نون لیگ کے قائد نواز شریف جب سے عوامی رابطہ مہم پر نکلے ہیں عوام سے ان کے رابطے کی مضبوطی سب پر عیاں ہوتی جا رہی ہے ۔ اگر بلاول بھٹو کی طرح نوا ز شریف بھی دو مہینے پہلے ہی اس مہم پر نکلے ہوتے تو ممکن ہے آج سندھ کے عوام بھی انہیں سندھ میں جلسے کرنے کے لئے خطوط کے ذریعے دعوتیں دیتے پائے جاتے کیونکہ پاکستا ن کی ترقی کا دوسرا نام نواز شریف ہے جو کبھی جھوٹے وعدے نہیں کرتے اور عوام کو کبھی سبز باغ نہیں دکھاتے۔

نواز شریف کے مخالفین پراپیگنڈہ کرتے نہیں تھکتے تھے کہ ’کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے ‘۔ پانامہ کے مقدمے میں ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود مخالفین یہ تو ثابت نہ کر سکے کہ نواز شریف کھاتا ہے مگر آج جس طرح ان کی عوامی جلسوں میں پذیرائی ہو رہی ہے اس سے ایک بات ضرور ثابت ہوجاتی ہے کہ نواز شریف کھاتا ہو یا نہ کھاتا ہو، لگاتا ضرور ہے ۔ اسی لئے تو مریم نواز کہتی پائی جاتی ہیں کہ ان کے مخالفین جہاں کھڑے ہو کر جلسہ کر رہے ہوتے ہیں ان کے سامنے بھی نواز شریف کا پراجیکٹ ہوتا ہے ، پیچھے بھی ہوتا ہے ، دائیں بھی ہوتا ہےا اور بائیں بھی ہوتا ہے۔

ارباز خان کی شادی کے چند ہفتے بعد ان کی سابقہ دوست جارجیا اینڈریانی نے خاموشی توڑ دی

نواز شریف ابھی اقتدار میں آئے نہیں ہیں اور عوامی سروے بتاتے ہیں کہ لوگوں کو امید پیدا ہوگئی ہے کہ وہ انتخابات کے بعد سب ٹھیک کردیں گے ، کسی بھی سیاسی رہنما کے لئے اس سے بڑی کامیابی کیا ہوسکتی ہے کہ وہ لوگوں میں امید اور جینے کی امنگ جگادے اور لوگوں کے چہرے سے اطمینان جھلکنا شروع ہو جائے۔ آج وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے پائے جاتے ہیں کہ نواز شریف کے لئے لوگوں میں نکلنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ لوگ انہیں مہنگائی کے طعنے دیں گے ، اس کے برعکس نواز شریف تو آنکھوں پر بٹھائے پائے جا رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کے دکھوں کا مداوا کرنے والا شخص یہی ہے ۔ عوام کی امیدوں کا اندازہ اسی سے لگالیجئے کہ ابھی نواز شریف اقتدار میں آئے نہیں ہیں اور ہم جیسے کالم نگاروں کو بھی ان کے لئے خطوط موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں جن میں وہ نواز شریف سے اپنی توقعات کا اظہار کرتے پائے جاتے ہیں اور ابھی سے سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کا مطلب ہی ان کی سہولتوں میں اضافہ ہے۔ ایک ایسا ہی خط ہمیں چند دن پیشتر محترمہ مہوش صاحبہ کی جانب سے موصول ہواہے جو لاہور کے علاقے سمن آباد کی رہائشی ہیں اور انہوں نے اپنے خط میں نواز شریف کو جو تجویز دی ہے اگر اس پر عمل ہو جائے تو واقعی رائےونڈ پر دِنوں میں ایک نیا لاہور بن جائے گا اور سرکلر روڈ جیسی رونق نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ محترمہ مہوش صاحبہ کی جانب سے نواز شریف کو دی جانے والی تجویز پڑھ کر ہم نے سوچا کہ پورے کاپورا خط پڑھنے والوں سے شیئر کیا جائے اور اس خط میں سے پھوٹی امید کو چارسو پھیلا دیا جائے۔ عوام کا نواز شریف پر اس قدر اندھا اعتماد اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر ایسا یقین خال خال ہی کسی لیڈر کا مقدر ہوا کرتا ہے۔ آئیے پڑھئے کہ محترمہ مہوش صاحبہ کیوں کہہ رہی ہیں کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے ، پورا کرتا ہے !

گرل فرینڈ پر جملہ کسنے پر عاشق نے لڑکے کو قتل کردیا

وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف صاحب

السلام علیکم

میرا نام مہوش ہے اور میں سمن آباد لاہور میں مقیم ہوں۔

میرا گھر اڈا پلاٹ کے پاس ہے لیکن میں اپنے بچوں کی تعلیم کی وجہ سے سمن آباد میں مقیم ہوں ۔میرا آپ کو یہ خط لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ میں آپ کو بتا سکوں کہ میں اور میرے جیسے لاکھوں ،کروڑوں پاکستانی آپ کو وزیراعظم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لئے مےں نے اپنے خط مےں آپ کو وزیراعظم پاکستان مخاطب کےا ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ آنے والے الیکشن میں آپ اچھے مارجن سے کامیاب ہوں اور وزیراعظم پاکستان بنےں۔

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں طوفانی بارش سے ندیوں میں طغیانی کے باعث پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا

نواز شریف صاحب میری آپ سے ایک درخواست ہے کہ آپ میٹرو اورنج ٹرین کو علی ٹا_¶ن سے اڈا پلاٹ تک بڑھا دیں۔ یا اسے رائیونڈ تک بنا دےں۔ اس سے رائیونڈ روڈ اور اس پر مقیم آبادےوں اور رائیونڈ شہر کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

نواز شریف صاحب آپ نے ابھی اپنے کسی جلسے میں یہ کہا ہے کہ آپ میٹرو بس کو قصور تک لے کے جائیں گے، تو اسی وقت میرے دل نے چاہا کہ میں آپ کو خط لکھوں اورآپ کے کسی جلسے میں ہی میں یہ بات بھی سنو ں کہ آپ اورنج ٹرین کو رائیونڈ روڈ تک لے کے جائیں گے۔

مےراےہ خط ملنے کے بعد آپ جب بھی کوئی جلسہ کریں تو مجھے یاد رکھیے گا ۔میں آپ کی بیٹی کی عمر کی ہوں اور یہ خواہش رکھتی ہوں کہ آپ اورنج ٹرین کو رائیونڈ روڈ تک بنا دیں۔ اورنج ٹرین اگرر ائیونڈ تک چلی جاتی ہے تو میں اپنے گھر میں شفٹ ہو سکوںگی۔اس سے لاکھوں لوگوں کو بھی فائدہ ہو گا۔

موٹر وے پولیس نے گمشدہ انگوٹھی امریکی خاتون کو واپس کر دی

دوسری بات یہ کہ سر آپ کی کہی ہوئی بات پہ ابھی بھی پاکستانی اعتبار کرتے ہیں۔ انہیں اعتماد ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف جو بات کرتا ہے یا جو وعدہ کرتا ہے یا جو پراجیکٹ شروع کرتا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے۔تو اس لیے مجھے یقین ہے کہ اگر آپ کے منہ سے ایک بار نکل گیا کہ اورنج ٹرین رائیونڈ تک بنائی جائے گی تو مجھے یقین ہے۔ انشااللہ تعالی یہ رائیونڈ تک ضرور بنے گی۔اس لےئے میں منتظر رہوں گی کہ آپ اپنے کسی جلسے میں اس کا اعلان کریں۔ میں آپ کی کامےابی کے لئے ڈھیروں دعا ئےںکروں گی۔

آپ کابہت شکریہ ۔

چینی محققین نے دوران حمل ہونے والی میٹابولک تبدیلیوں کاپتہ لگالیا

جزاک اللہ

مہوش ،سمن آباد، لاہور

QOSHE -      نوازشریف متوجہ ہوں - حامد ولید
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

     نوازشریف متوجہ ہوں

9 0
04.02.2024

نون لیگ کے قائد نواز شریف جب سے عوامی رابطہ مہم پر نکلے ہیں عوام سے ان کے رابطے کی مضبوطی سب پر عیاں ہوتی جا رہی ہے ۔ اگر بلاول بھٹو کی طرح نوا ز شریف بھی دو مہینے پہلے ہی اس مہم پر نکلے ہوتے تو ممکن ہے آج سندھ کے عوام بھی انہیں سندھ میں جلسے کرنے کے لئے خطوط کے ذریعے دعوتیں دیتے پائے جاتے کیونکہ پاکستا ن کی ترقی کا دوسرا نام نواز شریف ہے جو کبھی جھوٹے وعدے نہیں کرتے اور عوام کو کبھی سبز باغ نہیں دکھاتے۔

نواز شریف کے مخالفین پراپیگنڈہ کرتے نہیں تھکتے تھے کہ ’کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے ‘۔ پانامہ کے مقدمے میں ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود مخالفین یہ تو ثابت نہ کر سکے کہ نواز شریف کھاتا ہے مگر آج جس طرح ان کی عوامی جلسوں میں پذیرائی ہو رہی ہے اس سے ایک بات ضرور ثابت ہوجاتی ہے کہ نواز شریف کھاتا ہو یا نہ کھاتا ہو، لگاتا ضرور ہے ۔ اسی لئے تو مریم نواز کہتی پائی جاتی ہیں کہ ان کے مخالفین جہاں کھڑے ہو کر جلسہ کر رہے ہوتے ہیں ان کے سامنے بھی نواز شریف کا پراجیکٹ ہوتا ہے ، پیچھے بھی ہوتا ہے ، دائیں بھی ہوتا ہےا اور بائیں بھی ہوتا ہے۔

ارباز خان کی شادی کے چند ہفتے بعد ان کی سابقہ دوست جارجیا اینڈریانی نے خاموشی توڑ دی

نواز شریف ابھی اقتدار میں آئے نہیں ہیں اور عوامی سروے بتاتے ہیں کہ لوگوں کو امید پیدا ہوگئی ہے کہ وہ انتخابات کے بعد سب ٹھیک کردیں........

© Daily Pakistan (Urdu)

Get it on Google Play