روحانی تھراپی
حضرت علیؓ کے اقوال میں تمام نفسیاتی مسائل کا حل موجود ہے، جن کو انگریزی میںHealing Quotes بھی کہا جاتا ہے۔حضرت علیؓ فرماتے ہیں، ’پریشانی خاموش رہنے سے کم، صبر کرنے سے ختم اور شکر کرنے سے خوشی میں بدل جاتی ہے‘۔ ’جو تمھیں خوشی کے موقع پر یاد آئے، سمجھ لو کہ تم اس سے محبت کرتے ہو اور جو تمھیں غم کی شدت میں یاد آئے تو سمجھ لو کہ وہ تم سے محبت کرتا ہے‘۔ ’کبھی کسی کے سامنے اپنی صفائی پیش نہ کرو کیوں کہ جسے تم پر یقین ہے، اسے ضرورت نہیں اور جسے تم پر یقین نہیں وہ مانے گا نہیں‘۔ ’ہمیشہ سچ بولو کہ تمھیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے‘۔ ’انسانوں کے دل وحشی ہیں جو انھیں موہ لے، اسی پر جھک جاتے ہیں‘۔ ’جب عقل پختہ ہو جاتی ہے، باتیں کم ہو جاتی ہیں‘۔ ’انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے‘۔ ’جو بات کوئی کہے تو اس کے لیے برا خیال اس وقت تک نہ کرو جب تک اس کا کوئی اچھا مطلب نکل سکے‘۔ ’دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے کہ چھونے میں نرم اور پیٹ میں خطرناک زہر‘۔ ’کسی کے خلوص اور پیار کو اس کی بے وقوفی مت سمجھو ورنہ کسی دن تم خلوص اور پیار تلاش کرو گے اور لوگ تمھیں بے وقوف سمجھیں گے‘۔’جو بھی برسر اقتدار آتا ہے، وہ اپنے آپ کو دوسروں پر ترجیح دیتا ہے‘۔ ’بھوکے شریف........
© Nawa-i-Waqt
visit website