انتخابات میں دھاندلی کے پُرزور (یا پُرشور) الزامات کے باوجود سیاسی عمل جاری ہے۔ جیتنے اور ہارنے والے اسمبلیوں کا رخ کر رہے ہیں،میدانوں میں لڑ جانے کا دعویٰ کرنے والے بھی ایوانوں کو خدا حافظ کہنے پر تیار نہیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے اُس کا انتخابی نشان بلّا ہی چھینا نہیں گیا،اُس کا پارلیمانی تشخص بھی برقرار نہیں رہا۔اُسے سنی اتحاد کونسل کا چولہ پہننا پڑا ہے اور اب اسمبلیوں میں وہ اِسی نام سے چہکا (یا بہکا) کرے گی۔ خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ابھی تک اُس کے ہاتھ نہیں آ سکیں کہ سنی کونسل نے وقت ِ مقررہ پر اِن مخصوص نشستوں کے لیے امیدواران کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کی تھی۔ کوشش ہے کہ اب اسے ازالہ کرنے کی اجازت دے دی جائے۔ الیکشن کمیشن ابھی تک اس بارے میںفیصلہ نہیں کر سکا۔ اسمبلیوں میں تحریک انصاف کے حصے کو نکال کر باقی نشستیں تقسیم کی جا رہی ہیں، تادمِ تحریر تحریک انصاف المعروف سنی کونسل کا مبینہ کوٹہ کسی کو الاٹ نہیں کیا گیا، یہ نشستیں خالی ہیں۔ کمیشن فیصلہ کرے گا تو معلوم ہو گا کہ سنی اتحاد کی نفری میں اضافہ ہونا ہے یا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچنا ہے۔بعض قانون دانوں کا خیال ہے کہ جس طرح کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد کسی امیدوار کو دخول کی اجازت نہیں مل سکتی، اُسی طرح کسی سیاسی جماعت کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بعداز تاریخ اپنے امیدواروں کی فہرست پیش کرے۔کئی قانونی حلقے اِس سے اتفاق نہیں کرتے۔اُن کا خیال ہے تکنیکی نکتوں کو عوام کے ووٹ سے انکار کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔اسمبلیوں کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد منتخب ایوانوں میں موجود ہر جماعت کا حصہ طے ہو چکا ہے،اِس سے انکار کرنا عوامی رائے کو مسترد کرنے کے مترادف ہے۔

وفاقی حکومت بننے سے پہلے اسکی مدت سے متعلق منظور وسان کی پیشگوئی سامنے آ گئی

یہ درست ہے کہ آٹھ فروری کو گنتی کے دوران انٹرنیٹ کی بندش نے مسائل پیدا کئے اور انتخابی عمل کو گدلا دیا،مختلف نشستوں کے حوالے سے ابہام پیدا ہوا اور مختلف امیدواروں کو مختلف دعوے کرنے کے مواقع مل گئے،اِس کے باوجود نتائج کو یکسر مسترد نہیںکیا جا سکتا۔کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رہا، اور کوئی بڑی شکایت سننے میں آئی، نہ کہیں کوئی تنازعہ کھڑا ہوا۔کسی حلقے میں گنتی کا طریقہ جتنا بھی بھونڈا ہواور اُس میں جو بھی بے قاعدگی برقرار رکھی گئی ہو،پورے ملک کو اس پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔ چند حلقوں پر اعتراض اٹھا کر ملک بھر کے ووٹروں کی رائے کو جھٹلانا کسی بھی طور درست نہیں۔قومی اسمبلی کے انتخابات میں 47.24 فی صد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کو ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے قریباً ایک کروڑ 40لاکھ اور پیپلزپارٹی نے کم و بیش 82لاکھ ووٹ حاصل کئے۔یاد رہنا چاہیے کہ مسلم لیگ(ن) نے کئی نشستیں اپنی اتحادی جماعتوں کے لیے خالی چھوڑ دی تھیں یعنی وہاں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے تھے۔باقی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو تحریک انصاف کو ایک تہائی ووٹروں کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ دوتہائی دوسری جماعتوں کے حصے میں آئے۔

شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

تحریک انصاف نے جس ماحول اور جس دباﺅ میں انتخابات میں حصہ لیا اسے پیش ِ نظر رکھا جائے تو اُس کی پُرفارمنس قابل ِ داد ہے۔ اُس کے ووٹروں کو شاباش دی جانی چاہیے اور رہنماﺅں کو بھی کہ انہوں نے سب سے زیادہ ووٹ دے کر اور لے کر دکھائے، اگر وہ اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑتے اور انہیں آزاد فضاءبھی میسر ہوتی تو شاید کارکردگی اِس سے بہتر ہوتی لیکن یہ کہنے والے بھی موجود ہیں کہ اگر معمول کے معاملات ہوتے تو ”مظلومیت“ کا وہ ووٹ نہ ملتا جو 8فروری کو حصے میں آیا۔ ایسی صورت میں ووٹ کم بھی ہو سکتے تھے لیکن یہ تو اپنے اپنے اندازے یا تجزیے کا معاملہ ہے، بنیادی بات یہی ہے کہ تحریک انصاف ایک بڑی حقیقت بن کر اُبھری ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا،اتنی ہی بڑی حقیقت یہ ہے کہ اس کے مخالفین عددی اکثریت رکھتے ہیں، سب کے ووٹ ملا لئے جائیں تو اُن کا پلڑا بہت بھاری ہو جاتا ہے۔دیوار پر لکھی ہوئی یہ تحریر جو بھی پڑھنے سے انکار کرے گا اسے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانا ہو گا۔ عمران خان آج جن حالات سے دوچار ہیں، اگر وہ اپنی حکمت عملی کو پارلیمانی جمہوریت کے سانچے میں ڈھال لیتے تو یقینا اِن سے سابقہ پیش نہ آتا۔ اُن کی سیاست اور فراست کا امتحان ختم نہیں ہوا،اُنہیں بگٹٹ دوڑنے کی نہیں، پھونک پھونک کر قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ”دھاندلی زدہ“ حکومت سے معاملہ نہ کرنے کی جو اپیل کرنے کی کوشش کی تھی،اِس کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اُن کی اپنی جماعت کے اندر بھی اختلافی آوازیں اُٹھی ہیں۔ریاست اور حکومت کے درمیان کھینچی ہوئی لکیر کو مٹانے یا نظر انداز کرنے سے سیاست کمزور ہو گی، توانا نہیں۔عمران خان کے سامنے وسیع میدان موجود ہے وہ پارلیمانی سیاست کے آداب و ضوابط کے مطابق کھیلیں گے تو اُن کے حریفوں کو لالے پڑے رہیں گے۔ ’فری سٹائل ریسلنگ‘ کچھ نہیں دے سکے گی۔8فروری کے بعد جو گاڑی چل پڑی ہے اُسے ڈی ریل کرنے سے منزل کھوٹی ہو گی۔یقین نہ آئے تو ایئر مارشل اصغر خان سے پوچھ لیجئے،جولائی 1977ءکے بعد اُن کے خالی رہ جانے والے ہاتھ صاف نظر آ رہے ہیں۔ وہ اُن لوگوں میں شامل تھے بلکہ پیش پیش تھے یا یہ کہیے کہ اُن کی قیادت کر رہے تھے،جو بھٹو مرحوم سے مفاہمت کو گھاٹے کا سودا سمجھتے تھے۔اُن کا خیال تھا، وہ اقتدار سے رخصت ہوں گے تو میدان صاف ہو گا اور قومی اتحاد کی جماعتیں دندناتی پھریں گی لیکن بھٹو صاحب کا اقتدار ختم ہوتے ہی اُن کے مخالفین کا رعب داب بھی ختم ہو گیا۔ اُن کے غبارے سے ہوا نکل گئی اور مارشل لاءبہادر نے آٹھ سال انتخابات کے بغیر گزار دیے۔بھٹو دنیا سے رخصت کر دیے گئے تو ایئر مارشل(اور اُن کے ہم نوا) یوسف بے کارواں بن کر رہ گئے۔

میری خواہش پی ایس ایل میں زیادہ سکور کرنے والا بیٹر بننا ہے: سلمان آغا

نذیر ناجی مرحوم

نذیر ناجی نے بھی دنیا چھوڑ دی۔ گذشتہ کئی برس سے وہ ”دنیا“ میڈیا گروپ سے وابستہ تھے،اور آخری دم تک دونوں نے تعلق نبھایا۔ ایک عرصہ سے بستر سے لگے ہوئے تھے حافظہ بھی متاثر ہوا تھا۔لکھنا پڑھنا چھوٹ گیا تھا لیکن انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے بڑی ہنگامہ خیز زندگی گزاری۔ محنت اور ذہانت کے بل پر آگے بڑھے، پروف ریڈر کے طور پر کوچہ _¿ صحافت میں آئے تھے، منصب ِ ادارت تک پہنچے اور اپنا لوہا منوایا۔کالم نگاری شروع کی تو ممتاز ترین کالم نگاروں میں شمار ہوئے۔وسیع المطالعہ تھے، انگریزی سے اردو ترجمے میں بھی مہارت حاصل تھی۔شدید نظریاتی اختلاف کے دوران بھی اُن سے ذاتی تعلقات میں بال نہیں آیا۔ تبادلہ _¿ خیال کا سلسلہ جاری رہتا اور چائے کی پیالی پر ہم اپنا اپنا طوفان اٹھاتے رہتے۔ وہ ایک چلتی پھرتی لائبریری تھے، شاعری بھی کی لیکن نام نثر نگاری میں بنایا،وہ ہماری قومی صحافت کے عالی دماغوں میں نمایاں تھے، انہیں یاد رکھا جائے گا، اُن کا بانکپن، اُن کا طنطنہ اور دبدبہ ہر کسی کے نصیب میں کہاں؟ یہ اُس کی دین ہے جسے پروردگار دے

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، سونے کی اینٹیں برآمد

(یہ کالم روزنامہ ”پاکستان“ اور روزنامہ ”دُنیا“ میں بیک وقت شائع ہوتا ہے)

QOSHE -      ایئر مارشل کے خالی ہاتھ - مجیب الرحمن شامی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

     ایئر مارشل کے خالی ہاتھ

10 1
25.02.2024

انتخابات میں دھاندلی کے پُرزور (یا پُرشور) الزامات کے باوجود سیاسی عمل جاری ہے۔ جیتنے اور ہارنے والے اسمبلیوں کا رخ کر رہے ہیں،میدانوں میں لڑ جانے کا دعویٰ کرنے والے بھی ایوانوں کو خدا حافظ کہنے پر تیار نہیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے اُس کا انتخابی نشان بلّا ہی چھینا نہیں گیا،اُس کا پارلیمانی تشخص بھی برقرار نہیں رہا۔اُسے سنی اتحاد کونسل کا چولہ پہننا پڑا ہے اور اب اسمبلیوں میں وہ اِسی نام سے چہکا (یا بہکا) کرے گی۔ خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ابھی تک اُس کے ہاتھ نہیں آ سکیں کہ سنی کونسل نے وقت ِ مقررہ پر اِن مخصوص نشستوں کے لیے امیدواران کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کی تھی۔ کوشش ہے کہ اب اسے ازالہ کرنے کی اجازت دے دی جائے۔ الیکشن کمیشن ابھی تک اس بارے میںفیصلہ نہیں کر سکا۔ اسمبلیوں میں تحریک انصاف کے حصے کو نکال کر باقی نشستیں تقسیم کی جا رہی ہیں، تادمِ تحریر تحریک انصاف المعروف سنی کونسل کا مبینہ کوٹہ کسی کو الاٹ نہیں کیا گیا، یہ نشستیں خالی ہیں۔ کمیشن فیصلہ کرے گا تو معلوم ہو گا کہ سنی اتحاد کی نفری میں اضافہ ہونا ہے یا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچنا ہے۔بعض قانون دانوں کا خیال ہے کہ جس طرح کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد کسی امیدوار کو دخول کی اجازت نہیں مل سکتی، اُسی طرح کسی سیاسی جماعت کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بعداز تاریخ اپنے امیدواروں کی فہرست پیش کرے۔کئی قانونی حلقے اِس سے اتفاق نہیں کرتے۔اُن کا خیال ہے تکنیکی نکتوں کو عوام کے ووٹ سے انکار کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔اسمبلیوں کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد منتخب ایوانوں میں موجود ہر جماعت کا حصہ طے ہو چکا ہے،اِس سے انکار کرنا عوامی رائے کو مسترد کرنے کے مترادف ہے۔

وفاقی حکومت بننے سے پہلے اسکی مدت سے متعلق منظور وسان کی پیشگوئی سامنے........

© Daily Pakistan (Urdu)

Get it on Google Play