ہماری سیاست کا چلن
سیاست کی عاشقی میں تمہاری نسلیں برباد ہو رہی ہیں ، گھروں کا ماحول ستیا ناس ہو رہا ہے۔ اپنے گھروں اور بچوں پر توجہ دو۔ سمارٹ فون پر والدین بچے بوڑھے سب من پسند پروپیگنڈا سننے دیکھنے میں غرق ہیں یا بیمار ذہن فحاشی دیکھنے میں مشغول ہیں۔نسلیں اور عورتیں بے قابو ہو رہی ہیں مگر سیاست پر بحث کرتے منہ سے جھاگ بہہ رہی ہے۔لڑنے مرنے پر اتر آتے ہیں۔ سیاست کبھی ہوا کرتی تھی آجکل فحاشی ہے۔ جس کو شعور کہتے ہو جہالت اور گمراہی ہے۔ کتب بینی کا کلچر ختم ہو چکا۔ اب بس چورن بیچنے والے یو ٹیوبروں کا من گھڑت پروپیگنڈا زہر گھول رہا ہے۔اپنے گھروں کی فکر کرو۔ تمہاری نسلیں جس ڈگر پر نکل چکی ہیں واپسی کا راستہ گم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔جھوٹ سر چڑھ کر بک رہا ہے۔ سیاستدانوں نے نفرت اور انتقام کی جو آگ لگا دی ہے یہ تمہارے گھروں کو بھسم کر دے گی۔
اگر اسٹیبلشمنٹ شفاف الیکشن نہ کرانا چاہتی یا پی ٹی آئی کی مقبولیت سے گھبراتی تو پی ٹی آئی پر پابندی عائد کر سکتی تھی لیکن تمام پارٹیوں کو کھلی آزادی دی گئی اور الیکشن پر امن ہوئے۔ عمران نے توقع سے زیادہ ووٹ لیا لیکن اس کا سیاسی وطیرہ رہا ہے ہر........
© Nawa-i-Waqt
visit website