اس میں کوئی شک نہیں سوشل میڈیا کی بھرپور افادیت کے ساتھ ساتھ اس کی وجہ سے بے بنیاد اطلاعات، جعلی خبروں، فحش مواد اور سماج دشمن معلومات کی کسی روک ٹوک کے بغیر ترسیل کی راہیں بھی کشادہ ہو گئی ہیں۔ اس بنا پر سوشل میڈیا کو معقول حدود و قیود کا پابند بنانے کی ضرورت کا احساس پوری دنیا میں پایا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرنے اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2024ءکے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی تھی جس کی انچارج وزارت آئی ٹی ہو گی۔ نیا تجویز شدہ پیکا ایکٹ 2024 ءکابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق پر حکومت کو مشورے، انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائے گی۔ آن لائن مواد کو ریگولیٹ اور سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریگی۔ گواہوں کو طلب کیا جا سکے گا۔ اتھارٹی مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کو نافذ کرنے کیلئے قواعد بھی بنا سکے گی۔ آن لائن دائرے میں صارف کی حفاظت کو فروغ دینے اور بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل ماحول بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ بل شہریوں کی نجی زندگی کی پرائیویسی کو سوشل میڈیا سے لاحق خطرات سے تحفظ دینے کیلئے بنایا گیا ہے اس کا اداروں سے کوئی تعلق نہیں ۔ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا اقدام سراہا جانا چاہئے کہ اس میڈیا کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانا وقت کا تقاضا ہے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

کراچی میں محکمہ ایکسائز و انسداد منشیات کی کوکین ڈیلروں کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد میں طلبہ نے سیو غزہ مارچ کیا تو پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا.

کور کمیٹی نے قائدین و کارکنان کے گھروں کے محاصرے اور پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ باتیں کرتے تھے، اب پانچ سال کیلئے روزے رکھیں،

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کےلیےپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت آئین کی بالادستی کی ضرورت ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منشیات فروش گروہ پر منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں،

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شخص نے اسکائی ڈائیونگ میں اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل 106 سال اور 327 دن کی عمر میں دوبارہ بہتر بناتے ہوئے اپنے نام کیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان اور انکے شوہر آیوش شرما اس سال نومبر میں اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منائیں گے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ اسرائیل نے ثالثی ممالک کی پیش کردہ تجاویز کو مسترد کیا۔

squash02

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی شدید زخمی ہوئے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں پنجاب بھر کے جیالوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

61 0
11.05.2024

اس میں کوئی شک نہیں سوشل میڈیا کی بھرپور افادیت کے ساتھ ساتھ اس کی وجہ سے بے بنیاد اطلاعات، جعلی خبروں، فحش مواد اور سماج دشمن معلومات کی کسی روک ٹوک کے بغیر ترسیل کی راہیں بھی کشادہ ہو گئی ہیں۔ اس بنا پر سوشل میڈیا کو معقول حدود و قیود کا پابند بنانے کی ضرورت کا احساس پوری دنیا میں پایا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرنے اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2024ءکے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی تھی جس کی انچارج وزارت آئی ٹی ہو گی۔ نیا تجویز شدہ پیکا ایکٹ 2024 ءکابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق پر........

© Daily Jang


Get it on Google Play