نائب وزیراعظم اور نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کے چیئرمین اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مزید 24قومی ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں پانچ سالہ پروگرام کے تحت 40مزید ادارے پرائیویٹ سیکٹر کو سونپنے کا جائزہ لیا گیاجبکہ خسارے میں چلنے والے محکموں کی نجکاری اولین ترجیح قرار پائی۔یاد رہے کہ مختلف وزارتیں اس سے پہلے ہی 60سے زائد اداروں کو قومی لحاظ سے انتہائی اہم قرار دے چکی ہیں۔ اسحاق ڈار نے ان کی حیثیت کے دوبارہ تعین کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی رو سے اولین ترجیحات میں پی آئی اے،فرسٹ ویمن بینک،ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن،پیکو اور جنکو ون،ٹو، تھری اور فور جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لیسکو، پیسکو،سیپکو، آئیسکو، میپکو،جیپکواورحیسکو شامل ہیں۔اسٹیٹ لائف انشورنس،سندھ انجینئرنگ اور پاکستان ری انشورنس کارپوریشن پہلے ہی نجکاری فہرست کا حصہ ہیں۔اجلاس میں او جی ڈی سی کے 32کروڑ سے زائد حصص وزارت توانائی کو منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت کے نجکاری پروگرام میں وہ سرکاری ادارے شامل ہیں جن میں بدعنوانی پائی جاتی ہے یا وہ پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ و مسابقت کی طاقت نہیں رکھتے بلکہ حکومت پر بوجھ بن گئے ہیںاور سرکاری خزانے سے فنڈ لے کراپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔جس رفتار سے ملک کی آبادی بڑھ رہی ہے،بہت سے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری یا اداروں کو وسعت دینا لازمی ہوگیا ہے لیکن بڑھتے ہوئے منفی رجحانات اور عدم توجہ نے اس سوچ و فکر اور عملی اقدامات کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔دنیا میں مقابلے و مسابقت کا کلچر بڑھ رہا ہے جس کی پاکستان میں ترویج لازمی ہوگئی ہے اور قومی اداروں کے خسارے میں چلانے کا اب کوئی تصور نہیں۔

اسلحہ برآمدگی کے دوران ملزم فیضان کے پانچ سے چھ ساتھیوں نے حملہ کیا

عوامی ایکشن کمیٹی جس سطح پر بات کرنا چاہتی ہے ہم تیار ہیں: چوہدری انوار الحق

انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

مریم نواز نے سات لاکھ طلبہ کو چشمہ اور آلۂ سماعت فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار پرفارمنس دی۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین آزاد کشمیر میں امن وامان قائم کرنے میں کردار ادا کریں، انتظامیہ امن وامان بحال کرنے کے لیے بات چیت کا دروازہ کھولے۔

لاپتہ بھارتی اداکار گروچرن سنگھ سے متعلق تفتیش ٹیلی ویژن شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ تک پہنچ گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں احتجاج سے پیدا شدہ صورت حال پر کل ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔

قومی ٹیم نے ایک بار پھر عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کےلیے ہرممکن اقدامات کرے گی، فیصل کھوکھر

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات دینے کی پیشکش کردی۔

اسرائیل نے مصر اور قطر سمیت عرب ممالک کو غزہ پٹی پر کنٹرول میں شرکت کی تجویز دی تھی۔

جب سے نامور گلوکار نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد والد بننے والے ہیں، اسکے بعد سے انکے چاہنے والے بھی خود کو یہ خوشی منانے سے روک نہ پارہے۔

سیلاب میں سیکڑوں لوگ لاپتہ اور 1 ہزار سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس علاقے میں گزشتہ برس سالانہ چھٹیوں کے پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاح اونٹوں کی سواری کےلیے یہاں آئے جبکہ گزرتے دنوں میں ان کی تعداد 20 ہزار یومیہ تک جاپہنچی۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی عمارت کا ہال اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ کے نام کر دیا گیا۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

30 0
12.05.2024

نائب وزیراعظم اور نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کے چیئرمین اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مزید 24قومی ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں پانچ سالہ پروگرام کے تحت 40مزید ادارے پرائیویٹ سیکٹر کو سونپنے کا جائزہ لیا گیاجبکہ خسارے میں چلنے والے محکموں کی نجکاری اولین ترجیح قرار پائی۔یاد رہے کہ مختلف وزارتیں اس سے پہلے ہی 60سے زائد اداروں کو قومی لحاظ سے انتہائی اہم قرار دے چکی ہیں۔ اسحاق ڈار نے ان کی حیثیت کے دوبارہ تعین کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی رو سے اولین ترجیحات میں پی آئی اے،فرسٹ ویمن بینک،ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن،پیکو اور جنکو ون،ٹو، تھری اور فور جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لیسکو، پیسکو،سیپکو، آئیسکو، میپکو،جیپکواورحیسکو شامل ہیں۔اسٹیٹ لائف انشورنس،سندھ انجینئرنگ اور پاکستان ری انشورنس کارپوریشن........

© Daily Jang


Get it on Google Play