اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل 106 سال اور 327 دن کی عمر میں دوبارہ بہتر بناتے ہوئے اپنے نام کیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان اور انکے شوہر آیوش شرما اس سال نومبر میں اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منائیں گے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ اسرائیل نے ثالثی ممالک کی پیش کردہ تجاویز کو مسترد کیا۔

squash02

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی شدید زخمی ہوئے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں پنجاب بھر کے جیالوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

62 0
11.05.2024

گوادر کے ساحلی علاقے کے ایک گھر میں سوئے ہوئے آٹھ مزدوروں پر دیوار پھاند کر آنے والوں کی فائرنگ سے سات مزدوروں کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کا واقعہ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتا ہے جس میں دشمن ملک کے ایجنٹ ایک طرف خوف، ہراس اور عدم تحفظ کی کیفیت پیدا کرتے ہیں، دوسری جانب واقعہ کو تعصب کا رنگ دے کر اندرون ملک عدم برداشت اور منافرت کی فضا پیدا کرنے کا منصوبہ بروئے کارلاتے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں پچھلے برسوں کے دوران بسوں سے لوگوں کو اتارکر اور باقاعدہ شناخت کرکے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا یا مخصوص صوبے اور علاقے کے انتہائی بے وسیلہ لوگوں کو کسی اور طریقے سے ہدف بناکر موت کے گھاٹ اتارا گیا تواس کا واضح مقصد علاقائی عصبیت کی آبیاری رہی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات رہائشی کوارٹر میں سوئے ہوئے جن لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا وہ سب قریبی رشتہ دار تھے مگر........

© Daily Jang


Get it on Google Play