پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والے11سینیٹرز نے بھی قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد سینٹ سے ان کی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔ ان سینیٹرز میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی، جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا غفور حیدری، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو، پاکستان مسلم لیگ کی رہنما نزہت صادق، سینیٹر جام مہتاب، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر صادق سنجرانی اور سینیٹر پرنس عمر اپنے اپنے حلقوں سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے ایوان بالا کی رکنیت کی بجائے قومی و صوبائی ایوانوں کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد سینٹ کی سیٹیں انہوں نے چھوڑ دی ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں مہمانوں کی گیلری میں نومنتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، سینیٹر اسحاق ڈار، آصفہ بھٹو، سنیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات موجود رہیں۔ اقامہ پر اپنی نااہلی کے 7 سال بعد نواز شریف قومی اسمبلی میں آئے تو انہیں قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھایا گیا جہاں وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے بعد عام طور پر وزیراعظم بیٹھتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نواز شریف کی جماعت فاتح ہے اور وہ ایوان میں ہو کر وزیراعظم نہیں بنے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان جب رول آف ممبر پر دستخط کرنے آئے تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔ مسلم لیگ ن کی نومنتخب ایم این اے شائستہ جدون اپنے نعروں کی بدولت مرکز نگاہ رہیں۔ انہوں نے بڑھ چڑھ کر اپوزیشن کو جواب دیا۔ مسلم لیگ ن کے رکن سردار اویس خان لغاری نے اپنے بیٹے سردار عمار خان لغاری جو نو منتخب ایم این اے کیساتھ حلف اٹھایا انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں 2002 کی اسمبلی اپنے والد سردار فاروق خاں لغاری کے ہمراہ ایم این اے کا حلف بھی اٹھایا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے اضافہ کردیا گیا

QOSHE - 7 سال بعد نوازشریف کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھایا گیا - وقار عباسی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

7 سال بعد نوازشریف کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھایا گیا

15 1
01.03.2024

پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والے11سینیٹرز نے بھی قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد سینٹ سے ان کی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔ ان سینیٹرز میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی، جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا غفور حیدری، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو، پاکستان مسلم لیگ کی رہنما نزہت صادق، سینیٹر جام مہتاب، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر صادق........

© Nawa-i-Waqt


Get it on Google Play