غریب عوام کے امیر نمائندے
ہمارے عوام کتنے سادہ ہیں؟ اِس کا اندازہ الیکشن کے نتائج دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔وہ جس عطار کے لونڈے کے سبب بیمار ہوتے ہیں اُسی کو ووٹ دے کر کام یاب کرا دیتے ہیں اور پھر اگلے چار پانچ سال انہی کے گلے شکوے کرتے رہتے ہیں اور کسی نئے مسیحا کا انتظار کرنے لگتے ہیں۔ حالانکہ یہی عوام جب اتوار بازار کے کسی غریب ریڑھی والے سے تربوز خریدتے ہیں تو تربوز کو خوب ٹھوک بجا کر دیکھتے ہیں کہ کہیں پھیکا نہ نکل آئے،یہاں تک کہ تربوز کٹوا کر دیکھتے ہیں،سرخ نکلا تو خرید لیا ورنہ چھوڑ دیا۔جب میں الیکشن سے پہلے سوشل میڈیا پر عوام کی لگائی ہوئی پوسٹیں پڑھتا ہوں تو لگتا ہے کہ اُن سے زیادہ عقل مند کوئی ہے ہی نہیں۔میرے ایک دوست نے یہ پوسٹ لگائی تو مجھے لگا کہ عوام اب خاصے باشعور ہو گئے ہیں۔
بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا بہنوئی خواجہ ندیم وائیں گرفتار انتخابات میں حصہ لینے والا ایک امیدوار ایک بڑی عمر کے غریب آدمی کے پاس گیا۔اُس کی طرف ایک ہزار روپے کا نوٹ بڑھاتے ہوئے بولا:"یہ رکھ لیجیے اور اِس بار آپ مجھے ووٹ ضرور دیجیے گا۔" وہ شخص بولا:"جناب! یہ ہزار روپے رہنے دیجیے۔مجھے آپ ایک گدھا لا دیجیے۔میں گدھا گاڑی بنا لوں گا........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website