ڈونلڈ لو کے حوالے سے پی ٹی آئی کی اچھی خاصی رنگی نارنگی یعنی بے رنگی میں بدل گئی اور بے رنگی بھی ایسی کہ اسے بدرنگی کہتے ہی بنتی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے علاوہ مین سٹریم ٹی وی چینلز پر تشریف فرما پی ٹی آئی کے ایکٹوسٹ جن کو اینکرپرسن کا نام دیا جاتا ہے، ہفتہ بھر سے یہ شور قیامت برپا کئے ہوئے تھے کہ کانگرس میں سماعت کے دوران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہو جائے گا اور ہماری ریاست اور اس کے بیانئے کا پول کھل جائے گا۔ ریاست کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور بیانیہ ایسا لاپتہ ہو گا کہ لاپتہ افراد کا کمشن بھی پتہ نہ ڈھونڈ پائے گا۔
لیکن ہوا کیا۔ ڈونلڈ لو نے خان کو اے ٹو زیڈ غلط قرار دے دیا۔ وہ ثاقب نثار کا ’’صادق و امین‘‘ کا سرٹیفکیٹ یاد آ گیا۔ اسی رعایت سے یوں سمجھئے کہ خان کے صادق اور امین ہونے کے ڈنکے عالمی سطح پر بھی بج گئے۔ چلئے، ڈنکے بجے تو سہی، کسی طور بھی بجے۔ سنا ہے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری امریکہ میں لابنگ پر کی گئی تھی۔ وہ تو سب ڈوب گئی۔ لیکن اس کی خیر ہے، ڈالروں کی کمی ہی کہاں ان کے ہاں،
ادھر آئی ایم ایف کے حوالے سے کی گئی محنت کاری کا سفینہ بھی ڈوب گیا۔ صاف معاہدہ ہو گیا۔ ٹی وی پر پی ٹی آئی کے محبان تو یہ خبر دے رہے تھے کہ معاہدہ نہیں ہو گا، خان کی طرف سے بھیجے گئے خط نے سب اڑا کے رکھ دیا ہے۔
اڑا کے تو رکھ دیا خیر، لیکن ترتیب الٹ ہو گئی
______
گوادر پورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہو گیا، آٹھوں مارے گئے۔ اچھی بات ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ ایسے ہائی سیکورٹی زون میں یہ لوگ پہنچے کیسے۔ بہت بڑا ’’سیکورٹی لیپس‘‘ ہوا ہے، بالکل ہوا ہے، وہاں جہاں چڑیا پر نہیں مار سکتی، دہشت گردوں نے جا کے بم مار دئیے۔
سی پیک رکا ہوا ہے۔ اب یہ تو کہہ نہیں سکتے کہ کچھ لوگ ذمہ داری ادا نہیں کر رہے یا یہ کہ ذمہ داری سے کام نہیں لے رہے۔ بالکل، یہ تو کہہ ہی نہیں سکتے۔ پھر کیا کہہ سکتے ہیں؟۔ میرا خیال ہے کچھ بھی نہیں کہہ سکتے، چپ ہی رہ سکتے ہیں۔
دہشت گردی میں ناغہ ہو ہی نہیں رہا۔ صاف مطلب ہے سی پیک کے دشمن کیا اندر کیا باہر، پہلے سے زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں۔
______
خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈ کا کیس جھوٹ ہے۔ جو رقم آئی وہ اس وقت حکومت کے پاس ہے، پھر چوری کا کیسا کیس؟۔
اجی حضرت آپ اتنے بھولے کیوں بن رہے ہیں۔ جو رقم حکومت کے پاس ہے، وہ مال مسروقہ ہے جو برآمد ہوا ہے اور سپریم کورٹ کے حکم پر، مایہ ناز پراپرٹی ٹائیکون کو دئیے جانے کے بجائے حکومت کو واپس کر دی گئی۔
مال مسروقہ برآمد ہونے سے سرقہ کا کیس واپس نہیں ہوا کرتا۔ کیا کبھی ماضی میں ہوا؟۔ نہیں ہوا تو اب کیسے ہو گا۔
______
ایوانہائے عدل سے مسلسل پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے آ رہے ہیں۔ جس سے پی ٹی آئی میں ازسرنو ہمت کی رمق آتی نظر آ رہی ہے چنانچہ اس کے سوشل میڈیا پر پھر سے ایک اور 9 مئی کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ پہلے جلسے ہوں گے، ماحول گرم کیا جائے گا اور پھر لانگ مارچ ہو گا۔ جو ارمان پچھلے دھرنوں لانگ مارچوں میں پورے نہ ہو سکے تھے، اب پورا کرنے کے لیئے سردھڑ کی بازی لگائی جاٍئے گی۔ ایسا پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کہی جانے والی باتوں سے لگ رہا ہے۔ اب تو یہ ریمارکس بھی آ گئے کہ 9 مئی کے مظاہرے سیاسی تھے، دہشت گردی کہاں سے آ گئی۔ چنانچہ پی ٹی آئی بیٹھی ہے اب تہیہ طوفاں کئے ہوئے۔
یہ طوفان پہلے سے بھی زیادہ ناکام ہو گا لیکن اس ناکامی میں تقدیر اور مکافات عمل کا ہاتھ ہو گا، شہباز حکومت کا نہیں۔ ایک تو اس حکومت کا حال کچھ یوں ہے کہ نَیباگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں۔ وزیر اعظم کا ٹائٹل کسی کے پاس، منصب اور اختیار کسی اور (بلکہ اوروں) کے پاس۔ دوسری اس حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ سنا تو یہ بھی ہے کہ مریم نواز کی پنجاب حکومت کے خلاف مواد گھڑ گھڑ کر کہیں اور سے نہیں عزت ماب ’’وفاق‘‘ سے آ رہا ہے۔
بہرحال، معاملہ ابرھہ کے حملے والے معاملے کا ہے۔ ہمیں کیا ، جس کا گھر ہے، وہی سنبھال لے گا۔
______
سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں نے ایک مستحکم ریاست کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ایسی ریاست جو اپنی رٹ کو منوانا جانتی ہے اور بار بار منوا بھی چکی ہے۔ سینکڑوں افراد کو اغوا کر کے مہمان بنا رکھا ہے۔ ہر دوسرے تیسرے دن ایک آدھ لاش ’’ہمسایہ ریاست‘‘ (سندھ حکومت) کو ارسال کر دی جاتی ہے۔ کیا بچے، کیا بوڑھے، جو بھی قید میں ہے، اسے ڈنڈوں سلاخوں سے مارتے پھر اس کی ویڈیو بنا کر ہمسایہ ریاست کو بھجوا دیتے ہیں۔ ایک مغوی کی تو ٹانگ پر ’’لائیو‘‘ گولی مار کر ویڈیو نشر کی گئی۔
سندھ کے وڈیروں کو پوری دیانتداری سے یہ رٹ والی ریاست ان کا حصہ پہنچا دیتی ہے، پھر ڈر کس بات کا اور سندھ کے وڈیرے سب سے زیادہ کس جماعت میں ہیں؟۔ 90 فیصد پی پی، 10 فیصد جی ڈی اے میں، تم کتنے ڈاکو مارو گے، ہر گھر سے ڈاکو نکلے گا، یہاں گھر کا مطلب درخت جھاڑی کھائی کھاڑی کچھ بھی سمجھ لیجئے۔
وفاقی حکومت کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف کچھ نہ کرے، رٹ قائم کرنے کا طریقہ ہی سیکھ لے۔
______
کراچی کے کسی علاقے میں کتّے کے ایک چھوٹی عمر کے پلّے کو محلے کے دو لڑکوں نے ٹھڈے مار مار کر ہلاک کر دیا۔ موت کا یہ سفر خاصی دیر تک جاری رہا۔ اردگرد کے لوگ مفت تماشے کا مزہ لیتے رہے۔ بے بس ، ناتواں پلاّ کوں کوں کر کے رحم کی اپیل کرتا رہا لیکن ٹھڈے نہ رکے، رکے تو جان لے کر ہی رکے۔ یہ ویڈیو کراچی میں جانوروں کے تحفظ کیلئے قائم کی جانے والی تنظیم ’’اے سی ایف اینمل ریسکیو‘‘ نے جاری کی لیکن جہاں یہ واقعہ ہوا ، اس محلے کا نام نہیں بتایا ، کچھ ہی عرصہ پہلے کراچی ہی میں ایک بڑا عقاب زخمی ہو کر نیچے گرا لوگ جمع ہوئے، علاج کیلئے حیوانات والے شفاخانے لے جانے کے بجائے اسے ایک پر سے پکڑا پھر دیوار پر دے مارا اور اتنی بار مارا کہ وہ تڑپ تڑپ کر مر گیا۔ بہت لوگ جمع تھے، سب خوب لطف اندوز ہوئے۔
انسانوں کی انسانیت کے ایسے شاندار مظاہرے معاشرے کی بے داغ اور شفاف تصویر ہیں۔ اور کیا کہئے۔

امریکی حکومت کا ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر اینٹی ٹرسٹ مقدمہ

QOSHE - رنگی سے بدرنگی تک  - عبداللہ طارق سہیل
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

رنگی سے بدرنگی تک 

27 0
22.03.2024

ڈونلڈ لو کے حوالے سے پی ٹی آئی کی اچھی خاصی رنگی نارنگی یعنی بے رنگی میں بدل گئی اور بے رنگی بھی ایسی کہ اسے بدرنگی کہتے ہی بنتی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے علاوہ مین سٹریم ٹی وی چینلز پر تشریف فرما پی ٹی آئی کے ایکٹوسٹ جن کو اینکرپرسن کا نام دیا جاتا ہے، ہفتہ بھر سے یہ شور قیامت برپا کئے ہوئے تھے کہ کانگرس میں سماعت کے دوران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہو جائے گا اور ہماری ریاست اور اس کے بیانئے کا پول کھل جائے گا۔ ریاست کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور بیانیہ ایسا لاپتہ ہو گا کہ لاپتہ افراد کا کمشن بھی پتہ نہ ڈھونڈ پائے گا۔
لیکن ہوا کیا۔ ڈونلڈ لو نے خان کو اے ٹو زیڈ غلط قرار دے دیا۔ وہ ثاقب نثار کا ’’صادق و امین‘‘ کا سرٹیفکیٹ یاد آ گیا۔ اسی رعایت سے یوں سمجھئے کہ خان کے صادق اور امین ہونے کے ڈنکے عالمی سطح پر بھی بج گئے۔ چلئے، ڈنکے بجے تو سہی، کسی طور بھی بجے۔ سنا ہے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری امریکہ میں لابنگ پر کی گئی تھی۔ وہ تو سب ڈوب گئی۔ لیکن اس کی خیر ہے، ڈالروں کی کمی ہی کہاں ان کے ہاں،
ادھر آئی ایم ایف کے حوالے سے کی گئی محنت کاری کا سفینہ بھی ڈوب گیا۔ صاف معاہدہ ہو گیا۔ ٹی وی پر پی ٹی آئی کے محبان تو یہ خبر دے رہے تھے کہ معاہدہ نہیں ہو گا، خان کی طرف سے بھیجے گئے خط نے سب اڑا کے رکھ دیا ہے۔
اڑا کے تو رکھ دیا خیر، لیکن ترتیب الٹ ہو گئی
______
گوادر پورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہو گیا، آٹھوں مارے گئے۔ اچھی........

© Nawa-i-Waqt

Get it on Google Play